اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے اور متعلقہ عدالت سے رجوع کی اجازت دی جائے، اسلام آباد میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے۔عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی معلوم یا نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے، مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

بھارتی اداکارہ کیساتھ انوکھا واقعہ، ڈیلیوری بوائے بھارت انگلینڈ میچ کے ٹکٹ لیکر بھاگ گیا

 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ : توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس انعام منہاس نے عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی .

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ کریمنل کارروائی کو اس موقع پر اسٹے کرنے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں دوسرے فریق کو آ جانے دیں دونوں کو سن کر دیکھ لیتے ہیں ہم آپ کی درخواست پر نوٹس کر کے دوسرے فریق کو بھی سن لیتے ہیں.

بیرسٹر سلمان صفدر نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ تحفہ وصول کیا تخمینہ کے لیے دیا، ضمانت کی 2 درخواستوں کے احکامات بھی لگے ہوئے ہیں، ٹرائل کورٹ کو کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے جسٹس انعام امین منہاس نے کہا ٹرائل کورٹ میں فردجرم بھی عائد ہوچکی گواہان کے بیانات ہورہے، نوٹس جاری کرکے دیگر فریقین سے بھی جواب مانگ لیتے ہیں اس میں نوٹس کرتے ہیں لمبی تاریخ نہیں دیتے .

بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا کہ اس کا مطلب آج یہاں سے کچھ لے کر نہیں جا رہا جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ یہاں بریت کے لیے آئے ہیں ہم ٹرائل کورٹ کو کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کرسکتے ہیں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل بہت تیزی سے چل رہاہے، جب بلائیں گے ہم پیش ہوں گے، 3 مرتبہ ٹرائل کورٹ بلا سکتی ہے تو یہاں میرا حق ہے،روزانہ سماعت بھی ہوسکتی ہے، استدعا ہے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سے روک دیاجائے اور کیس کسی دوسرے بنچ کو بھیج دیا جائے.

بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ اس سے پہلے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس کیس سے متعلق 5 درخواستیں سن چکے ہیں، مناسب ہو گا کہ یہ عدالت بریت کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں واپس بھیج دے جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ وہ ضمانت کی درخواستیں تھیں یہ الگ معاملہ ہے،یہ عدالت کیس سنے گی آپ کیس کے میرٹس پر دلائل دیں بعدازاں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی.

متعلقہ مضامین

  • عالیہ حمزہ کا مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • ٹرائل میں تاخیر پر ملزمان کو ضمانت دینے کی حوصلہ افزائی نا کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • عافیہ صدیقی کو رہا نہ کر کے امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات ،ذاتی معالج سے چیک اپ کروانے کی ہدایت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ : توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت
  • لاہور ہائیکورٹ کے جج کی پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت سے معذرت