ٹیکس ہدف میں ناکامی: ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ٹیکس ہدف میں ناکامی: ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) میں افسران کے تقرروتبادلے،
گریڈ 21 کے چار جبکہ گریڈ 20 کے ایک افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔
جاری نوٹیفیکشن کے مطابق تبدیل کیے جانے والے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے چار افسر شامل ہیں جبکہ
سعدیہ صدف گیلانی کا چیف کمشنر ان لینڈر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور تبادلہ کردیا گیا ۔
احمد شجاع ممبر آڈٹ اینڈ سی آر ایم ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ۔
محمد اقبال کونئے ممبر ایڈمن و ہیومن ریسورس ایف بی آر ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا ۔
آمنہ فیض بھٹی کو چیف کمشنران لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس لاہور تعینات کر دیا گیا ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی
پڑھیں:
کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر سے بے دخلی فرقہ ورانہ معاملہ ہر گز نہیں تھا، سابق پولیس افسر
ذرائع کے مطابق وٹالی نے اپنی کتاب ”گنز انڈر مائی چنار“ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے وزیراعلیٰ کے دور میں کوئی بھی کشمیری پنڈت مقبوضہ وادی کشمیر سے نہیں بھاگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے سابق سینئر پولیس افسر علی محمد وٹالی نے کہا ہے کہ 1990ء میں کشمیری پنڈتوں کی مقبوضہ وادی کشمیر سے بے دخلی ایک منصوبہ بند سازش تھی جو اُس وقت کے علاقے کے گورنر جگموہن کے ذریعے رچائی گئی۔ ذرائع کے مطابق وٹالی نے اپنی کتاب ”گنز انڈر مائی چنار“ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے وزیراعلیٰ کے دور میں کوئی بھی کشمیری پنڈت مقبوضہ وادی کشمیر سے نہیں بھاگا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کی وادی سے بے دخلی کوئی فرقہ وارانہ معاملہ بالکل نہیں تھا بلکہ اس کے مکمل طور پر سیاسی محرکات تھے۔ انہوں نے لکھا کہ 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے باوجود کشمیری پنڈت واپس آنے سے گریزاں ہیں حتیٰ کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے جب اپنے دور میں خصوصی روزگار پیکج متعارف کرایا تو بھی پنڈتوں نے وادی میں خدمات انجام دینے سے انکار کیا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ جگموہن نے سیاسی فائدے کیلئے پنڈتوں کو وادی سے نکالا۔