گھریلو ملازمین کے روپ میں خواتین کی تاجر کے گھر میں ڈکیتی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
لاہور:
ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمین کے روپ میں آنے والی خواتین نے تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور کی ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں ہوئی جنہوں نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور ملزمان گن پوائنٹ پر دو کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ماڈل ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹھٹھہ: قتل ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی سنا دی گئی
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ماڈل کورٹ نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی سنا دی۔ ٹھٹھہ کی فرسٹ ایڈیشنل ماڈل کورٹ کے جج محمد اسلام الحق نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم علی حسن میربحر کو پھانسی کی سزا کا حکم سنادیا، مجرم نے 7 سال قبل میرپور ساکرو میں اپنے بھتیجے مولا بخش کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے بے دردی سے قتل کیا تھا۔