وزیراعظم سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک اسکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کرا چکی ہے جبکہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پٴْرعزم ہیں۔ یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لییحالیہ اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ، احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر ووگر مصطفائیف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیر ووگر مصطفائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ
آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے پاکستان میں ان کی اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ وزیر ووگر مصطفائیف پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس میں مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو 23-24 جنوری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔