ہاسٹل میں پیزا آن لائن منگوانے پر چار طالبات ایک ماہ کے لیے معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
بھارت کے ایک ہاسٹل میں قیام پذیر چار طالبات کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ ان طالبات نے ہاسٹل کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیزا کا آن لائن آرڈر دیا تھا۔
یہ ہاسٹل مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں ہے۔ سماجی بہبود کے محکمے کے تحت قائم سوشل ویلفیئر ہاسٹل میں 250 طالبات رہتی ہیں۔ ہاسٹل کے لیے متعین ضوابطِ کار کے تحت کسی بھی کمرے میں پیزا کا آن لائن آرڈر نہیں دیا جاسکتا۔
ہاسٹل کی وارڈن میناکشی نرہرے نے جب باضابطہ نوٹس جاری کیا تو متعلقہ طالبہ اور اُس کے ساتھ رہنے والیوں نے آرڈر سے انکار کیا جس پر تصدیق کے بعد وارڈن نے اُن کا ہاسٹل میں داخلہ ایک ماہ کے لیے معطل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار طالبات سے کہا گیا تھا کہ اگر اُن میں سے کوئی تسلیم کرلے کہ آرڈر اُس نے دیا تھا تو کارروائی صرف اُس کے خلاف ہوگی مگر جب کسی نے بھی اپنی غلطی کا اقرار نہیں کیا تو چاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ چاروں طالبات کے والدین کو طلب کرکے بات کی گئی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ والدین سے غیر متعلق امور پر بھی بات کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے بڑی خبر
اویس کیانی: وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی، سپیشل ایجوکیشن کے سنٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھی، وزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں۔
سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھجوا دیا۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
سیکرٹری وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی، ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا۔