پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پہنچا دیئے گئے۔درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں،پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لئے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی،بتایا گیا کہ غیر ملکی ٹیم جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ اپریل میں مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے .جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مزید تیز ہو گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 غیرملکی مسافر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات اور ٹیمپرڈ ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، حراست میں لیے گئے 2 مسافروں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں کے نام پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین ہیں، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزہ پر میانمار جانے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

ابتدائی تفتیش کے مطابق میانمار جانے کی کوشش میں گرفتار مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب اور پاسپورٹ کو ٹیمپرڈ پایا گیا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ پر ہی ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، دونوں مسافروں کا تعلق مبینہ طور پر بنگلہ دیش سے ہے۔

ایف آئی اے اہلکاروں کے مطابق دونوں مسافروں نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے تھے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہل خانہ سے ملنے بنگلہ دیش جا رہے تھے۔

تفتیش کے دوران مسافروں سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مسافروں کے نام مختلف پائے گئے، دونوں مسافر کئی سال قبل زمینی راستے سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار

ملزمان نے پاکستان میں موجود ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ حاصل کیے تھے، دونوں پاکستان میں وہ ملازمت کی غرض سے پہنچے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیگریشن حکام انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل ایف آئی اے بنگلہ دیش پاسپورٹ شناختی کارڈ کراچی کراچی ایئرپورٹ میانمار

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 غیرملکی مسافر گرفتار
  • جرمنی سے منگوائے گئے نئے جدید پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے
  • جرمنی نے پاکستان کو شکست دیکر جونیئر ہاکی سیریز 0-4 سے جیت لی
  • یکم مارچ سے پاکستانی پاسپورٹس پر عمرہ ویزہ میں مشکلات، عازمین پریشان
  • 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
  • پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو پھلنے پھولنے میں مدد کے لیے سمارٹ لیپیڈری آلات متعارف کرائے جا رہے ہیں.ویلتھ پاک
  • پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ، 84 ایجنٹوں کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
  • جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
  • معذور خواتین اور لڑکیاں آن لائن ہراسانی کا زیادہ نشانہ