عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے  خصوصی وفد  نے  آڈیٹر جنرل آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے، پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے، گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔

آئی ایم ایف وفد نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی، ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ  ٹیکس اصلاحات سے ٹیکس نظام میں شفافیت لائی جا رہی ہے۔

آئی ایم ایف وفد نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقات کی، وفد کو ملک میں کارپوریٹ سیکٹر ، اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری آسانیوں پر بریفنگ دی گئی۔

 آئی ایم ایف مشن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی دورہ کیا اور آئی ایم ایف مشن کی ہاؤسنگ اینڈ ورکس حکام سے بھی ملاقات کی، ملک میں لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل وفد وزارت قانون پہنچا جہاں اس نے  وزارت قانون کے حکام سے ملاقات کی۔ 

ذرائع کے مطابق وفد کو ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار بارے بریفنگ دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بریفنگ دی گئی آئی ایم ایف کے حکام سے ملاقات کی ایف بی آر

پڑھیں:

سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری،وزارت قانون نےسمری تیارکرلی

ویب ڈیسک:  وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔

 ذرائع کے مطابق وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلیےصدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدر مملکت کو بھجوادی جائے گی۔

 دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر عدالتوں کے لیے تین کمرے بنالیے گئے ہیں، نئی عدالتوں میں کیسزکی سماعت کےتمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف وفد کی آڈیٹر جنرل، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے حکام سے ملاقاتیں
  • آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک میں قانون کی عملداری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، شاہ محمود قریشی
  • رچرڈ گرینیل کے پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے متعلق بیانات پر سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ
  • سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری،وزارت قانون نےسمری تیارکرلی
  • سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی، 3 کمرے بنا لیے گئے
  • وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی
  • آئی ایم ایف وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے ملاقات کرے گا
  • آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتیں: ویزے منسوخ، واپس بھجوایا جائے: رضا ربانی 
  • آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان پر الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے مشاورت کرےگا، وزارت خزانہ نے تصدیق کردی