سٹی 42 :  وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم اور مراکش کی حکومت کی جانب سے دخیلہ کے ساحل پر  کشتی الٹنے  کے واقع میں  بچ جانے والے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ شہباز شریف نے مراکش کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی میں شامل پاکستانی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ 

وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت

پاکستان اور مراکش کے درمیان شاندار تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر  کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی کا ذکرکیا اور عوام سے عوام کے روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ 

مراکش کے سفیر نے مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔

 گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

 دونوں فریقین جلد از جلد دو طرفہ سیاسی مشاورت سمیت ادارہ جاتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس بلانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مراکش کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے اہم سفارتی رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا

اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔

پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی پروپیگنڈا دراصل کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش ہے، جسے عالمی برادری رد کرے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد پر بھی روشنی ڈالی اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بھارت کی آبی جارحیت کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا جائے، کیونکہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں بدامنی کی بنیادی جڑ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطہ اس وقت کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کشیدگی سے گریز اور مسائل کے پرامن حل پر زور دیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور غیر مستقل رکن، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کر رہا ہے

متعلقہ مضامین

  • پاک قازقستان ریل رابطہ ضروری ہے، گیم چینجر ثابت ہوگا، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے اہم سفارتی رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا
  • ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں،شہباز شریف
  • ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں: شہباز شریف
  • مراکش میں چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ، گلوبل ساؤتھ کے کردار پر زور
  • پاکستان بھارت کشیدگی؛ وزیراعظم شہباز میاں نواز شریف سے مشورہ لینے جاتی امرا چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی کی مجوعی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں نواز شریف سے مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا
  • وزیراعظم شہبازشریف کا  ایرانی صدر کو ٹیلی فون، دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس