چین میں چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کا اختتامی اجلاس ، قراردادوں کی منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
چین میں چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کا اختتامی اجلاس ، قراردادوں کی منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کا اختتامی اجلاس بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شی جن پھنگ سمیت پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے شرکت کی۔
منگل کے روز اختتامی اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ سے متعلق قرارداد، نمائندہ قانون میں ترمیم کے فیصلے، 2024 کے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد اور 2025 کے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے ، 2024 کے مرکزی اور مقامی بجٹ پر عمل درآمد اور 2025 کے مرکزی اور مقامی بجٹ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، سپریم پیپلز کورٹ کی ورک رپورٹ اور سپریم پیپلز پروکوریٹریٹ کی ورک رپورٹ کی قراردادوں کو منظور کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیشنل پیپلز کانگریس اختتامی اجلاس
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونیوالے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025ء، نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل منظور کروایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈا کے مطابق پنجاب اسمبلی سے کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل منظور کروائے جائیں گے، کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور محکمہ کوآپریٹو پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا وقفہ سوالات وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا تھا، اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025ء منظور کروایا جائے گا۔
اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025ء، نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل منظور کروایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء کے رولز آف پروسیجر کے رول 113-A کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔