کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
 

آئینی بینچ کے روبرو دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں  درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر طلحہ عباسی نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل دیگر ممالک کو پھل اور دیگر اجناس برآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کے نام پر امپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ امپورٹرز کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔ ایف آئی اے انکوائری کررہا ہے کہ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران مخصوص امپورٹرز کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ 

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے؟، جس پر اے اے جی نے مؤقف دیا کہ ابھی تک انکوائری جاری ہے، تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ امپورٹرز سے انکوائری یا بے ضابطگی کی تحقیقات پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کرسکتا ہے۔ امپورٹرز اگر ضوابط پورے نہیں کررہے، تب بھی یہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ 

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے دفاتر پر

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کارکنوں کی 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج مقدمات  کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کے روبرو ہوئی، جس میں 9 پی ٹی آئی کارکنوں  کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سردار مصروف ایڈووکیٹ نے ملزمان کی جانب سے دلائل دیے۔

حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز

وکیل نے کہا کہ ہمراہی ملزمان کی ضمانت ہائیکورٹ سے ہو چکی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 201 کے مطابق یہ عدالت پابند  ہے کہ یہ ضمانت منظور کرے۔ یہ تمام ملزمان موقع سے گرفتار نہیں ہوئے۔  پولیس کو ان ملزمان کی تفتیش کے لیے اب ضرورت بھی نہیں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ رمنا میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

رمضان نگہبان پیکج؛ 10 لاکھ افراد میں پے آرڈرز تقسیم

 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے نوٹس کیخلاف برآمدکنندگان کا عدالت سے رجوع
  • لاہورہائیکورٹ نےپرویزالٰہی کے مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا
  • عدالت نے پرویز الہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • پرویزالہی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: داڑھی چھوٹی ہونے پر امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری
  • پرویز الہٰی کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ڈی چوک احتجاج، 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل  سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ