پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم، کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، اس میٹنگ کو آگے رکھنے کا کوئی مقصد نہیں بنتا، اس لیے آج کی میٹنگ ملتوی کررہے ہیں لیکن میرے دروازے کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر آج مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا، آج 7 دن پورے ہوگئے، اس متعلق ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی، توقع تھی کہ اپوزیشن کے ارکان آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے، میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرکے بتائیں گے، ہم اپنا اجلاس کریں گے اس میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، اس میٹنگ کو آگے رکھنے کا کوئی مقصد نہیں بنتا، اس لیے آج کی میٹنگ ملتوی کررہے ہیں لیکن میرے دروازے کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی اسے تحلیل نہیں کررہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم اگر اجلاس میں آئے ہیں تو کچھ نہ کچھ لے کر آئے ہوں گے، ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کیا ہوا ہے، ہماری مثبت کوشش ہے کہ بات چیت آگے بڑھے، اس سے پہلے بھی مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں وہ آئیں گے ہم جواب دیں گے اور ہم جواب دینا چاہتے تھے، جب تک آئیں گے نہیں تو جواب کیسے دیں گے، مذاکرات ہی سیاسی استحکام کا واحد راستہ ہے، 2014ء کا دھرنا بھی مذاکرات کے بعد ہی ختم ہوا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا، پی ٹی آئی کا یہ رویہ 10-12 سال سے ہے، پی ٹی آئی کے مطالبات پر بات ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی نے پبلک میں جواب دیا تو ہمیں بھی جواب دینا پڑا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رکھنے کا
پڑھیں:
سابق صدر مملکت عارف علوی کا مذاکرات کی حمایت کا اعلان
سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما عارف علوی نے مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔
سابق صدر نے امریکا میں سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مذاکرات اور بلوچستان کے مسئلے پر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال 8 فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیت چکی تھی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے۔ ، ایسا نہ کیا گیا ہوتا تو بلوچستان سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ہماری حکومت ہوتی۔
سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کی آواز نہیں سنی جارہی اس لیے وہ مایوس ہے، بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والے احتجاج کو جبر سے روکا جا رہا ہے، جس سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، ملک میں میڈیا پر بھی قدغنیں ہیں اور یہ آزاد نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
arif alvi اسٹبلشمنٹ بات چیت پی ٹی آئی عارف علوی مذاکرات