Islam Times:
2025-03-14@15:30:58 GMT

کراچی میں رواں سال ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

کراچی میں رواں سال ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں مارچ میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں مارچ میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈینگی کے 140 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ سندھ بھر میں مجموعی طور پر یہ تعداد 158 تک جا پہنچی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایک وائرل بیماری ہے جو مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ یہ مچھر گھروں، دفاتر، گلیوں، ٹائر، گملوں، پانی کی ٹنکیوں اور دیگر جگہوں پر صاف پانی میں افزائش پاتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں اور دیگر مقامات پر پانی جمع نہ ہونے دیں، پانی کی ٹنکیاں ڈھانپ کر رکھیں اور اے سی یا ریفریجریٹر کی ٹرے کو خشک رکھیں، تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیسز رپورٹ

پڑھیں:

کراچی میں خسرہ پھر زور پکڑ گیا، سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل

کراچی میں خسرہ پھر زور پکڑ گیا، سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل کرا دیے گئے، سندھ انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال نیپا کا آئسولیشن وارڈ مریضوں سے بھرگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی خسرہ کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ درجنوں بچے داخل کرائے جاچکے ہیں۔

سندھ انفکشس ڈیزیزز ہسپتال کا آئسولیشن وارڈ مریضوں سے فُل ہوگیا، ہسپتال میں خسرہ سے متاثرہ 17 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 8 بچے ایک سال سے کم عمر کے ہیں۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں بھی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوکر ایمرجنسی میں پہنچ رہے ہیں اور روزانہ خسرہ کے 8 سے 10 کیسز رپوٹ ہورہے ہیں۔

سول ہسپتال کراچی میں بھی روزانہ خسرہ کے 4 سے 6 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ 12 مریض سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ عباسی شہید ہسپتال میں بھی خسرہ کے 6 مریض داخل ہیں، قطر ہسپتال اورنگی ٹاؤن میں رواں سال اب تک خسرہ کے 12 بچے رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ خسرہ ایک وبائی مرض ہے جو زیادہ تر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے، حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے بچے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں، نزلہ، زکام کھانسی اور خارش خسرہ کی ابتدائی علامت ہیں، خسرہ قوت مدفعت کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور شدت اختیار کرنے پر جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ملیریا نے پنجے گاڑ دیے، 136 نئے کیسز رپورٹ
  • سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم ملے گا، جماعت اسلامی
  • سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا، محمد فاروق
  • لاہور: رواں سال قتل، اقدامِ قتل، اغوا، ڈکیتی کے 214 واقعات رپورٹ
  • کراچی میں رواں برس ڈینگی کے 156 کیسز ریکارڈ
  • وزیراعلیٰ سندھ کا رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان
  • کراچی میں خسرہ پھر زور پکڑ گیا، سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل
  • چولستان سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر تنازعہ کیوں؟
  • کراچی میں سگ گزیدگی کے کیسز میں اضافہ، ایک شخص ویکسین نہ لگنے سے انتقال کرگیا