ایلون مسک کے بیانات اور یورپ میں ٹیسلا کے لیے خطرات
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) گزشتہ برس کے مقابلے میں جرمنی اور فرانس دونوں بڑے یورپی ممالک میں جنوری 2025 کے دوران ٹیسلا کی الیکٹرک کاروں کی فروخت نصف رہی جبکہ ٹیسلا کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پے در پے واقعات نے اس گاڑی کے خریداروں اور اس کی فروخت کے مستقبل کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
جرمن آٹوموٹیو انڈسٹری کے ماہر فیرڈینانڈ ڈوڈن ہوفر کہتے ہیں، ''کوئی بھی ایلون مسک کے رویے سے وابستہ نہیں ہونا چاہتا۔
‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، '' اس برانڈ اور اس کے باس کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ کر کے دیکھنا تقریباً نہ ممکن ہے۔‘‘ ایلون مسک کی مخالف کیوں؟ایلون مسک کے خلاف ردعمل خاص طور پر جرمنی میں شدید رہا، جہاں مسک نے انتہائی دائیں بازو کی اے ایف ڈی پارٹی کی بھرپور حمایت کی ہے۔
(جاری ہے)
اے ایف ڈی کے تانے بانے ماضی کے نازیوں سے جوڑے جاتے ہیں اور یہ موضوع اس ملک میں انتہائی حساس ہے۔
جرمنی میں ٹیسلا کاروں پر اب ایسے اسٹیکرز نظر آنے لگے ہیں، ''میں نے یہ کار ایلون مسک کے پاگل ہونے سے پہلے خریدی تھی۔‘‘ایلون مسک دنیا کے سب سے امیر آدمی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی ریلی میں ہاتھ کے ایک اشارے کے ساتھ ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔ ناقدین نے اُن کے اس اشارے کو نازی سلامی سے تشبیہ دی تھی، جبکہ ٹیسلا کے باس ایلون مسک نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
ایلون مسک کے ناقدین نے جنوری کے آخر میں برلن کے قریب ٹیسلا پلانٹ کے باہر مسک کے اس اشارے کو 'نازی سیلوٹ‘ سے تشبیح دیتے ہوئے ایک بڑی تصویر نصب کر دی تھی۔
ایلون مسک کا سیاست اور ٹیکنالوجی میں بڑھتا ہوا اثر رسوخ
جرمن آٹو موٹیو تجزیہ کار میتھیاس شمٹ کہتے ہیں، ''جرمنی اپنی تاریخ کے حوالے سے بہت حساس ہے اور مسک کی سیاسی بیان بازی ممکنہ طور پر زہریلی ہے۔
‘‘جرمن شہر فرینکفرٹ میں رہنے والے 60 سالہ بینکنگ ایگزیکٹو اینریکو پیرانو کہتے ہیں، ''یہ کار اچھی ہے۔ لیکن مسک کے رویے کی وجہ سے میں اسے خریدنے میں احتیاط سے کام لوں گا۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ٹیسلا کے حصص فروخت کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔
ایلون مسک کی مخالفت بڑھ رہی ہےایک فرانسیسی نوجوان ڈاکٹر آدریان نے سیکنڈ ہینڈ ٹیسلا خریدی تھی اور وہ کہتے ہیں، ''اس آدمی کو پیسے دینا خوفناک ہے۔
‘‘ٹیسلا برانڈ یا اس کے مالک، جو اب ٹرمپ کے قریبی مشیر ہیں، کو نشانہ بنانے والے دیگر واقعات جرمنی سے باہر بھی پیش آئے ہیں۔ میڈیا آؤٹ لیٹ ڈچ نیوز کے مطابق فروری کے اوائل میں نیدرلینڈز میں ٹیسلا کے ایک شوروم پر سواستیکا گرافٹی کی گئی اور فاشسٹ مخالف نعرے درج کیے گئے جبکہ وہاں توڑ پھوڑ بھی ہوئی۔
پولینڈ میں سیاحت کے وزیر سوآومیر نیتراس نے کہا کہ مسک کو ''مضبوطی سے جواب دینا ضروری ہے‘‘ اور انہوں نے ممکنہ بائیکاٹ کی طرف بھی اشارہ دیا۔
ٹیسلا نے فی الحال اس صورتحال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم اس کی عالمی فروخت گزشتہ سال مستحکم رہی اور ٹرمپ کے انتخاب کے بعد اس کمپنی کے حصص ریکارڈ بلندی پر گئے ہیں۔
ا ا / ر ب (اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایلون مسک کے کہتے ہیں ٹیسلا کے
پڑھیں:
ہم فرانسیسی صدر کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، حماس
اے ایف پی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ فرانس سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ منصفانہ حل کے راستے پر اثر انداز ہو، اسرائیلی تسلط کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فرانس کے صدر عمانویل میکروں کے آئندہ جون تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیاہے، اور اسے ایک "اہم قدم” قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے حماس رہنما محمود مرداوی نے اے ایف پی کو بتایا کہ فرانس ایک سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ملک اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ منصفانہ حل کے راستے پر اثر انداز ہو، اسرائیلی تسلط کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا کر سکے۔
چینل فرانس 5 پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں میکروں نے اعلان کیا کہ پیرس فلسطینی ریاست کو جون میں ایک کانفرنس کے دوران تسلیم کر سکتا ہے۔ اس کانفرنس میں فرانس کی مشترکہ طور پر اقوام متحدہ اور سعودی عرب کے ساتھ صدارت کریں گے۔ میکروں نے کہا کہ ہمیں پہچان کی طرف بڑھنا چاہیے۔ ہم آنے والے مہینوں میں ایسا کریں گے، ہمارا مقصد سعودی عرب کے ساتھ جون میں ہونے والی اس کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرنا ہے، جہاں ہم متعدد فریقوں کے ساتھ (ریاست فلسطین) کو تسلیم کرنے کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔
فرانسیسی صدر کے مطابق کانفرنس کا مقصد ایک فلسطینی ریاست کا قیام اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے فلسطین کا دفاع کرنے والے تمام فریقین کے ذریعے تسلیم کرنا ہے۔ مرداوی نے کہا کہ ہم فرانسیسی صدر کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم اسے ایک اہم قدم سمجھتے ہیں، جس پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں ہمارے فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی جانب بین الاقوامی پوزیشن میں مثبت تبدیلی کی نمائندگی سمجھا جائیگا۔ واضح رہے فلسطینی ریاست کو تقریباً 150 ممالک تسلیم کر چکے ہیں۔