Jasarat News:
2025-02-08@01:23:40 GMT

پینٹاگون نے کویت کو فوجی خدمات فراہم کرنے کی منظوری دیدی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو فوج سے متعلقہ ڈیزائن اور تعمیراتی خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی جس کے اخراجات کا تخمینہ ایک ارب ڈالر ہے۔ پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ فروخت کے لیے بنیادی ٹھیکے د ار کا تعین منظور شدہ وینڈرز میں سے کیا جائے گا جو ایک مسابقتی عمل کے ذریعے ہو گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

100روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندارکو دھمکیاں

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) دودھ سو روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دھمکیاں ملنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سستا دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دیگر دکانداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگی۔دکاندار کی حمایت میں مخدوم جمانی روڈ اور شالیمارکے علاقہ مکین باہرنکل آئے اور سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کے حق میں نعرے بازی کی۔

دکاندار نے کہا کہ کچھ لوگ آئے جو کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے تھے۔یاد رہے سکھر کے مختلف علاقوں شالیمار ، پرانہ سکھر ، تانگہ اسٹینڈ سمیت علاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کردی تھی۔

(جاری ہے)

200 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا دودھ اب 100 سے 120 روپے فی لیٹر دستیاب ہے ، دکاندار کا کہنا تھا کہ دودھ کی سیل لگادی۔

دودھ فروشوں کے مطابق سردی کے موسم میں دودھ کی پیدوار میں اضافے اور کھپت میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں دودھ کی قیمت کم کردی گئی ہے۔دودھ کی قیمتوں میں اس اچانک کمی نے عوام کو بڑی راحت دی، شہریوں کا کہنا تھا کہ جہاں ہر چیز کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے، وہاں دودھ کی قیمت میں کمی مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشی کا سبب بنا ہے اب قیمت کم ہونے سے غریب کیلئے بھی دودھ خریدنا آسان ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب اور امریکا کےدرمیان فوجی مشقوں کا آغاز
  • برطانیہ سے روسی سفارتکار بے دخل، یوکرین کو فرانسیسی طیارے فراہم
  • خیبرپختونخوا میں نادار مریضوں کو او پی ڈی کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • کویت: سیکورٹی اہلکاروں کو تقریبات اور عوامی مقامات پر وردی نہ پہننے کا حکم
  • سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین اور مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کردیا
  • مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی
  • 100روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندارکو دھمکیاں
  • مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالر شپ کی منظوری دیدی
  • مریم نواز نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی