بلوچستان بلدیاتی انتخابات‘آزاد امیدوار23 سیٹیںلیکرسرفہرست
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے23 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، اسی طرح جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علما اسلام کے7 پیپلز پارٹی5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی3، ن لیگ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے2،2 نشستیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں پی کے نیپ اور حق دو تحریک نے بھی1، 1 نشست حاصل کی۔ واضح رہے صوبے کے25 اضلاع کے50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر50 جنرل وارڈ کے لیے167 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے لیے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری
اس کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کے لیے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
2 مئی کے اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے ججز کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور ہائیکورٹ ججز تعیناتی جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ