قاضی احمد: اسماعیل ڈاھری کی بلاجواز گرفتاری، تشدد کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
قاضی احمد (نمائندہ جسارت) سابقہ صوبائی صلاحکار سردار اسماعیل ڈاھری کی بلاجواز گرفتاری، تشدد کے خلاف اور ان کی بازیابی کے لیے سیکڑوں خواتین نے معصوم بچوں کے ہمراہ ہاتھوں میں پلے کارڈز اور قرآن پاک اُٹھا کر قو می شاہراہ پر پولیس کی بھاری نفری کے پہرے میں احتجاج اور دھرنا دیا، انتظامیہ کے خلاف اور اسماعیل ڈاھری کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی جاتی رہی، مظاہرین کو قومی شاہراہ پر احتجاج نہ کرنے دیا، پولیس کے پہرے اور خوف کے عالم میں پریس کلب کے سامنے ریلی کی صورت میں پہنچی۔ اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے حمیدہ ڈاھری، وزیراں، رابعہ ڈاھری و دیگر نے کہا کہ ہمارے بھائی اسماعیل ڈاھری کو گزشتہ 6 ماہ قبل پولیس نے بلاجواز گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات درج اور تشدد کیا، جس کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں، علاج کی سہولت بھی میسر نہیں، ہمیں ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، صرف کورٹ کے احکامات پر ویڈیو لنک کے ذریعے چند منٹ ظاہر کیا گیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسماعیل ڈاھری پر قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرکے رہا اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے، دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اوچ شریف: زمین کے تنازع پر خاتون پر بہیمانہ حملہ، ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے
اوچ شریف کے علاقے محلہ شمیم آباد میں خاتون پر انسانیت سوز حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون کا ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم پر دیگر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جن میں کان کاٹنے کی کوشش کے دوران لگنے والے زخم شامل ہیں جبکہ خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا شوہر چھ سال قبل وفات پا گیا تھا اور ان کے تین بچے زندہ ہیں۔ ان کے مرحوم شوہر کے نام ایک مربعہ زمین ہے جسے ملزمان زبردستی اپنے قبضے میں لینا چاہتے تھے۔ خاتون کے مطابق زمین دینے سے انکار پر ملزمان نے ان پر جان لیوا حملہ کیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔