پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ضم شدہ اضلاع کے فنڈز سے متعلق وفاقی حکومت کی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا گیا اور آئینی طور پر ضم اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

انہوں نے خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز پر کمیٹی کا قیام آئین اور صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔

علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں مزید لکھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس متنازع کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے کیونکہ یہ صوبائی حکومت کے اختیارات کی نفی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے معاملہ حل نہ کیا تو خیبرپختونخوا حکومت اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل وفاقی حکومت اضلاع کے

پڑھیں:

پختونخوا میں امن کیلیے ہرطرح کاتعاون کریں گے‘ سراج الحق

اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں،صوبہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ افغانستان پاکستان کے
تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا۔سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک، افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر محمد علی سیف اور محمد علی درانی نے ملاقات کی اور انہیں امن مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سراج الحق نے کہا خیبرپختونخوا میں امن کیلیے ایک ہزار جرگے بھی کرنا پڑیں تو کریں گے جبکہ پاک افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمّہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بے امنی، دہشت گردی اور لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بے امنی سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کا ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا میں امن کیلیے ہرطرح کاتعاون کریں گے‘ سراج الحق
  • خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کیا کہا؟
  • وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار
  • وفاقی حکومت ضم اضلاع فنڈز کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن واپس لے، وزیراعلیٰ کے پی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط
  • وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا حکومت کا نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ