کراچی: پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی، جامعہ اردو کے اساتذہ و ملازمین کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین نے پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جامعہ اردو کے اساتذہ و ملازمین نے آج بروز منگل کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کے بینرز اور پلے کارڈز پر پنشن کی ادائیگی اور ٹریزرار دانش احسان کو عہدے سے ہٹانے کے نعرے درج تھے۔
بیوروکریٹس کی وی سی تعیناتی, انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا احتجاجی مظاہرہفیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے احکامات پر پیر کو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ایک بینر پر درج تھا کہ جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری 7 اساتذہ اور ملازمین کی موت کے ذمے دار ہیں کیونکہ یہ سب پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
کنوینر ریٹائرڈ ملازمین کمیٹی ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ ملازمین کئی ماہ سے پنشن سے محروم ہیں، ہمارے کئی ساتھی بر وقت علاج معالجے کی سہولتیں نہ ملنے کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہم گورنر ہاؤس کی جانب احتجاجی مارچ کر رہے ہیں جہاں اردو یونیورسٹی کا جلسۂ تقسیم اسناد ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اساتذہ کیلئے تبادلوں کا شیڈول جاری
تبادلوں کیلئے 6000 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروادی ،محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے لئے تبادلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 13اپریل مقررہ کردہ تاریخ تک 5 ہزار 9 سو 23 اساتذہ نے اپلائی کیا، اوپن میرٹ ریگولر کیٹگری میں 4 ہزار 3 سو 25 اساتذہ نے اپلائی کیا،باہمی اور تقرری کے منتظر 1 ہزار 5 سو 98 اساتذہ نے اپلائی کیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کاغذات کی تصدیق کرنا شروع کردی،یکم مئی تک تبادلوں کے احکامات جاری کئےجائیں گے، تین ہزار سے زائد خواتین ،2 ہزار 8 سے زیادہ مرد اساتذہ نے اپلائی کیا۔