بانی تحریک منہاج القرآن کا شب معراج کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شب معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں، شبِ معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کی غنیمت گھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شبِ معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں۔ نمازِ پنجگانہ کی عبادت شب معراج کا تحفہ ہے۔ شب معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کے حوالے سے غنیمت گھڑی ہے۔ اس رات کی جانے والی عبادت اور دعائیں رائیگاں نہیں جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سفرِ معراج حضور نبی اکرم ؐ کی تکریم و فضیلت کی ایک جھلک ہے۔ آپؐ نے جو بھی فرمایا قدرتِ حق نے پہلے اُس کا مشاہدہ کروایا، اسی لئے قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرما یاکہ وہ (حضور نبی اکرمؐ)خواہش نفس سے کلام نہیں کرتے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ یہ کائنات عجائبات، تغیرات اور انکشافات کی آماجگاہ ہے۔ انبیائے محتشم کے دست حق پرست پر قدرت خداوندی سے رونما ہونے والے ماورائے عقل و فہم واقعات کو معجزہ کہتے ہیں جو واقعہ عقل کی میزان پر پورا اترجائے تو وہ معجزہ کی تعریف سے باہر نکل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شب معراج کا سفر خواب ہوتا تو کفار مکہ کو اس دعویٰ پر کیا اعتراض ہو سکتا تھا، انہیں اعتراض تھا تو اس آسمانی جسمانی سفر سے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کائنات کے سربستہ رازوں سے پردے اٹھارہی ہے مگر سائنس فی الحال معجزانہ حقائق کی مادی توجیہات پیش کرنے سے عاجز ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج کی تفصیلات ہزار ہا کتب حدیث میں مرقوم ہیں، ان کا احاطہ کرنا ہر کس و ناکس کی بساط سے باہر ہے اس کے لئے پورے ذخیرہ احادیث کا کنگھالنا ناگزیر ہے۔ اگر کوئی مطالعہ ناتمام کے باعث کوئی ذاتی رائے قائم کرتا ہے تو اسے حق قرار دے کر قبول کرنے پر دوسروں کو مجبور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج کم و بیش 28صحابہ و صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین نے روایت فرمایا، بعض کے نزدیک یہ تعداد 34 ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت ہمیں شب معراج کے فیوض و برکات سے بہرہ مند فرمائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج

ڈاکٹر عاصم کے مطابق ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید فزیوتھراپی کا مشورہ دیا ہے، اس سے قبل صدر مملکت 10 روز سے زائد نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں، انہیں عید کی رات نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر مملکت کو کورونا رپورٹ منفی آنے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔ ڈاکٹر عاصم کے مطابق ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید فزیوتھراپی کا مشورہ دیا ہے، اس سے قبل صدر مملکت 10 روز سے زائد نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں، انہیں عید کی رات نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

ذاتی معالج کے مطابق ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ ان کو کورونا ہوگیا ہے لہٰذا ہم نے فوراً اس کا علاج شروع کیا، کچھ ایسی دوائیاں تھیں جو پاکستان میں نہیں ملتیں انھیں باہر سے منگوایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ کورونا نہیں ہو رہا، دراصل یہ پہلے جیسا نہیں لیکن اب بھی پاکستان میں موجود ہے، اب بھی اس کے کیسز آ رہے ہیں، یہ کورونا کا کسی اور قسم کا ویرینٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • اسلام آباد میں فیصلے کرنے والوں کو بلوچستان کی سمجھ ہی نہیں ہے، ظہور بلیدی
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
  • ہمایوں میمن نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی،کامران مرتضٰی
  • ہم تسخیر کائنات کی بجاے تسخیر مساجد میں لگے ہوئے ہیں، احسن اقبال
  • جہاد فرض ہوچکا ہے
  • فرحت اللہ بابر کیخلاف کرپشن کی انکوائری، فنڈز کی تفصیلات طلب
  • کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر بات چیت کی اجازت نہ دینا کہاں کی جمہوریت ہے، ڈاکٹر محبوب بیگ
  • 18 کو ملتان اور  20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا؛ حافظ نعیم الرحمن
  • دین اسلام میں یتیموں کے حقوق