بیجنگ: بھارت اور چین نے پانچ سال بعد براہ راست پروازیں بحال کرنے اور ویزا اجرا کا تنازع حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر فوجی کشیدگی ختم ہونے کے بعد اب تعلقات بہتر کرنے کیلیے ایک قدم مزید آگے بڑھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال سے تعطل کا شکار پروازیں رواں موسم گرما سے  یاتریوں کیلیے شروع ہوجائیں گی جبکہ ویزے اور دیگر معاملے کو حل کرنے کیلیے بھی ٹھوس اقدامات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے سرحد پار دریاؤں اور ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کے اشتراک پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا، جسے چین نے برسوں سے روکا ہوا تھا۔ دونوں فریقوں نے اس سال متعدد جشن کی تقریبات کے ساتھ تعلقات کے قیام کے 75 ویں سال کو منانے کا عزم کیا۔

حالیہ پیشرفت چین کے نائب وزیر خارجہ اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری کی بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دونوں ممالک کے درمیان "باہمی شکوک و شبہات" کو ختم کرنے پر زوربھی دیا ہے۔

بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے ملاقات میں کہا کہ ’وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر شی جن پنگ کے درمیان اکتوبر میں کازان میں ہونے والی ملاقات میں اتفاق ہوا، دونوں فریقوں نے ہندوستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کی حالت کا جامع جائزہ لیا اور تعلقات کو مستحکم کرنے اور دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے کچھ لوگوں پر مرکوز اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔"

وزارت خارجہ (MEA) نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی حکام اور "متعلقہ میکانزم" اب منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقات کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پر اتفاق اور چین

پڑھیں:

محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے  عزم کا اعادہ کیا گیا اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔ عمانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں  پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ دریں اثناء محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
  • پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • مہنگائی میں کمی کا فائدہ عوام تک براہ راست نہیں پہنچ رہا، حکومت کا اعتراف
  • میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • بھارت کا اسرائیلی ساختہ فضائی دفاعی نظام کا تجربہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ملائشیا کی ایئر ایشیا ایکس کا کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان