سید صلاح الدین احمد(فائل فوٹو)۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سید صلاح الدین احمد نے استعفیٰ دے دیا۔  

سید صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ سینئر منیجمنٹ کورس جوائن کر لیا ہے، اسی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2 سال 6 ماہ تک ایمانداری سے بطور ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن خدمات انجام دیں، اب پیشہ ورانہ ترقی کےلیے نیا سفر شروع کیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں درج ہے آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے،میں آپ کے سامنے بتا دوں 9مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی کا کوئی جرم نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کسی فوجی اہلکار کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے،9مئی واقعات میں دوسراجرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آتا ہے،خواجہ حارث نے کہاکہ آرٹیکل 8تھری یقینی بناتا ہے کہ افواج اپنے فرائض کو درست طریقے سے ادا کر سکیں۔

پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے بڑی تعداد میں ڈالرز کی بیرون ملک منتقلی کا انکشاف

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایف بی علی کیس میں بنیادی حقوق کا سوال تو آیا ہے،خواجہ حارث نے کہاکہ ایف بی علی کیس چیلنج اس بنیاد پر ہوا تھا کہ ہمارے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے وزارت دفاع کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کب تک دلائل مکمل کر لیں گے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آئندہ دو ہفتے میں دستیاب نہیں ہوں،فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی ، خواجہ حارث جواب الجواب جاری رکھیں گے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل کب مکمل ہوگا؟ پی پی نے کمیشن کو آگاہ کر دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جامعہ این ای ڈی: غضنفر حسین مستقل رجسٹرار، صفی احمد زکائی ناظم امتحانات مقرر
  • لاہور ہائی کورٹ: گرین بلڈنگز بنانے والوں  کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجویز
  • منرل واٹر کے 27 برانڈز غیرمعیاری، کینسر، بلڈ پریشر، دل اور گردوں کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی مقدمات، جے آئی ٹی کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • ہنر مند افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا پلان طلب، مریم نواز نے ایک لاکھ نوجوانوں کی ٹریننگ کا ٹارگٹ دیدیا
  • آفاق احمد کا ہیوی ٹریفک حادثات کا مقدمہ وزیر بلدیات، میئر کراچی کیخلاف درج کروانے کا اعلان
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر پی پی قیادت ڈرامہ کررہی ہے، آفاق احمد
  • اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان 
  • وزیراعظم کا القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ