لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2025ء) ویوو نے آج پاکستان میں اپنا جدید سمارٹ فون V50 5G خریداری کے لیے پیش کر دیا ہے۔ یہ فون ZEISS کے اشتراک سےPro Level  فوٹوگرافی، دلکش ڈیزائن اور شاندار کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ ویوو V50 5G دو سٹوریج آپشنز میں دستیاب ہے: 256GB ویرینٹ 139،999 روپے میں اور 512GB ویرینٹ 149،999 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔
ویوو V50 5G میں موجود 50MP ZEISS All Main Camera  کی مدد سے ہر لینز پروفیشنل گریڈ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

AI Aura Light Portrait 2.

0 اور  ZEISS Style Bokeh جیسے  فیچرز شاندار پورٹریٹ فوٹوگرافی کو ممکن بناتے ہیں۔
مزید V50 5G میں موجود 50MP ZIESS Group Selfie Camera اور Group Selfie Camera اور 4K Video Recording جیسے جدید فیچرز صارفین کو ہر لمحہ واضح اور خوبصورت انداز میں محفوظ کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)



ویوو V50 5G اپنے جدید اور ہلکے وزن والے ڈیزائن کے ساتھ ایک آرام دہ اور پریمیم گرفت کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

اس کی Ultra Slim 4D Infinity Curved Screen اور منفرد رنگوں کی دلکشی اسے ایک شاندار اور سلیک سمارٹ فون بناتی ہے۔ یہ سمارٹ فون پاکستان میں تین منفرد رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے: Starry Blue, Mist Purple اور Satin Black۔
ویوو V50 5G جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 6000mAh BlueVolt Battery اور  90W FlashChargeصرف 10 منٹ میں 6 گھنٹے کا ٹاک ٹائم دیتی ہے، جبکہ سمارٹ چارجنگ انجن بیٹری کی طویل مدت تک پائیداری یقینی بناتا ہے۔

Qualcomm Snapdragon® 7 Gen 3 چپ سیٹ،12GB + 12GB Extended RAM  اور IP68/IP69 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس کے ساتھ، یہ فون زبردست پرفارمنس فراہم کرتا ہے۔
قیمت اور دستیابی
نیا ویوو V50 5G پاکستان میں  139,999 (256GB) اور  149,999 (512GB)  روپے کی قیمت میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اپنا نیا V50 5G حاصل کرسکتے ہیں۔ ویوو V50 5G  کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔

نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V50 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ  ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فراہم کرتا ہے پاکستان میں سمارٹ فون کے لیے

پڑھیں:

آرٹ بطور تھراپی، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

سوئس ڈاکٹرز دماغی طبی حالتوں اور دائمی بیماریوں کے مریضوں کے لیے تجاویز کی حد کو بڑھا رہے ہیں جس میں پارکس، آرٹ گیلریوں اور عجائب گھروں کا دورہ کرنا شامل ہے۔

مغربی سوئٹزرلینڈ کے شہر نیوچیٹیل نے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر دماغی طبی مسائل سے دوچار افراد کی مدد اور ان میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پروگرام میں حصہ لینے والی نیوچیٹیل کی ایک ڈاکٹر پیٹریشیا لیہمن نے کہا کہ جن لوگوں کو بعض اوقات اپنی دماغی صحت سے متعلقہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے لیے یہ دورے پریشانیوں، تکلیفوں اور بیماریوں کو بھولنے اور نئے تجربات کے خوشگوار لمحات گزارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جب ہم لوگوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں تو ہم کسی نہ کسی طرح ان کی شفا یابی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید برآں پروگرام کے تحت شہریوں کو پانچ سو طبی نسخے بھی دیے جائیں گے جو انہیں چار مقامات کے مفت وزٹ فراہم کرے گا جن میں تین میوزیم اور شہر کے بوٹینیکل گارڈن شامل ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • فیس بک نے صارفین کو پیسے کمانے کا آسان ترین موقع فراہم کر دیا
  • خواتین عید کے لیے آن لائن سستے کپڑے کہاں سے خرید سکتی ہیں؟
  • اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے، عطااللہ تارڑ
  • آرٹ بطور تھراپی، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
  • پاکستان سے سٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں پر فنڈز فراہم کئے جاسکتے ہیں: آئی ایم ایف
  • اجازت دی جائے تو تاجکستان پر چندگھنٹوں میں قبضہ کر لیں گے ، طالبان کمانڈر کا دعویٰ
  • لاگت کو کم کرنے، پیداوار بڑھانے کے لیے سمارٹ فارمنگ ٹیک کو اپناناضروری ہے. ویلتھ پاک
  • وزیر اعظم کا ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کے نام پیغام
  • دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، کھیئل داس کوہستانی