2025-03-06@19:24:38 GMT
تلاش کی گنتی: 828

«خواجہ آصف سے ملاقات»:

(نئی خبر)
    کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کی جانب سے نائب ناظمہ ضلع شمالی نصرت مسعود اور ٹاؤن کونسلر طلعت عمران نے نیو کراچی ٹاؤن کی یوسی خواتین کونسلرز کے ساتھ عائشہ منور پردہ پارک کا دورہ کیا اور 12 فروری کو ہونے والی نمائش میں صفائی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ۔نصرت مسعود نے پارک میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی ضروریات کے ساتھ ساتھ کھیل و تفریح کے لیے مناسب انتظامات بھی عوام کا حق ہے، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششیں عوام کے سامنے ہیں، طلعت عمران نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود جماعت اسلامی کی اولین ترجیحات ہیں اور وہ اس پر پوری لگن...
     پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے وفد کی قیادت کی۔دورانِ ملاقات مختلف شعبوں میں اقوامِ متحدہ کی عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ "جنگ " کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی حکومت اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرنا چاہتی ہے۔انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شعبۂ صحت میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ضم اضلاع کی 36 ہزار بچیوں کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں۔صوبے...
    انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
    ذرائع نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے وقف ترمیمی بل، بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار، 5 اگست 2019ء کے بعد کشمیر کی صورتحال اور دیگر مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے بدھ کو مزاحمتی رہنما اور حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق سے دہلی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آغا سید روح اللہ مہدی نے میرواعظ عمر فاروق سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر و ملک میں مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ میرواعظ عمر فاروق 24 جنوری کو وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کے بعد سے دہلی میں ہیں۔...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعہ 31جنوری کو حکومت اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں،ہمارامطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے، بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے، کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک مافیا سے...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ Gentry Beach کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی ۔  ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا،کان کنی و معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔  ملاقات میں مستقبل کی ترقی کی رفتار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان نے اسکول ایجوکیشن کے محکموں میں متعدد تدریسی ملازمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت نے ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (بی پی ایس 14) کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہار جاری کیا ہے۔ کل اسامیوں کی تعداد 257 ہے جن میں 212 مرد اور 45 خواتین شامل ہوں گی۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں (چھاؤنیوں/گیریژنز) میں مستقل اسامیوں کے لیے مطلوبہ تعلیمی قابلیت، کوٹے اور عمر کے معیار پر پورا اترتے والے پاکستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی اور درخواست کی فزیکل (ہارڈ) کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔ درخواست جمع کرانے سے پہلے امیدواروں کو...
    سوشل میڈیا وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ Gentry Beach کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ جینٹری بیچ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال جو کچھ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان سے کیا وہ مناسب نہیں تھا، جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا، ملاقات میں مستقبل کی ترقی کی رفتار پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔کان کنی و معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں...
    پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس،سپیکرقومی اسمبلی نے مذاکرات کے سوال پر کیا جواب دیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلی نہیں آرہا ہے۔ پارلیمنٹ ہا ئو س میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماں سے ملاقات ہوئی۔ہا ئوس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، قائد محمد نوازشریف اور وزیر اعلی مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے،9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او مانگنے کیلئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔ بدھ کوبیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کا لیڈر اور ان کا خاندان ہے، ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر اس نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا،چور دروازے...
    وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات، اقتصادی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیزتر و پائیدار عمل درآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر...
     وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔  پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند، باصلاحیت اور نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے پھیلتی ہوئی کنزیومر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیراعظم  شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے...
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پارٹنر اداروں کے تعاون سے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں مس ہیروکو، مس افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی...
    وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے وفد کی قیادت کی۔دورانِ ملاقات مختلف شعبوں میں اقوامِ متحدہ کی عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی حکومت اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرنا چاہتی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شعبۂ صحت میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان  کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ،ہم نے مطالبات میں کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئی اس کے باوجود مذاکرات میں عمران خان نے پہل کی، حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ بیرسٹر گوہر نے...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کر دیا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل اقدامات عالمی برادری کی توہین ہیں، انروا کو کام سے روکنا غزہ کی بحالی اور سیاسی منتقلی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ انروا لاکھوں فلسطینی مہاجرین کے لیے امید کی کرن ہے، بطور اقوامِ متحدہ کے رکن ملک اسرائیل انروا کے کام میں مدد کرنے کا پابند ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کو بطور قابض طاقت کسی بھی اقوام متحدہ کی سہولت کو بند کرنے کا حق نہیں،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفد کے اراکین کا پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد، اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند،...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کی قیادت میں وفد نے ملاقت کی ۔ وزیراعلی ہاوس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کے دیگر اراکین میں ہیروکو، افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی صوبے میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان شعبوں میں صحت خصوصا پولیو وائرس کا خاتمہ، زچہ و بچہ کی صحت...
    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ چین کی اے آئی ایپ کے امریکی قومی سلامتی کو لاحق مضمرات کو دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاؤس کی پہلی پریس بریفنگ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یکم فروری کو کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتی فنڈنگ کی بندش عارضی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضوں کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو روک دیا ہے۔ وفاقی جج Loren L. AliKhan کی جانب...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کر دیا۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل اقدامات عالمی برادری کی توہین ہیں، انروا کو کام سے روکنا غزہ کی بحالی اور سیاسی منتقلی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انروا لاکھوں فلسطینی مہاجرین کے لیے امید کی کرن ہے، بطور اقوامِ متحدہ کے رکن ملک اسرائیل انروا کے کام میں مدد کرنے کا پابند ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کو بطور قابض طاقت کسی بھی اقوام متحدہ کی سہولت کو بند کرنے کا حق نہیں، فلسطینیوں کے لیے انروا کو ختم...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔ حکومت سے مذاکرات میں شرکت نہیں کرینگے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے عہدیداران کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس نو منتخب صوبائی صدر جنید اکبر نے طلب کیا ہے، اجلاس میں تمام ریجن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی تنظیمی ذمہ داریوں سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں آئندہ احتجاج کے حوالے سے ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا جائے گا جبکہ درپیش مشکلات اور اس کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  دوسری جانب پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی صدر نے...
    گزشتہ دنوں میں نے اپنے ایک کالم میں تفصیل سے لکھا تھا کہ پاکستان میں ہر سال ٹیکس کولیکشن بڑھی ہے لیکن مسائل جوں کے توں ہیں۔ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح اب بھی کم ہے۔اس وقت بقول وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10 فیصد کے قریب ہے جسے وہ اگلے 3سال میں 13.5 فیصد تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیرخزانہ کی یہ خواہش اور سوچ درست ہے کیونکہ ورلڈ بینک کے مطابق، جی ڈی پی کا 15 فیصد ٹیکس ریونیو معیشت کی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ اس سے معاشی استحکام لانے میں مدد ملتی ہے۔ جب حکومت کے پاس اضافی وسائل ہوتے ہیں تو وہ ان کو صحت، تعلیم...
    پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون کے معاملے پر میڈیا سے دھوکا کیا، وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں مخلص کیسے ہو سکتی ہے؟ ۔
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے، میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرکے بتائیں گے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، اس میٹنگ کو آگے رکھنے کا کوئی مقصد نہیں بنتا، اس لیے آج کی میٹنگ ملتوی کررہے ہیں لیکن میرےدروازے کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں...
    سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، موقع پر  دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،  پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،  ملک کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے...
    سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، اس میٹنگ کو آگے رکھنے کا کوئی مقصد نہیں بنتا، اس لیے آج کی میٹنگ ملتوی کررہے ہیں لیکن میرے دروازے کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر آج مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا، آج 7 دن پورے ہوگئے، اس متعلق ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی،...
    ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا...
    مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کیخلاف ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔پارلیمنٹ ہاس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں مذاکرات سے مسائل کا حل نکل ہی آتا ہے، پی ٹی آئی نے اگر مذاکرات میں بیٹھنے سے انکار کیا ہے تو یہ ایک لاحاصل مشق ہے، مذاکرات کے راستے بند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے نہ آنے پر آج طے شدہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا ہے تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا۔ آج 7 دن پورے ہوئے، ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی، توقع تھی کہ اپوزیشن کے ارکان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے۔ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ...
    کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین نے پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جامعہ اردو کے اساتذہ و ملازمین نے آج بروز منگل کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کے بینرز اور پلے کارڈز پر پنشن کی ادائیگی اور ٹریزرار دانش احسان کو عہدے سے ہٹانے کے نعرے درج تھے۔  بیوروکریٹس کی وی سی تعیناتی, انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا احتجاجی مظاہرہفیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے احکامات پر پیر کو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک بینر پر درج تھا کہ جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری 7 اساتذہ اور ملازمین کی موت...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا پانی پی ٹی ائی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔(جاری ہے) ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی...
    بانی تحریک منہاج القرآن کا شب معراج کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شب معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں، شبِ معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کی غنیمت گھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شبِ معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں۔ نمازِ پنجگانہ کی عبادت شب معراج کا تحفہ ہے۔ شب معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کے حوالے سے غنیمت گھڑی ہے۔ اس رات کی جانے والی عبادت اور دعائیں رائیگاں نہیں جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سفرِ معراج حضور نبی اکرم ؐ کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے  بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی ذاتی معالج،اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا کہ یہ درخواست سہولیات سے متعلق ہے آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولیات دیں۔ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ نے جواب دیا کہ کیٹیگری بی کے تحت تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔  ٹی وی اوراخبار...
    بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کون کونسی سہولیات حاصل ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ جیل سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس...
    بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا؟ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کی۔...
    ملاقات میں ملی مذہبی سیاسی امور خاص کر مرکز کی پالیسی اور صوبائی تنظیمی امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، علامہ عارف واحدی نے ان کی فعالیت کو سراہا اور مختلف امور خاص کر گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات اور پاراچنار کے تازہ ترین حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی صوبائی صدر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی صاحب سے ملاقات، ملاقات میں ملی مذہبی سیاسی امور خاص کر مرکز کی پالیسی اور صوبائی تنظیمی امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، علامہ عارف واحدی نے ان کی فعالیت کو سراہا...
    اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کردی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہوئی ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ بشری بی بی اڈیالہ جیل...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، گوپس ، اسکردو منفی 10، استور منفی 09،ہنزہ ،گلگت ،بگروٹ، کالام منفی 05 اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے23 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، اسی طرح جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علما اسلام کے7 پیپلز پارٹی5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی3، ن لیگ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے2،2 نشستیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں پی کے نیپ اور حق دو تحریک نے بھی1، 1 نشست حاصل کی۔ واضح رہے صوبے کے25 اضلاع کے50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر50 جنرل وارڈ کے...
    بیجنگ: بھارت اور چین نے پانچ سال بعد براہ راست پروازیں بحال کرنے اور ویزا اجرا کا تنازع حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر فوجی کشیدگی ختم ہونے کے بعد اب تعلقات بہتر کرنے کیلیے ایک قدم مزید آگے بڑھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال سے تعطل کا شکار پروازیں رواں موسم گرما سے  یاتریوں کیلیے شروع ہوجائیں گی جبکہ ویزے اور دیگر معاملے کو حل کرنے کیلیے بھی ٹھوس اقدامات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے سرحد پار دریاؤں اور ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کے اشتراک پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا، جسے...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی بھی  ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف کینسر اسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر تشخیص اور علاج کیلئے سرکاری اسپتال بھی بنایا جائے گا۔چینی وفد نے بہاولپور میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کی پیشکش بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی بھی  ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف کینسر ہسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر تشخیص اور علاج کیلئے سرکاری ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔چینی وفد نے بہاولپور میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ...
    سٹی 42 :  وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم اور مراکش کی حکومت کی جانب سے دخیلہ کے ساحل پر  کشتی الٹنے  کے واقع میں  بچ جانے والے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ شہباز شریف نے مراکش کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی میں شامل پاکستانی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔  وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت پاکستان...
    سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے غیرمعمولی ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو 8 فروری کو پشاور میں ہونے والے جلسے کے حوالے...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا  ۔   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اینکر ایسوسیشن کا وفد ہمارے پاس آیا، ہم ان کے آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مشاورتی اجلاس میں 20 سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، یہ حکومت جب سے آئی ہے جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں ، اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کی آڑ میں کسی کو بھی اٹھا لینا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم میڈیا اور...
    دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب ایک پیج پر ہیں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سےاقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان میں رہائشی نمائندے ڈاکٹر سیموئیل رزق کی ملاقات ہوئی ۔  ملاقات میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں اور پاکستان میں عوامی و نجی شعبوں کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر سیموئیل رزق نے یو این ڈی پی کی مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا، جن میں سماجی ترقی، موسمیاتی لچک، توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی، اور عوامی شعبے میں کارکردگی کی بہتری شامل ہیں۔  وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت  وزارت خزانہ کے مطابق منصوبوں کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا،...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا،جیل حکام نے جواب دیاکہ فون کال 13جنوری کو ہوئی تھی،عدالت نے کہاکہ ہر بار فون کال کیلئے درخواست تو نہیں دینا ہوگی؟جیل حکام نے کہاکہ واٹس ایپ کال رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی،بشریٰ بی بی کی 2بار ملاقات کرائی گئی،17،20اور23جنوری کو...
    ہم عرصہ دراز سے انقلاب، انقلاب اور انقلاب یا یوں کہہ لیں کہ بچپن سے لے کر آج بڑھاپے کی عمر کو آنے تک کی باتیں سن رہے ہیں۔ آخر یہ انقلاب ہے کس چیز کا نام۔ نہ ہم نے کبھی پاکستان میں انقلاب کا درشن کیا اور نہ انقلاب نے پاکستان کی کبھی راہ دیکھی۔ اکثر سنتے ہیں کہ انقلاب آ گیا، کہاں آ گیا یہ انقلاب ہمیں بھی تو دکھائو، اس انقلاب کی شکل دکھائو۔ کیسی ہوتی ہے۔ اب یہاں دوسرے ممالک میں برپا ہونے والے انقلابات کی بات نہ کر دیں ہم تو کئی عشروں سے یہی سن رہے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا اب یہ دونوں استحکام لانے میں...
    اسلام آباد (صباح نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئررہنماسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئیٌ نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے، یہ کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کے لیے حیران کن تھا، اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے مذاکرات کی گنجائش ختم، شام کو یہ جواز پیش کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر پولیس گرفتاری کے لیے گئی،صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ’’ایبسولیٹلی ناٹ‘‘کے الفاظ استعمال کیے۔...
    لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیں لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، اراکین قومی اسمبلی عبدلغفار وٹو ، عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے اتوار کے روز لاہور میں ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    GUJRAT: شادی کی رات گیزر کی گیس کمرے میں بھرجانے سے نوبیاہتا دلہا دلہن بے ہوش ہوگئے، دلہن اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق  جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد کے خوشیوں بھرے گھر میں ولیمے کے روز اس وقت صف ماتم بچھ گئی، جب شادی کی اگلی صبح دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، دروازہ بار بار بجانے کے باوجود کوئی آواز سنائی نہ دی تو اہل خانہ نے دروازہ توڑ دیا۔  دروازہ توڑنے کے بعد اہل خانہ کمرے میں تو دیکھا کہ 30سالہ دولہا ارسلان رفیق بے ہوش پڑا تھا جبکہ دلہن غسل خانے میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی، دونوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں دلہن  ظل...
    پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی، پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی، میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی، پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی، میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔  ان کاکہناتھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو اچھی طرح جانتا ہوں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ایک دوسرے کی گردن کاٹنے کے چکرمیں ہے، پی ٹی آئی میں ہرایک کے مفادات...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے...
     پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک بیان میںعاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدارت کیلئے رائے مانگی گئی تومیں نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید ہے،الزامات درست ہو ں تو کرپٹ وزراء کو فارغ کریں گے۔  دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، اس...
    سات دن سے قبل نہ کوئی جواب دیں گے نہ کمیشن پر اعلان کرینگے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے، یہ کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کے لیے حیران کن تھا، اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے مذاکرات کی گنجائش ختم، شام کو یہ جواز پیش کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر پولیس گرفتاری کیلئے گئی،...
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب  سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا، صوبے میں امن قائم کرنا وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسرٹر گوہر علی خان نے حکومت کی مزاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کی پیشکش کا جواب دے دیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو عمران خان نے کہا وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے، حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کر دے اس کے بعد ہم دیکھیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آغاز میں حکومت کی جانب سے تاخیر کی گئی، حکومت نے کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، اب پی ٹی آئی کا...
    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب...
    قومی ٹیم کے دو سابق فاسٹ بولنگ لیجنڈز کی امریکا میں ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ دونوں بالرز کے درمیان ماضی میں رشتے کبھی سازگار نہیں رہے تھے لیکن شعیب اختر نے ہمیشہ محمد آصف کی گیند پر گرفت اور بالنگ کو سراہا ہے۔ مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی کیلئے صائم کا مسقبل داؤ پر نہیں لگانا" سال 2007 ورلڈکپ سے قبل دونوں کرکٹرز کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تھا جس میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے محمد آصف کو بیٹ مار دیا...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگیا جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں، انتخابات کے حوالے سے انتخابی اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ سٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جبکہ 50 جنرل وارڈز میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔
    ویب ڈیسک:  پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔  عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔  بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی اور اس نے گھر والوں سے کہا" کہ آپ سب میری فکر نہ کریں میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں، اب میں پاکستان میں ہی رہوں گااور بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔ منہاج یونیورسٹی لاہور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں خدمت کی سیاست ہو رہی ہے۔ صوبے میں ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں۔ ایک طرف خدمت کی اور دوسری طرف انتشار کی سیاست ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، ان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں۔ پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔ فتنہ فساد گروپ نے...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے تھے، یہ جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بنیادی کردار بھی عمران خان نے خود ہی ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے باہر نکلنے کا فیصلہ ہم نے باعمل مجبوری کیا ہے، حکومت اگر 9 مئی اور 26نومبر کا جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدگی کا اظہار کرتی تو کبھی یہ نوبت نہ آتی، آج بھی حکومت اگر مان جائے کہ کمیشن بنانے کے لیے ہم تیار ہیں تو پھر شاید مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا...
    قاضی احمد (نمائندہ جسارت) سابقہ صوبائی صلاحکار سردار اسماعیل ڈاھری کی بلاجواز گرفتاری، تشدد کے خلاف اور ان کی بازیابی کے لیے سیکڑوں خواتین نے معصوم بچوں کے ہمراہ ہاتھوں میں پلے کارڈز اور قرآن پاک اُٹھا کر قو می شاہراہ پر پولیس کی بھاری نفری کے پہرے میں احتجاج اور دھرنا دیا، انتظامیہ کے خلاف اور اسماعیل ڈاھری کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی جاتی رہی، مظاہرین کو قومی شاہراہ پر احتجاج نہ کرنے دیا، پولیس کے پہرے اور خوف کے عالم میں پریس کلب کے سامنے ریلی کی صورت میں پہنچی۔ اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے حمیدہ ڈاھری، وزیراں، رابعہ ڈاھری و دیگر نے کہا کہ ہمارے بھائی اسماعیل ڈاھری کو گزشتہ 6 ماہ قبل پولیس...
    بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قانون کے مطابق ہوگا۔ عوامی لیگ نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اُس کا بھرپور جائزہ لے کر قانونی اقدامات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ کچھ دن قبل بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے کہا تھا کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت اصلاحات کا جو ایجنڈا لے کر چل رہی ہے اُس کی تکمیل میں تو دس سال لگ سکتے ہیں اور ملک کو اِتنی طویل مدت تک غیر منتخب انتظامیہ کے تحت...
    پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ضم شدہ اضلاع کے فنڈز سے متعلق وفاقی حکومت کی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا گیا اور آئینی طور پر ضم اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز پر کمیٹی کا قیام آئین اور صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں مزید لکھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس متنازع...
    لاہور(نیوز ڈیسک)اکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو عدالت میں پیشی کے دوران نوجوان نے اترپردیش کے علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔ بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی۔ اس نے گھر والوں سے کہا کہ آپ سب میری فکر نہ کریں۔ میں ثناء کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں۔ اب میں پاکستان میں ہی رہوں گا۔ بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بھارتی نوجوان بادل کے والد کرپال سنگھ اور بھائی روپ کشور نے کہا کہ وہ بادل کے بارے...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے۔ پی ٹی...
    لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں، پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدی۔
    ماڈل ٹاؤن میں 2 ملازمہ تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات اور سامان  لے اڑیں۔ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی، تاجر نے واردات سے ایک روز قبل  2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  جب کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان...
    لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 خواتین سمیت 4 ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر کاصفایا کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی۔تاجر نے واردات سے 1 روز قبل ان دونوں خواتین کو گھر پر ملازم رکھا تھا۔ کراچی: اورنگی میں تاجر کے گھر ڈکیتی، زیرِ تربیت ڈی ایس پی گرفتارڈی آئی جی عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں یہ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیدیا گیا۔ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہماری قیدی عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کیا،امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے ۔ وزیراعظم، وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی رپورٹ ، پاکستانی سفیر کی عافیہ متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر جواب جمع ۔ تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار...
    وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، شاہرائے نیلم موسم کی شدت اور شدید برفباری کے باوجود تاو بٹ تک کھول دی گئی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
    سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر کمیل حیدر شاہ کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے سی ای او انور حسین، پشاور کے میئر کلیم اللہ اور اپر دیر کے چیئرمین رفیع اللہ خان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل اور خدشات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔
    جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مضبوط تنظیم ہی عوام کو ظلم و ناانصافی کے نظام سے اور قابض اشرافیہ سے نجات دلائے گی۔ وہ ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع میں ناظم علاقہ ناظم آباد گلبہار نعمان صدیقی نے اگلے سیشن کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سید وسیم احمد اور کاشف عبداللہ کو نائب ناظمین علاقہ مقرر کیا۔ اس کے علاوہ کارکنان سے استصواب رائے اور نظم علاقہ کی مشاورت سے حلقہ جات کے ناظمین کے ناموں کا...
    ڈی آئی خان: ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل کے گھر پر حملہ کرکے کانسٹیبل کو اغوا کرکے مکان کو نذر آتش کر دیا، نعش قریبی کھیتوں  سے برآمد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس کانسٹیبل اختر زمان سکنہ گاؤں گرہ شادہ کے گھر پر اچانک حملہ کر دیا اور مکان کو مکمل طور پر نذر آتش کرتے ہوئے گھر کا سارا سامان تباہ کر دیا۔ حملے کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل اختر زمان کو بھی اغواکر لیا۔  واقعے کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک اسلم نواز خان نے ہنگامی طور پر پولیس کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں جن کی روشنی میں متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس...
    لاہور: ماڈل ٹاؤن  کے علاقے میں گھریلو ملازمین کے روپ میں آنے والی خواتین نے تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور کی ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں ہوئی جنہوں نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور ملزمان گن پوائنٹ پر دو کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک اسکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کرا چکی ہے جبکہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے...
    اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت دی جائے. اسلام آباد میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی معلوم یا نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے، مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت دی جائے، اسلام آباد میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی معلوم یا نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے، مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ بھارتی اداکارہ کیساتھ...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقاتوزیراعظم محمد شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی 8 سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابو سوبیانتو سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک...