چین میں چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کا اختتامی اجلاس ، قراردادوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بیجنگ:چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کا اختتامی اجلاس بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شی جن پھنگ سمیت پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے شرکت کی۔منگل کے روز اختتامی اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ سے متعلق قرارداد، نمائندہ قانون میں ترمیم کے فیصلے، 2024 کے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد اور 2025 کے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے ، 2024 کے مرکزی اور مقامی بجٹ پر عمل درآمد اور 2025 کے مرکزی اور مقامی بجٹ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، سپریم پیپلز کورٹ کی ورک رپورٹ اور سپریم پیپلز پروکوریٹریٹ کی ورک رپورٹ کی قراردادوں کو منظور کیا گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی ورک رپورٹ
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری
اسلام آباد (رضوان عباسی ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے 11 سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والی عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ وہ اس وقت بطور سیکرٹری اطلاعات خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
سیکرٹریٹ گروپ کے پانچ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جن میں عائشہ حمیرا چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی اور محمد اسلم غوری شامل ہیں۔ریلوے (سی این ٹی گروپ) سے سید مظہر، جبکہ شہزاد حسن اور سید محمد عمار نقوی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
اسی طرح اکنامسٹ گروپ کے ڈاکٹر امتیاز احمد اور پوسٹل گروپ کے سمیع اللہ خان کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے وزیرِاعظم کو بھیجا جائے گا، جس کے بعد ترقی پانے والے افسران کی باضابطہ تعیناتی عمل میں لائی جائے گی
صدر مملکت آصف زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا