محبت ہوتو ایسی۔۔ پاکستان آنے والے ہندو نوجوان نے اسلام قبول کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)اکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کو عدالت میں پیشی کے دوران نوجوان نے اترپردیش کے علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔ بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی۔ اس نے گھر والوں سے کہا کہ آپ سب میری فکر نہ کریں۔ میں ثناء کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں۔ اب میں پاکستان میں ہی رہوں گا۔ بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بھارتی نوجوان بادل کے والد کرپال سنگھ اور بھائی روپ کشور نے کہا کہ وہ بادل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے اس معاملے میں مدد کی اپیل کی ہے.
یادرہے بادل کی 21 سالہ پاکستانی لڑکی ثنا رانی سے ڈھائی سال قبل فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی۔ بعد ازاں یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ اس کے بعد بادل غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہو گیا۔ وہ ثنا سے ملنے پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں مونگ پہنچ گیا۔
بغیر ویزہ اور پاسپورٹ کے پاکستان میں داخل ہونے پر اسے 27 دسمبر 2024 کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ پاکستانی عدالت میں جمعہ کو اس معاملے کی سماعت ہوئی، عدالت میں پیشی کے دوران بادل کے وکیل قیصر اسلام اور حماد نے عدالت میں اپنا کیس پیش کیا۔ سماعت کے بعد وکلا نے ویڈیو کالنگ کے ذریعے بادل کی اس کے والدین سے بات کرائی۔
مزیدپڑھیں:چینی کی قیمت کو پر لگ گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عدالت میں
پڑھیں:
ابھیشیک شرما آئی پی ایل میں بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر بن گئے
ابھیشیک شرما نے آئی پی ایل میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر کا ریکارڈ قائم کردیا۔
پنجاب کنگز سے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما نے 55 گیندوں پر 141 رنز بنائے۔
ابھیشیک شرما کی اننگز میں 14 چوکے اور 10 سکسر شامل رہے، انہوں نے ٹریوس ہیڈ (66 رنز) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 171 کی شراکت داری بھی قائم کی۔
ان سے قبل لیگ میں بڑی اننگز کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ لوکیش راہول کے نام تھا، جو انہوں نے 24 ستمبر 2020 کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کیخلاف پنجاب کنگز کے لیے 69 بالز پر 132 رنز بناکر قائم کیا تھا۔
مجموعی طور پر لیگ میں بڑی اننگز کرس گیل کے نام ہے، انہوں نے 175 ناٹ آؤٹ 2013 میں پونے کیخلاف بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے بنائے تھے۔