حکومت پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکا لگا رہی ہے‘بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون کے معاملے پر میڈیا سے دھوکا کیا، وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں مخلص کیسے ہو سکتی ہے؟ ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مجلسِ مشاورت آج کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی: بیرسٹرسیف
مشیر اِطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹومشیر اِطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مجلسِ مشاورت میں آج دہشت گردی اور دیگر مسائل کےحل پر غور کیا جائے گا۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف اتحاد پر مجلسِ مشاورت کی میزبانی وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کریں گے۔
انہوں کہا ہے کہ مجلسِ مشاورت اسلام آباد میں خیبرپختون خوا ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے جس میں تمام مکتبہ ہائے فکر کے دینی و قومی رہنما شریک ہوں گے۔
کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیفکرم میں لوگ چاہتے ہیں کہ امن ہو اور کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
بیرسٹر سیف نے یہ بھی بتایا کہ مجلسِ مشاورت بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہو رہی ہے جس میں قومی اتحاد و یکج ہتی کے فروغ اوردہشت گر دی سمیت دیگر مسائل کےحل پر غور ہو گا۔