وزیرمملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والے فوجی اور سویلینز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان ریلویز کے 2 ملازم ریلوے پولیس کانسٹیبل شمروز خان اور کیرج شاپ کے ممتاز اس واقعے میں شہید ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید فوجی جوان، مرزا جواد کی قبر پر حاضری دی اور اہل علاقہ کے ہمراہ شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ شہید مرزا جواد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ فوجی جوان، مرزا جواد سانحہ جفعر ایکسپریس میں امن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی کی وجہ سے شہید ہوا، شہید مرزا جواد کے اہل خانہ کے حوصلے بلند ہیں۔ امن برقرار رکھنے کی خاطر دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف اقدامات کو مزید موثر بنائیں گے۔ سرحد پار سے دوران کارروائی دہشتگردوں کی معاونت کی گئی جو سیکیورٹی اداروں نے ٹریک کی۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، آرمی کمانڈوز نے کیسے کامیابی حاصل کی؟

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کو سوشل میڈیا پر معاونت فراہم کرنے سے سرحد پار قوتوں کھل کر سامنے آگئیں۔ سوشل میڈیا پر سیکیورٹی فورسز اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہدا کے خلاف پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بلوچستان میں ٹرینوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔ آج ریلوے ٹریک کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے جو کل تک مکمل کرلیا جائے گا۔ بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے عام لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی کوشش کی۔ حملے سے ثابت ہوا کہ بی ایل اے کا مقصد بلوچستان کے امن کو برباد کرنا ہے۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ عام شہریوں اور ریاست کے خلاف مسلح جدو جہد کرنے والے عناصر جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ جہلم غازیوں اور شہیدوں کا ضلع ہے، جہلم کے ہر قبرستان میں غازی اور شہید بڑی تعداد میں سپردِ خاک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلال اظہر کیانی جعفر ایکسپریس مرزا جواد شہید وزیرمملکت برائے ریلوے وزیرمملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی جعفر ایکسپریس مرزا جواد شہید بلال اظہر کیانی جعفر ایکسپریس کرنے والے مرزا جواد کے خلاف

پڑھیں:

ٹرین حملے کے 4 شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔

شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردوسے ہے، شہید محمد عثمان کا اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزل یفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر ایکسپریس کو روکا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے، بلال کیانی
  • پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے: بلال کیانی
  • نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کیے جانے کی ویڈیو وائرل، آئی جی پنجاب کا نوٹس
  • ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم‘ قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے: حمز ہ شہباز
  •   سانحہ جعفر ایکسپریس میإ شہید ہونے والے مسافروں کے لواحیق کے لئے  52 لاکھ فی کس امداد کا اعلان
  • جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ریلوے ملازمین کے خاندانوں کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان
  • ٹرمپ تنقید کرنے والے چینلز، اداروں پر پھٹ پڑے، بدعنوان قرار دے دیا
  • ٹرین حملے کے 4 شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ