وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، شاہرائے نیلم موسم کی شدت اور شدید برفباری کے باوجود تاو بٹ تک کھول دی گئی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ وادی نیلم میں خوراک اور ادویات سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ حکومت کو ہارڈ ایریاز میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ افواج پاکستان بھی وادی نیلم اور دیگر علاقوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاردہ، پھلوائی اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔وادی نیلم میں روزانہ کی بنیاد پر نیلم میں طبی سہولیات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی نیلم وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وادی نیلم کی ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر اہلیان نیلم وزیراعظم کے شکرگزار ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وادی نیلم میں وزیر اطلاعات وادی نیلم کے کی فراہمی نے کہا کہ

پڑھیں:

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہیں

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • وادی نیلم ،شدید برفباری ، راستے بند، حاملہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی ،ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں بذریعہ ہیلی کاپٹرمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
  • لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہیں
  • مقبوضہ وادی : یوم جمہوریہ منانا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے‘سید صلاح الدین
  • وادی نیلم میں پراسرار بیماری، نوجوان بچے، بچیاں شکار
  • مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی کے باوجود 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں
  • ایف بی آر حکام کو گاڑیوں کی فراہمی کا معاملہ، وزیر خزانہ حمایت میں سامنے آگئے
  • کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ریاست ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی،ہر صورت پاکستان لائیں گے: وزیر دفاع
  • پی ٹی آئی نے تھوڑی عجلت سے کام لیا، تھوڑی جلد بازی کی، عطا تارڑ
  • پی پی اے ایف کے اشتراک سے آزاد کشمیر میں لوکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا