2025-02-25@12:00:48 GMT
تلاش کی گنتی: 865

«پورہ کے»:

(نئی خبر)
    اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رژیم کے مستعفی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کئے گئے وعدوں اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسی دوران اسرائیلی وزیر ثقافت و سپورٹس "مکی زوھار" نے صیہونی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ دوسری جانب صیہونی قیدیوں کے لواحقین کے وفد نے اعلان کیا کہ...
    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز کی ٹرانسفر کو آئین کے مطابق ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔   اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتے ہیں، دوسرے صوبوں کے ججز کو بھی فیئر چانس ملنا چاہیے ،اسلام آباد وفاق کا نمائندہ ہے اور ہمیں یہاں ایسے تربیت دی جاتی ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں روزانہ 30سے 40کیسز سن رہا ہوں ،آرٹیکل 200 کے تحت یہ ایک اچھا اقدام ہے ،ججز کی ٹرانسفر آئین کے تحت کی گئی اور اس میں بلوچی بولنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) شرح پیدائش سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہے، تاہم میڈیا ادارے ڈان نے اس کے شائع ہونے سے قبل ہی، غیر ترمیم شدہ رپورٹ، کے حوالے سے یہ معلومات جاری کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شرح پیدائش میں پہلے سے کافی کمی آئی ہے اور اب یہ صرف 3.6 فی خاتون رہ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں سن 1994 میں پاکستان کے اندر فرٹیلٹی کی شرح فی خاتون چھ بچوں کی پیدائش تک تھی۔ نومولود پاکستانی بچوں میں شرح اموات: مناسب نگہداشت ہر بچے کا بنیادی حق اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق منصوبہ بند مداخلتوں کے...
    کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے روی شاستری نے پیشگوئی کی کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی شاندار رہی ہے اس لیے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو یہی دو ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا روی شاستری نے سیمی فائنل کے حوالے...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کس طرف جا رہا ہے، حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔پیرکوانسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے،صوابی میں احتجاج ہوگا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے ہاتھ میں تو یہ بھی نہیں کہ ہماری اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں بات کروا سکیں، عوام کو اصل حالات سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، جب بلوچستان میں دفعہ 144 لگائی گئی تو وہاں...
    پشاور: پاک فوج کے زیر اہتمام پشاور میں خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ طلباء و طالبات نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں بشمول تیر اندازی، رسہ کشی، بیڈ منٹن، کرکٹ، فٹبال، 100 اور 400 میٹر ریس، 9 ایم ایم فائر، ائیر گن اور میوزیکل چیئر میں حصہ لیا۔ مقامی برگیڈ کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے لیے ایک بہترین ماحول میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے اسپورٹس گالا ایونٹ کا کامیاب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی اربوں روپے مالیت کی تقریباً ایک تہائی اراضی یعنی 1448؍ ایکڑ پر تجاوزات ہیں جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی 30؍ ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ غیر قانونی قبضہ شدہ زمین پر حکمران سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بعض سیاست دانوں کی مبینہ آشیرباد سے تجاوزات قائم ہیں، جبکہ وفاق کی تقریباً 350؍ ایکڑ اراضی پر سندھ حکومت قابض ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ملک کے میری ٹائم سیکٹر کی اصلاح کے پروجیکٹ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو جو معلومات فراہم کی گئی ہیں اس کے مطابق، ساحلی پٹی سے جڑی انتہائی مہنگی زمینیں تجاوزات اور تباہ حالی کا شکار ہیں...
    اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) امریکی انخلا کے بعد سے افغانستان میں پونے 4 ارب ڈالر کی امداد خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگست 2021ء میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3 ارب 71 کروڑ ڈالر کی امداد خرچ کی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خرچ کی گئی امداد کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، UNAMA اور ورلڈ بنک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا...
    نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت) وارڈ نمبر 11 کے رہائشی سجاد میمن نے اپنے والد نانا عبدالمجید میمن کے ہمراہ پولیس کیخلاف پریس کلب محراب پور پر احتجاج کیا سجاد میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران میں نے توانتظامیہ سے جھگڑا بھی نہیں کیا اسکے باوجود مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ داخل کردیا گیا جس کے بعد پولیس نے میرے گھر پر دھاوا بولا قیمتی سامان سمیت میری موٹرسائیکل کو اٹھا کر لے گئے جو اب کچھ دن قبل پولیس نے رشوت لے کر ہمیں واپس کی ہے پولیس اہلکار معروف چانگ اور سکندر سومرو میری جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں میرے گھر میری والدہ کو دھمکی دے کر آئے ہیں کہ تیرے بیٹے کو ہاف...
    محراب پور(جسارت نیوز)پیر آف رانی پور کے بنگلے میں چوری، مرید سراپا احتجاج، ٹرانسفارمر کوائل چور پکڑا گیا، مورو پولیس تھانہ کی حدود بائی پاس کے مقام پر پیر آف رانی پور پیر عاشق محی الدین شاہ کے بنگلے میں نقب لگا کر چور لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چرا کر لے گئے، چوری واردات کیخلاف مریدوں نے احتجاج کیا، دوسری طرف ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں کباڑی مافیا کا ایک کارندا فرحان خاصخیلی آئرن اسٹور کے پاس لگے ہوئے ٹرانسفارمر کی کوائل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، چور کو دھلائی کے بعد شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
    لاڑکانہ: کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی ڈپٹی کمشنر شرجیل نور کے ساتھ مل کر اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں
    میرپور خاص: پریس کلب کے رکن معین کمال کے فرزند حافظ محمد علی کمالی کے قرآن حفظ کرنے پر منعقدہ تقریب میں شرکاء کا گروپ فوٹو
    گزشتہ دنوں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ویمن ونگز کی انچارج محترمہ زبیدہ خانم کی سربراہی میں ہ ویمن سنگلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا ۔ٹورنامنٹ میں ہندوستان پاکستان کی 16 بہترین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ہندوستان سے تعلق رکھنے والی فضلیت نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ، جبکہ دوسری پوزیشن انڈیا ہی سے تعلق رکھنے والی صفیہ بٹ نے اپنے نام کی ، تیسری پوزیشن حیا علی نے حاصل کی ۔ایمپائرنگ کے فرائض پی ٹی وی کے محمد سجاد نے نہائت پیشہ وارانہ اور غیرجانبدارانہ انداز میں سرا نجام دییے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ جناب خالد حسین چوہدری تھے ،انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی...
    جماعت اسلامی علاقہ جوہر ضلع ائیرپورٹ کے زیر اہتمام ارکان وذمہ داران علاقہ کی نشست برائے استحکام بیت المال میںوسیم مرزا، ریحان سلیم ودیگر موجود ہیں
    لاہور کے قریبی شہر مریدکے میں چھوٹے طیاروں کےلیے نیو والٹن ایئرپورٹ تیار ہوگیا۔مریدکے ایئرپورٹ کو یکم فروری سے کھول دیا گیا ہے، اس بارے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے چھوٹے طیاروں کےلیے ایئرپورٹ طیار کیا گیا ہے، جو فلائنگ اسکولز اور جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کےلیے استعمال ہوگا۔نجی طیارے رکھنے والے افراد بھی نیو والٹن ایئرپورٹ مریدکے کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔نوٹم کے مطابق پرانے والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے 3 سال قبل فلائنگ اسکولز کو مریدکے شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
    متحدہ مسلم موومنٹ کے رہنمائوں نے کہا کہ توہین آمیز ویب سائٹس اور گستاخ بلاگرز کے خلاف کارروائی کرکے مکروہ نیٹ ورک کی کمر توڑی جائے جبکہ ان گستاخوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت عبرتناک سزا دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت (ص) ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ایک مسلمان کے لئے حضور اکرم (ص)کی ذات، آپ(ص) کی سنت و سیرت اور زندگی گزارنے کی ایک ایک ادا اس طرح قابل تقلید اور محبوب ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی طرف اس کا اسلام اور ایمان نگاہ اٹھانے...
     افغان طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن(SIGAR) کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ افغانستان میں SIGAR کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3 ارب 71 کروڑ ڈالر کی امداد خرچ کی جاچکی ہے۔    رپورٹ کے مطابق خرچ کی گئی امداد کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، UNAMA اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔   تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے، امریکا میں منجمد کیے گئے افغان مرکزی...
    ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی، محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان سے ان کی  رہائش گاہ  پر جاکر ملاقات کی، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی  نے  متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔ رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ...
    سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر سندھ میں زرعی ٹیس کے نفاذ کے حوالے سے اشارہ دیدیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ کابینہ کا اجلاس بلائے جانے سے متعلق جاری نوٹیفیکشن کے مطابق طلب کیے جانے والے کابینہ اجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی قیادت کی ہدایت پر اس اہم فیصلے پر عملدرآمد سے قبل پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ تاہم ارکان اسمبلی...
    افغانستان میں طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال  پر امریکا کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ جاری رپورٹ کے مطابق، اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 ارب ڈالر کی امداد خرچ کی گئی، جس کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوںUNAMA  اور ورلڈ بینک کے زیرانتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ  بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ رپورٹ کے...
    اسلام آباد کے وکلا رہنماؤں نے کہا ہے کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گی، کل 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر کنونیشن منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری میٹنگ میں اسلام ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ اور ہائیکورٹ کے تمام نمائندے موجود ہیں، ہنگامی پریس کانفرنس کا مقصد،وزرات قانون نے تین ججز کی اسلام آباد میں ٹرانسفر کی، آج کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ...
     قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں سے متعلق آڈٹ جاری ہے، دوسری جانب قومی ایئر لائن کی طرف سے 4 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔پی آئی اے نے لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4 سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے، جب کہ ڈی ایف ٹی کا آڈٹ مکمل ہونے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے بعد پی آئی اے پر سے برطانیہ پابندی ختم کر دے...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملائیشیا نے معاہدے کا حتمی ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا ہے جبکہ ڈرافٹ میں پاکستان کی طرف سے مجوزہ ترامیم کو شامل کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش مسترد کردی تھی، زلفی بُخاری امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران حتمی معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں قید...
    پینے کا صاف پانی صحت اور زندگی کی ضمانت ہے لیکن دارالحکومت کے باسیوں کو یہ بنیادی سہولت میسر نہیں اور بیشتر سیکٹرز کے رہائشی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے زیرانتظام واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر پر جدید فلٹریشن نصب نہیں ہے، سی ڈی اے کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور ماڈل ویلجز میں 98 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جن کا انتظام 5 این جی اوز کے سپرد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پانی کی شدید قلت، اب اسلام آباد والوں کو پانی کہاں سے ملے گا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق، سی ڈی اے کی ایک اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اسلام...
    عون چودھری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی ، گنڈا پور کے طعنے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر گروپ میں شیئر کرنے پر عاطف خان ناراض ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور...
    رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا سب سے بڑا کارڈ ٹرمپ ہے اور ٹرمپ سے انعام کے طور پر جو ملنے والا ہے وہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہے جو عملی جامہ پہنانے کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تقریباً طے ہو چکا ہے۔ صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے موقع اہم ترین پیشرفت سامنے آسکتی ہے۔ نیتن یاہو آج اتوار کو واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں جنہیں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔ معاریو اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ نیتن یاہو ٹرمپ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں 22 سال کی لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور طبعی موت بتا کر تدفین کی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم گلفراز اور اس...
    اداکارہ سوارا بھاسکر کا ایکس اکاؤنٹ ‘معطل’ اور ‘ہیک’ ہونے کے بعد دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ سوارا نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک پوسٹ شیئر کی تاکہ اس اپڈیٹ کو شیئر کیا جا سکے۔ مزید برآں، انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس عمل کے دوران ان کے ساتھ تعاون کیا۔ خیال رہے کہ 26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر اداکارہ نے جو پوسٹ کی تھی اسے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کا ایکس اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ایکس کے اس اقدام کو ‘مضحکہ خیز اور ناقابل برداشت’...
    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2024 میں جنوری سے نومبر تک 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئی ہیں۔ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات پنجاب میں 168 اور سندھ میں 151 رپورٹ ہوئے۔اسی طرح غیرت کے نام پر قتل کے واقعات خیبرپختونخوا میں 52 اور بلوچستان میں 19 رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں غیرت کے نام پر قتل کے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ایچ آر سی پی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ برس 1969 ریپ کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں گھریلو تشدد کے کیسز کی تعداد 299 رپورٹ ہوئی، پاکستان میں گزشتہ سال جلائے جانے کے واقعات 30 اور تیزاب گردی کے 43 کیسز سامنے آئے۔ذرائع کے مطابق سال 2024 میں جبری تبدیلی مذہب...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، میرے دورے کے اثرات جلد سامنے آئیں گے، شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے، اگر درخواست قبول نہ کی تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے...
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کی عدالت جھگڑے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ ملزمان کو سزا سنائی ملزمان جیل حوالے ، تفصیلات کے مطابق سول جج فرسٹ مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو کی عدالت نے جھگڑے کے کیس میں پانچ ملزمان کو سزا سنادی ہے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماسٹر بھادر بوزدار کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم لال بخش بوزدار ، عاشق بوزدار ، کو ایک ایک سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ ، جبکہ عبد الخالق بوزدار نثار بوزدار کو دو دو سال قید اور سجاول بوزدار کو تین سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی یاد رہے کہ ملزمان...
    محراب پور: ایک ہی خاندان کے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجارہاہے
    اڈیالہ جیل میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں مزید 2 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرا دیے ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی جبکہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہفتہ کے روز استغاثہ نے کانسٹیبل عمران کے بیانات قلمبند کیے جنہوں نے 9 مئی کے حملوں کے دوران ہونے والے نقصانات کی تصاویر لی تھیں۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر 15 تصاویر پیش کیں۔ علاوہ ازیں ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ نے سرکاری نقصانات کی تخمینہ رپورٹ کے علاوہ اپنا تحریری بیان بھی عدالت میں پیش کیا۔ رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو پر حملے سے ہونے والا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لیے پاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔ اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ ہفتہ کے روز لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی اپنے حق میں امریکا کی جانب سے کسی کال کی توقع کر رہے ہیں تو محسن نقوی نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)سوئنگ کے سلطان پاکستان کے سابق لیجنڈری بولر وسیم اکرم کے بیٹے اکبر اکرم نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ حقیقی زندگی سمیت سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہنے والے ہر دلعزیز سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ متعدد تصویروں پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے۔ ان تصاویر میں باپ اور بیٹے کو منجھے ہوئے ماڈلز کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وسیم اکرم نے اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ کے کیپشن میں اعلان کیا کہ میرے بیٹے، مجھے آپ پر بہت فخر ہے، آپ بڑے ہو گئے ہو، 24 ویں سالگرہ کے موقع پر میں اپنے بیٹے کی پہلی ماڈلنگ جاب کی ایک تصویر چپکے...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا، لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے ہیں، تاہم یہ والا سینٹر مثالی اور ماڈل ہے، یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔ انہوں نے اس عزم کا...
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ ملک میں پاسپورٹس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ،نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے 14بڑے شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بننے جا رہے ہیں،نادرا کے ساتھ مل کر پاسپورٹ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے،نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہو رہی،کاؤنٹر بننے سے فائدہ ہو گا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے،امیگریشن کاؤنٹر ز پر ہمیں کچھ سختی کرنا پڑ رہی ہے ،عوام کےلئے مثالی نادرا سینٹرز بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا...
    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت اڈیالہ جیل میں جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں بانی پی ٹی آئی کو بھی پیش کیا گیا۔کارروائی کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ پولیس کانسٹیبل عمران، جس نے 9 مئی کے روز نقصانات کی تصاویر بنائی تھیں، نے عدالت میں اپنی شہادت ریکارڈ کروائی اور 15 تصاویر بطور ثبوت پیش کیں۔اسی دوران، جی ایچ کیو حملے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔ انہوں نے تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نقصانات کا مجموعی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی ہوا بازی کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ ایک مسافر جیٹ طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعدواشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے اس حادثے میں مسافر طیارے کے عملے کے ارکان سمیت 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے. فیڈرل سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایک عہدے دار نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ایئرپورٹ کے قریب اب صرف پولیس اور میڈیکل نوعیت کے ہیلی کاپٹروں کو جانے کی اجازت ہو گی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس پابندی کا اطلاق کتنے عرصے کے لیے ہے.(جاری ہے) دریائے پوٹومک میں نعشوں کی تلاش جاری ہے...
    جماعت اسلامی میرپورخاص کی جانب سے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے
    شہدادپور،مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ رضا اللہ سانحہ سانگھڑ کے متاثرین سے اظہارتعزیت کررہے ہیں
    حیدرآباد: اسپورٹس گالا کے تحت نجی اسکول کے بچے مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع دادو کے تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ غوزو کے رہائشی کلیم اللہ برڑو نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور میرے پلاٹ سے تعمیراتی سامان زبردستی لے جانے والے ایس ایچ او کے این شاہ سمیت دیگر بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد عبدالقیوم برڑو، عمر خان، طارق عرف پپن کوریجو، ریٹائرڈ ڈی ایس پی غلام رسول اور خیرپور ناتھن شاہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت دیگر میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ خیرپور...
    محراب پور(جسارت نیوز) سیپکو ملازم رہزنوں کے نشانے پر آگئے، ڈکیتی اور چوری واردات میں 2 شہری بھی موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم ہوگئے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر بائیکو پیٹرول پمپ کے پاس رہزن اسلحہ کے زور سیپکو ملازم ذوالفقار نانگور سے 125 موٹر سائیکل، ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری طرف ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود شہر کے حیدری محلہ میں سیپکو ملازم فہیم علی سومرو کی گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا۔خان واہن پولیس تھانہ کی حدود کوٹری کبیر رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ڈیون شاخ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر دو بھائیوں راشد سہتو...
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ضلع کے 4 لاکھ 77 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے انتطامات مکمل، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے مہم کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 3 فروری سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا، پولیو واک میں شریک ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو واک کا مقصد لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا ہے، ضلع کے باشعور افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں پولیو وائرس کے خلاف لوگوں کو آگہی دیں، ہم سب کا مقصد پولیو سے پاک پاکستان ہے متعلقہ اداروں سمیت تمام شہریوں...
    امریکی ایوی ایشن حکام نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف میں ہیلی کاپٹر پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے تحت صرف طبی اور پولیس ہیلی کاپٹروں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام ہیلی کاپٹروں کی پروازیں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات...
    دبئی(اسپورٹس ڈیسک )اڈانی اسپورٹس لائن نے 21جنوری سے 29 جنوری 2025 تک دبئی کے وژن کرکٹ سینٹر میں لٹل جائنٹس اسکول ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن منعقد کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے ٹاپ اسکولوں کی8باصلاحیت ٹیموں نے ایک دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا مقصد ابھرتے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔ اڈانی اسپورٹس لائن کے نچلی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق اس ایونٹ نے میدان میں مسابقتی کھیل اور یادگار لمحات پیش کیے۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا مقابلے گروپ اور ناک آئوٹ فارمیٹ کی...
    حیدرآباد: مقامی اسکول میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر بچے Hurdlingریس میں شریک ہیں
    امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈ مسٹریشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے امریکن ایئر لائن اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک حادثے کے بعد واشنگٹن ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ایف آئی اے اہلکار بتایا کہ ریگن ایئرپورٹ کے اطراف صرف پولیس اور طبی ہیلی کاپٹروں کو ہوائی اڈے اور قریبی راستوں کے درمیانی علاقے میں پرواز کی اجازت ہوگی۔ ایف اے اے اہلکار نے کہا کہ یہ پابندیاں ہوائی اڈے کے قریب روٹ 1 اور روٹ 4 پر اثر انداز ہوتی ہیں۔...
      شارجہ : شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے میچ میں شارجہ واریئرز نے جانسن چارلس کے 65 رنز اور ایڈم زمپا اور ایڈم ملن کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت سے واریئرز کے گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے کے امکانات میں زبردست اضافہ ہوگا کیونکہ وہ 9 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شارجہ واریئرزکی ٹیم چارلس اور ٹام کوہلر کیڈمور کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی تھی۔ انہوں نے چوتھے اوور میں ابرار احمد کو 24 رنز پر آؤٹ کیا اور پھر کوہلر کیڈمور نے وجے...
      بیجنگ : فن لینڈ کی ویب سائٹ “ہیلسنکی ٹائمز” نے رپورٹ کیا کہ چائنا میڈیا گروپ کا 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول گالا 28 جنوری کو نیو ایئر ایو پر نشر کیا گیا۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا چینی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کی ایک سالانہ تقریب ہے۔ 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا سے تاریخی ورثے، علاقائی تنوع، اور تکنیکی نئے کارناموں کو یکجا کرتے ہوئے سانپ کے سال میں داخل ہونے کا جشن منایا گیا۔ یوراگوئے کی میگزین ویب سائٹ “چہرے اور نقاب” نے 28 جنوری کو رپورٹ کیا کہ نیو ایئر ایو کے موقع پر، 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا نے روایتی اور جدید تخلیقی عناصر کو مکمل طور پر یکجا کیا، جو بہار کی خوشحالی، اتحاد، اور...
    سٹی 42 : ہری پور کی تحصیل خانپور میں سورج گلی کے پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  ریسکیو 1122 ہری پور اور خانپور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، آگ کی نوعیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 1122 کی ہری پور سے بھی فائر فائٹر ٹیم روانہ کر دی گئی۔ پہاڑوں پر آگ بھڑکنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ۔  ریسکیو ٹیم خان پور 1 گھنٹے سے مسلسل آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کر رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  لاہور سمیت...
    واشنگٹن: طیارہ حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر کیا صورتِ حال ہے؟
    اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 62 فیصد ڈیجیٹل تخلیق کار انٹرنیٹ پر معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق نہیں کرتے۔ یہ بھی پڑھیں: فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی یہ یونیسکو کی جانب سے کیا جانے والا دنیا کا پہلا ایسا سروے ہے جو ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے کام کے عمل کو سمجھنے کے لیے کیا گیا ہو۔ اس سروے میں دنیا کے 45 ممالک سے 500 تخلیق کاروں سے بات کی گئی اور اس عمل میں امریکا کی بولنگ گرین اسٹیٹ یونیورسٹی سے محققین کی ٹیم بھی شامل تھی۔ ڈیجیٹل تخلیق کار، جنہیں انٹرنیٹ کی اصطلاح...
    پاکستان کو قابل تجدید توانائی کاربن نیوٹرل انرجی کے شعبے کے لیے سال 2030 تک 100 ارب ڈالر درکار ہیں ، وزارت توانائی نے پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے توانائی منتقلی کے منصوبے کی رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی میں پیش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کو قابل تجدید توانائی کاربن نیوٹرل انرجی سیکٹر کے لیے سال 2030 تک 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ضروری ہے، وزارت توانائی نے پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے توانائی منتقلی کے منصوبے کی رپورٹ سینیٹ موسمیاتی تبدیلی میں پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2030 تک 60 فیصد توانائی کو قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنے کے لیے 50 ارب ڈالر درکار ہوں گے، 2030...
    آئی ایل ٹی 20 میں شارجہ واریئرز پلے آف پوزیشن کے قریب پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز شارجہ: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے میچ میں شارجہ واریئرز نے جانسن چارلس کے 65 رنز اور ایڈم زمپا اور ایڈم ملن کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔اس جیت سے واریئرز کے گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے کے امکانات میں زبردست اضافہ ہوگا کیونکہ وہ 9 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شارجہ واریئرزکی ٹیم چارلس اور ٹام کوہلر کیڈمور کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی تھی۔ ...
    اپنی ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اگر 100 بڑے ٹرالے روزانہ کی بنیاد پر غزہ سے ملبہ ہٹانے کا کام انجام دیں تو اس کام کو 15 سال لگ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیره نے رپورٹ دی کہ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں امدادی کارکن ملبے ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا ایک مقصد بقیہ شہداء کی لاشوں کو تلاش کرنا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اس وقت تک 14 ہزار 222 افراد لاپتہ ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام ایسی صورت حال میں جاری ہے جب دو...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) صدر مملکت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کی منظوری کے بعد فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے قانون کو جمہوری روایات پر حملہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ قانون میں فیک نیوز کی متنازع اور مبہم تعریف پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ہے۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازع قانون کی منظوری پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے، سخت سزاؤں اور بھاری جرمانے کے ذریعے عام آدمی کی رائے کو دبایا جا سکتا ہے، حکومت سخت قانون سازی سے قبل جعلی...
    سٹی42: شہر کے پوش علاقے، خاص طور پر اچھرہ روڈ سے منسلک شاہ جمال کالونی میں مویشیوں کی موجودگی شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ رہائشی علاقوں میں گائے اور بھینسوں کو باندھ دیا گیا ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر گوبر، گندگی اور تعفن کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی موجودگی سے نہ صرف صفائی کی صورتحال خراب ہو گئی ہے، بلکہ سیوریج سسٹم بھی اکثر چوک ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا انتظامیہ کی جانب سے رہائشی...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
    امریکا میں مسافر طیارے سے فوجی طیارہ ٹکرانے کے واقعہ میں ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور میں اسٹاف کمی کا شکار تھا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کام جس کے لیے دو کنٹرولر ہوتے ہیں، اسے ایک کنٹرولر انجام دینے پر مجبور تھا۔ یہ بھی کہ مسافر طیارے کے پائلٹ کو آخری لمحے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ رن وے تبدیل کرلے، پائلٹوں نے بات مان لی تھی جس پر کنٹرولر نے کلیئرنس جاری کی تو طیارے کی سمت چھوٹے رن وے کی جانب کردی گئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت مطلع صاف تھا، حادثے سے تیس سیکنڈ پہلے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بلیک...
    برطانیہ بھر میں اپریل سے پانی کے بلوں میں ایک بڑا اضافہ کیا جارہا ہے، انگلینڈ اور ویلز میں ماہانہ دس پونڈ اضافے کے بعد یہ قیمت اوسطا چھ سو تین پونڈ سالانہ ہو جائے گی، مختلف علاقوں میں قیمتو ں میں اضافے کی شرح مختلف ہو گی۔ سودڑن واٹر کے بل 48 فیصد اضافے کے بعد 703 پونڈ ہوجائیں گے، جبکہ یارکشائر کے واٹر بلوں میں صرف 29 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ بلوں کی ادائیگی پر چند دیگر عوامل بھی اثر انداز ہونگے، مثلا کیا گاہک نے پانی کا میٹر لگوایا ہوا ہے اور وہ کتنا پانی استعمال کرتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں پانی کے بلو ں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کیا جارہا...
    اسلام آباد(آن لائن)قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے وزارت سے اسٹیل مل کے مالی معاملات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرمین حفیظ الرحمن کی صدارت میں ہوا،سیکرٹری وزارت نے بتایا کہ اسٹیل مل کے حوالے سے روسی ماہرین کی ٹیم پاکستان آئی تھی،روس کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوئے ہیں روس کی ٹیکنیکل ٹیم اسٹیل مل کا جائزہ لے رہی ہے،سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بریفنگ میں بتایا کہ 30 جون تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، اسٹیل مل کی 345 ارب روپے کی لائبلیٹیز ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ روس کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،اسٹیل مل کو اسکریپ کرنے کی...
    ملزمان ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر ، فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ نیب نے وزارت داخلہ کو28؍جنوری کو پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے خط لکھا (جرأت نیوز )وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب)کی درخواست پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹان ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں 4اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے ، نیب نے 28؍جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ...
    لاڑکانہ: بیگم نصرت بھٹو گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر طالبات ریس میں شریک ہیں
    ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کے فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
    مرکزی رن ویز کی تعمیر،تزئین وآرائش اورتوسیعی منصوبے کےبعد کراچی ائیرپورٹ کوبین الاقوامی 4ایف کیٹگری کا درجہ مل جائےگا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کے غیرمعمولی طورپربڑےحجم کے طیارے ائیربس 380سمیت دیگرکراچی میں لینڈ کرسکیں گے۔تعمیراتی منصوبے کے دوران ٹیکسی وے کی تعمیر،ٹیکسی وے کیوبیک کی تعمیر کے علاوہ اسٹیٹ آف ڈی آرٹ ائیرفیلڈ لائٹنگ کنٹرول،مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائےگی،ڈیڑھ سال میں مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر 8 ارب 30کروڑ 50لاکھ روپےکی خطیررقم خرچ ہوگی۔ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظرکراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےمرکزی رن ویزکوعصرحاضرکے جدید آلات اورتکنیکی طورپرمزین کرنے کے لیےمنصوبہ جاری ہے۔ازسرتعمیراتی منصوبے کے دوران مرکزی رن وے 25 ایل اور25آرکا کام جاری ہے۔رن ویز کی تعمیر پرڈیڑھ سال کا...
    پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے بعد فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے قانون کو جمہوری روایات پر حملہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ قانون میں فیک نیوز کی متنازع اور مبہم تعریف پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ہے۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازع قانون کی منظوری پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے، سخت سزاں اور...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے شہزاد اکبر، ملک ریاض، علی ریاض اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر چار ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ اشتہاری ملزمان میں ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے28 جنوری کو وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ملزمان...
    امیگریشن حکام کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوری کے دو ہفتوں میں 600 افراد کو برطانیہ اور امریکہ سے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جن غیر قانونی افراد کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے ان کے بارے میں پاکستان کی وزارت داخلہ اور امیگریشن حکام کو رپورٹ ای میل کر دی جاتی ہے۔  یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تارکین وطن کی بڑی تعداد جو غیر قانونی طور پر برطانیہ اور امریکہ میں مقیم ہے اپنی شناخت ضائع کرنا شروع کر دی ہیں جن میں ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی شامل ہے تاکہ وہ اسٹیٹ لیس ہو...
    پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2025ء) پنجگور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقساط کی حصول مستحقین کیلئے چیلنج بن گیا پورے ڈسٹرکٹ میں صرف ایک اسٹیشن ہونے کی وجہ سے اور انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس شدید سردی میں دور دراز کے مستحق افراد اپنے ایک قسط کی حصول کیلئے دو دو ہفتے صبح وشام خوار و زلیل ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسٹیشن کو بڑھایا جائے ہر تحصیل یونین کونسل میں ایک ایک اسٹیشن قائم کرکے اس عذاب سے نجات دلایا جائی
    وزارت داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل میں مفرور افراد کے پاسپورٹ ’بلاک‘ کر دیے ہیں جن میں سابق مشیر شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی بھی شامل ہیں۔یہ اقدام قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزارت سے باضابطہ طور پر 28 جنوری کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط کے ذریعے ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ کو راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے القادر ٹرسٹ کیس یا 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں جیل کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر بالترتیب 10 لاکھ اور پانچ...
    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔  ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے نیب کی جانب سے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔  ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔  واضح رہے شہزاد اکبر اور فرح شہزادی ان دنوں بیرون ملک  مقیم ہیں۔
    شکارپور میں شب شہداء کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیوں کو روکنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن افسوس کہ آج بھی پورے سندھ میں انکی شرانگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 10 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود شکارپور کے عوام، اہل تشیع اور وارثان شہداء نے شہداء کی یاد میں کانفرنس ریلی اور مشعل بردار جلوس نکال کر یہ ثابت کر دیا کہ شہدائے راہ حق زندہ ہیں۔ ان کا مشن زندہ ہے اور ہم ان کے پیغام اور مقاصد کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار...
    — فائل فوٹو وزارتِ داخلہ نے سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے سلسلے میں دونوں افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر پاسپورٹ منسوخ کیے، نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔
    نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔...
    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی ہے، برطانوی ہائی کمیشن ٹیم کی فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ دی۔ایف آئی اےٹیم نےائیرلائنز کے عملے کی برطانوی امیگریشن تربیتی سیشن میں حصہ لیا ،برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی امیگریشن کے متعلق ٹریننگ دی ،ایف آئی اے، ایئر لائنز اور گرائونڈ ہینڈلنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔برطانوی ہائی کمیشن وفد نے برطانوی پاسپورٹ کی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے تدارک کے لیے اقدامات اور کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کیس تیار کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مراکز بحالی کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی...
    وفاقی وزارت داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملک ریاض اور شہزاد اکبر سمیت 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹس منسوخ کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر 4 ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ اشتہاری ملزمان میں ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح شہزادی شامل ہیں۔ نیب نے وزارت داخلہ کو 28 جنوری کو پاسپورٹ منسوخی کے لیے خط لکھا تھا۔ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ملزمان کے پاسپورٹس منسوخ کردیے ہیں اور اب انٹرپول سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے پاکستان کے ادویاتی پودوں کا شعبہ غیر استعمال شدہ ہے ادویات کی صنعت کے لیے عرقوں یا قیمتی پودوں کے مختلف حصوں کی زیادہ مانگ کے باوجود پاکستان میں ان کی تجارتی کاشت کبھی نہیں کی جاتی.(جاری ہے) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کے نیشنل میڈیسن ، آرومیٹک اور ہربل پروگرام کے پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نوٹ کرتی ہیں کہ زیادہ تر مناسب انفراسٹرکچر، آگاہی، بہترین تبلیغ کے طریقوں کا تعارف، تحقیق اور ترقی کی کمی کی وجہ سے دواوں کے پودوں کی پائیدار کاشت میں رکاوٹ ہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ”ڈان نیوز“ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض ان کے صاحبزادے علی ریاض سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں.(جاری ہے) وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل میں 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا واضح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔نجی چینل کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے، نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل نیب نے ملک ریاض اور ان...
    ایک سو نوے ملین پائونڈ اسکینڈل، ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ بلاک کر دیے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کیے، نیب...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد موقع پر ہی دم تو گئے ۔حادثے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔چھیپا ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز اور 40 سالہ خالد ولد نامعلوم شامل ہیں تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے...
    کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکا بوائلر کی لائن پھٹنے سے ہوا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات میں فیل طلبہ کو ریلیف ملنے کا امکان
    معروف بھارتی اداکارہ و میزبان ارچنا پورن سنگھ نے کلائی میں فریکچر ہونے کے بعد نئی امید کیساتھ کام پر واپسی کرلی۔ جند روز قبل ارچنا پورن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نیا ویلاگ پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات بتائیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ارچنا راج کمار راؤ کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک حادثہ پیش آیا جس کے نیتجے میں ان کی کلائی میں فریکچر ہوگیا تھا۔ اس حادثے کے بعد ارچنا پورن سنگھ کو ممبئی کے اناوتی میکس سپر اسپیشیلٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں انکی کلائی کی سرجری ہوئی۔ بعد ازاں اداکارہ نے اپنے ویلاگ...
    لاہور: معمولی جھگڑے کی وجہ سے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام پورہ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور قاتل گرفتار کرلیا۔ روپوش اشتہاری نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازع پر اپنے ہم نام شہری کو قتل کردیا تھا۔ ملزمان کے خلاف گجر پورہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ مفرور اشتہاری صدام کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے  حوالے کردیا۔ ایس پی سٹی نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی...
    کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔