2025-03-10@18:48:27 GMT
تلاش کی گنتی: 10039

«خاص بات»:

(نئی خبر)
    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولن کا پھیلاؤ شروع ہو چکا ہے جو مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کے لیے آلات نصب ہیں، سیکٹر ایچ8، ایف10، ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پر پہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپر ملبیری...
    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ سروس رولز کے تحت کوئی سرکاری ٹیچر ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتا۔ وزیر تعلیم نے بورڈ حکام کو دیگر بورڈز کے کنٹرول روم کی سنٹرل ایکسیس لینے کی بھی ہدایت کی۔ رانا سکندر حیات نے آئندہ دنوں میں مختلف اضلاع کے امتحانی مراکز کے اچانک دوروں کا عندیہ بھی دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرتعلیم  پنجاب نے امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات کے پہلے روز انگریزی کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے اور سنٹرز کا معائنہ کرنے کے علاوہ بوٹی مافیا کیخلاف انتظامات کا جائزہ لیا اور سی سی...
    صوبہ بھر کی 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار ،رضا کار تعینات ہونگے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکار، رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صوبہ بھر کی 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2 ہزار 179 امام بارگاہوں کو سکیورٹی دی جائے گی۔ صوبہ بھر کی 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار ،رضا کار تعینات ہونگے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکار، رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ صوبہ بھر...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ حماس سے قیدیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے، حماس کو غزہ میں قید تمام قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے قیدیوں کی رہائی کے لیے بات کرنے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ حماس سے قیدیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے، حماس کو غزہ میں قید تمام قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مؤخر کیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا، امریکا میں تارکین وطن کا داخلہ روکنے کے لیے اقدامات کر رہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔ گزشتہ روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہا ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلیں۔
    سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب...
    کینیڈا کے سینیئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اب تک یہی فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔ قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا ٹیکسوں میں اضافہ رکوانے کیلئے امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا نے امریکا کی جانب سے کئی درآمدات پر ٹیرف ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے باوجود امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے سینیئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اب تک یہی فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔ قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا ٹیکسوں میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔اس روز تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ۔ مراسلے میں ہفتے کے روز تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی چھٹی کی ہدایات دی گئی ہیں،تمام سرکاری سکولوں کو اس پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،ہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں دی گئی ہے۔
    صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے ٹرمپ انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے مؤخر کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ٹیرف آزاد تجارتی معاہدے کے تحت آنے والی کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر نہیں لگے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے ٹرمپ انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کئے ہیں۔
    اسلام ٹائمز: عصرِ حاضر میں بصری مواد کو سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ ویڈیوز، اینیمیشن اور ڈاکیومینٹریز کے ذریعے قرآن کی تعلیمات کو کہانیوں، واقعات اور مثالوں کی شکل میں پیش کیا جائے تو یہ انداز خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کو بہت متاثر کرتا ہے۔ جیسے قرآن کے قصص اور تعلیمات کو اینیمیشن کی مدد سے دلچسپ اور سبق آموز انداز میں پیش کرنا اور قرآن کی سائنسی آیات اور جدید تحقیقات کے حوالے سے دستاویزی فلمیں تیار کرکے لوگوں کو قرآن کے معجزاتی پہلوؤں سے روشناس کرانا۔ یاد رہے کہ قرآن کی ترویج کیلئے صرف جدید ذرائع کا استعمال کافی نہیں، بلکہ اس کام کو مؤثر اور دیرپا بنانے کیلئے حکمت، جدت اور منظم منصوبہ...
    فائل فوٹو سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور تحفظ ضروری ہے۔
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جو دہشت گردی بام عروج پر پہنچی ہے، ایک انسان حیران ہو جاتا ہے کہ اسلام بہت بڑی چیز ہے ایک بہت بڑا کوڈ آف کنڈکٹ ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کو کابل سے انگیج کرنا چاہیے، اگر عمران خان کر سکتے تھے تو یہ کیوں نہیں کر سکتے۔  سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا دہشت گردی پاکستان کے لیے تویقیناًبہت بڑا چیلنج ہے لیکن ساری دنیا کے لیے ہے، پورے خطے کے لیے ہے جس طرح سے افغانستان...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب کے دوران پاکستان کا شکریہ ادا کرنا یہ چھوٹی بات نہیں ہے جس طرح سے معاملات چل رہے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے جو معاملات چل ر ہے ہیں چونکہ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے کو نہ چھوڑنے کا اعلان کر چکے تھے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کا پکڑا جاناپاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود حکومت، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سب کیلیے میرا عاجزانہ سا مشورہ ہے کہ جاگتے رہنا ٹرمپ پر نہ رہنا.  تجزیہ کار فیصل حسین...
      بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان پر سرپرستوں کی مہربانیاں برقرار ،کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی ناظم آباد میں پلاٹ نمبر3B 4/123B 12/1پرمنہدم عمارتوں کی ازسرنو غیر قانونی تعمیرات شروع سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں کھوڑو سسٹم قائم ہے جس کے تحت کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات کو مسلسل پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع وسطی کے بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان پر سرپرستوں کی مہربانیاں برقرار ہیں اور ڈی جی سندھ بلڈنگ اسحاق کھوڑو کو اورنگزیب کو ناظم آباد پر قابض رہنے میں آمادہ کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ وسطی کے...
    اخباری اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چھوٹی و علاقائی جماعتوں سے رابطوں کے بعد حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسیع کر کے عید کے بعد حکومت کے خلاف متحد ہو کر نئے انتخابات کے لیے تحریک شروع کیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کی تاریخ میں نئے انتخابات کے لیے جو بھی سیاسی اتحاد قائم ہوئے تھے، ان کے نتیجے میں 1985 سے 2002 تک کوئی سیاسی اتحاد کوئی حکومت نہیں ہٹا سکا تھا جس کے دوران کوئی سیاسی اتحاد حکمران جماعت کو اپنی حکومت ختم کرکے نئے انتخابات پر مجبور نہیں کر سکا تھا۔ اس دوران بڑی تحریک 1977...
    مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اختیار ولی خان کوآرڈ ینیٹر اطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی خان کو وزیراعظم نے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقررکردیا ہے۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اختیار ولی خان کوآرڈ ینیٹر اطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔ 
    گورنر خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے زرعی و بلدیاتی کنونشن اور ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی کے اقدامات بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور بنوں حملے کے حملے اور ضلع کرم میں کشیدگی پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، بنوں حملے، ضلع کرم میں حالیہ کشیدگی، زرعی و بلدیاتی ترقی، اور دیگر...
    منیجر آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی نے چیمیپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان منیجرآئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی ڈاکٹر ڈیومسکر نے چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے پاک آرمی ، رینجرز اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر ڈیومسکر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے تاہم پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا انہوں نے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مارچ 2025ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان سے سیاسی قیادت کی ملاقات نہ ہونے دینا منصوبہ بندی کا حصہ ہے، بانی سے ملاقات نہ کرانے کی شکایت لے کر عدالت جائیں گے، ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان گرینڈ الائنس کا حصہ بنیں، ہمی 26ویں ترمیم کے حوالے سے جے یوآئی پر انگلی نہیں اٹھانی چاہئے۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی وکیل کی تبدیلی نہیں کی گئی صرف فیصل چوہدری کو تبدیل کیا گیا ہے۔ فیصل چوہدری کو جیل سے باہر آکرٹویٹ نہیں کرنی چاہئے تھی ، فیصل چوہدری کو...
    پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، چند دن میں اچھی خبریں آئیں گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، 4 دن میں اچھی خبریں آئیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو گورنر نہیں بنایا گیا اس لیے سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں، ان کو ناراض نہیں ہونے دیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اختیار ولی کو وزارت اطلاعات میں کو آرڈی نیٹر خیبرپختونخوا افیئرز تعینات کر دیا گیا، کابینہ اراکین کے قلمدانوں...
    اختیار ولی وزیر اعظم کیکوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنما اختیار ولی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر کردیا گیا۔وزیر اعظم آفس نے اختیار ولی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اختیار ولی کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پرکی گئی ہے۔خیال رہے کہ اختیار ولی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اختیار ولی کو خیبرپختونخوا میں پارٹی معاملات پر عوامی روابط مزید بہتر بنانیکی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں...
    بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بوگس مقدمات کے خاتمے تک ہم پولیس تھانے میں دھرنا دے کر بیٹھے رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی جھوٹ سےعیاں ہے، مقدمات میں بچوں اور خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہے، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وڈھ تھانے میں کئی روز سے گرفتاری دینے کے لیے بیٹھا ہوں لیکن پولیس کی جانب سے نہ تو گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی مقدمات واپس کیے جاتے۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں ہزاروں لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا دھمکانے کی ناکام...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو مزید بھارتی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ امور کے مطابق عدالت کی جانب سے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد کیرالا سے تعلق رکھنے والے محمد ریناش ارنگیلوتو اور مرلی دھرن پیرمتھاٹا کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔ دونوں بھارتی شہریوں کو قتل کے مختلف الزامات ثابت ہونے کے بعد یو اے ای میں 28 فروری کو سزائے موت دی گئی۔ واضح رہے گزشتہ ماہ 15 فروری کو ابو ظہبی میں  33 سالہ شہزادی خان کو چار ماہ کے شیر خوار بچے کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔ خاتون کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی سزا...
    کراچی: شہری انتظامیہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہونے کے بعد پولٹری دکانداروں نے ہڑتال مؤخر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت کے معاملے پر مذاکرات کی پیش کش کے بعد پولٹری دکانداروں کی ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کردی اور جمعرات کے روز کراچی میں مرغی کی دکانیں کھلی رہیں تاہم مرغی کے گوشت کی قیمت 800روپے تک پہنچ گئی۔ سندھ پولٹری ریٹیلرز اینڈ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد موخر کردی۔ کمشنر کراچی نے جمعرات کو مرغی کے گوشت کی قیمت 650روپے کلو مقرر کی تاہم شہر میں مرغی 800روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخ کی خلاف...
    صبح کے چار بجے گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر کئی مکانات اور مویشی خانے کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برفانی تودے تلے دبی چیزوں کو نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو کے سب ڈویژن روندو کے بالائی علاقہ تلو بروق میں برفانی تودہ گرنے سے کئی مکانات دب گئے۔ تفصیلات کے مطابق صبح کے چار بجے گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر کئی مکانات اور مویشی خانے کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برفانی تودے تلے دبی چیزوں کو نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے 605 ارب کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے متبادل منصوبہ پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ نہیں آئے گا ، حکومتِ پاکستان نے 605 ارب کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے متبادل پلان تیار کرلیا اور آئی ایم ایف کو متبادل منصوبہ پیش کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ ٹیکس مقدمات جلد نمٹا کرمحصولات میں کمی کو پورا کرنے کا منصوبہ بھی پیش کردیا اور وزیراعظم نےعدالتوں میں زیرسماعت ٹیکس مقدمات میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی ٹیکس مقدمات کی سماعت جلد کرانے کی درخواست منظورکرلی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، جرمن قونصلیٹ کراچی نے اوقات کار تبدیل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں جرمن قونصل خانے کراچی نے پاسپورٹ کلیکشن کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے۔ جرمن قونصلیٹ کراچی نے ایک ماہ کے لیے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی، جس کے تحت پیر تا جمعرات قونصلیٹ کراچی سہ پہر ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک پاسپورٹ کلیکشن کی سروسز فراہم کے گا۔ قونصل خانے نے رمضان المبارک میں پاسپورٹ کلیکشن کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اس کا مقصد روزے کے مہینے کے دوران زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ رمضان کے بعد باقاعدہ اوقات کار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسان اتحاد نے سستی گندم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا ریٹ 4200 روپے من ہوگا۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا گندم کا ریٹ کسان خود طے کریں گے، اور ریٹ 4200 روپے من ہوگا، حکومت کھاد اور بجلی سستی دے تو ہی گندم سستی دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کسان کو صرف ریٹ اچھا چاہیے، حکومت نے گندم کا اچھا ریٹ نہیں دیا تو عید کے بعد احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 50،50 لاکھ روپے کے بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں، اور کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چیئرمین کسان اتحاد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) امریکی حکومت کی جانب سے ہوا کے معیار سے متعلق ڈیٹا کے اشتراک کی سہولت بند کرنے کے اعلان نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں سائنسدانوں اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس امریکی اقدام کو عالمی سطح پر ہوا کے معیار کی نگرانی اور صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم اور ضروری سمجھا جاتا رہا ہے۔ اس سہولت کے تحت مختلف ممالک میں امریکی سفارت خانوں اور کونسل خانوں میں نصب جدید آلات کی مدد سے ہوا کے معیار کا ڈیٹا اکٹھا کر کے مختلف ممالک کے ساتھ شیئر کیا جاتا تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی...
    2024ء میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025ء میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ ملک میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1,081 تک پہنچ گئی، 2023ء میں 517 حملے رپورٹ ہوئے تھے، جو 2024ء میں بڑھ کر 1,099 تک جا پہنچے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) ملک میں تیزی سے بڑھنے والی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی ہے، جو 2024ء میں پاکستان میں 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔ گزشتہ سال TTP نے 482 حملے کیے، جن میں 558 افراد جاں بحق ہوئے، جو 2023ء کے مقابلے میں 91 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر (IDC) کی ایک برانچ کے باہر نصب ڈیجیٹل سائن بورڈ پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی پیغام نشر ہونے کا انکشاف ہوا جس پر شہری شدید برہم ہو گئے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک مبینہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اسلام آباد کے خوشگوار موسم پر بات کر رہا تھا تاہم اچانک اس کی نظر آئی ڈی سی کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر آنے والے قابل اعتراض الفاظ پر پڑی، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ویڈیو بنانے والے شہری کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ IDC کے ساتھ کیا ہو گیا ہے، رمضان کے دوران...
    ویب ڈیسک : بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد زرداری ہاؤس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں  ہوئیں ، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے سربراہ فرحت اللہ بابر نےملاقات کی ، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق صورت حال اور پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ بلاول بھٹو زرداری سے سابق گورنر و وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی بھی ملاقات  کی ،قمر زمان کائرہ سے پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا  پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے  بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد کی بھی ملاقات ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارج کی پاکستان مخالف کاروائیوں سے قوم کے حوصلے اور بلند ہورہے ہیں جس سے بیرونی دشمن بری طرح پریشان اور متاثر ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ نوجوانوں قوم کا سرمایہ اور پاکستان کا فخر ہیں نوجوانوں کا ریاست کے حق میں مخلصانہ کردار ریاست کی بالادستی کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ دشمن قوتیں لمحہ بہ لمحہ نوجوانوں کو اپنی ہی ریاست کے خلاف ذہن سازی کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہیں لیکن ریاست...
    ٹرمپ نے داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کے بارے میں پہلے کسے بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے اجلاس سے خطاب میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے کابل ائیرپورٹ دھماکے میں مبینہ طورپر ملوث داعش کے دہشتگرد محمد شریف اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر پاکستانی حکومت سے اظہار تشکر بھی کیا تھا تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ صدر ٹرمپ نے اراکین کانگریس سے بھی پہلے بعض امریکی شہریوں کو اس اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا تھا۔ وائٹ ہاوس کی خاتون ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صدرٹرمپ نے کابل ائرپورٹ کے...
    جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیوٹی پر جانے والے سوئی گیس ملازمین کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں زاہدحسین ابڑو، انجینئر عبدالقیوم، گارڈ اصغر نوناری شامل ہیں۔ اغوا کی واردات بی سیکشن ٹھل تھانےکی حدود نصیر شاخ کے قریب کی گئی ہے۔ مسلح ڈاکو گیس کمپنی کے ڈرائیور اور گاڑی واردات کی جگہ پرچھوڑ گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوئی گیس ملازمین گیس کا وال چیک کرنے کیلئے گئے تھے جہاں انہیں مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہیں۔
    قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے مُلاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا کو چکما دے کر بات چیت کیے بغیر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے کرکٹر حارث رؤف کی مُلاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد حارث رؤف میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے، حارث رؤف میڈیا نمائندگان کو چیمبر کے باہر دیکھ کر واپس اندر لوٹ گے تھے۔ ذرائع کے مطابق بیک ڈور سے نکلنے سے قبل حارث رؤف کی جانب سے پوچھا گیا کہ میڈیا باہر موجود ہے یا چلا گیا...
    کرکٹر حارث ر ئوف کی خواجہ آصف سے ملاقات، میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حار ئو ث رف نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا کو چکما دے کر بات چیت کیے بغیر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے۔رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے کرکٹر حارث رف کی ملاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی، حارث ر ئو ف کی خواجہ آصف سے ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد حارث رف میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل...
    پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے اختر مینگل کو گرفتاری کے احکامات نہیں ہیں، جبکہ مقدمات کا خاتمہ بھی حکومت کے اختیار میں ہے۔ اختر مینگل اپنی مرضی سے تھانے میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ اختر جان مینگل گزشتہ آٹھ روز سے احتجاجا کے طور پر وڈھ پولیس اسٹیشن خضدار میں از خود گرفتاری کیلئے موجود ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ یہ تو 1200 افراد کے خلاف درج بوگھس مقدمات ختم کئے جائیں، یا انکو گرفتار کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل اپنی مرضی سے پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں اور یہی پر سحری اور افطار بھی کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے...
    ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں یہی مسائل سامنے رکھے تھے، عمر ایوب - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملاقات کیلئے آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی، سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ...
    زاہد خان پاکستان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) زاہد خان پاکستان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر ہو گئے۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے زاہد خان کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی وزیر دفاع سے ملاقات، “ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کو “ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نوازا۔ خواجہ محمد آصف کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہاک ہ وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی ایتھوپیا اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات ہیں۔خواجہ...
    واشنگٹن :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے 38 ممالک کے15257 شرکاء  کیساتھ کیے گئے  سرویز کے مطابق، “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی  امریکہ اور یورپ کے تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب کررہی ہے ، جس کے نتیجے میں روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ پر اعتماد کی شرح تیزی سے گر رہی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق، 62.9فیصد عالمی شرکاء نے “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی کو مسترد کیا۔ یورپی شرکاء میں یہ تناسب 67.7 فیصد تک پہنچ گیا۔ یورپی جواب دہندگان میں سے  53.8 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ کی تجارتی رکاوٹیں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ 63.9فیصد شرکاء نے امریکہ پر بین الاقوامی معاملات میں “دوہرے معیارات” اپنانے کا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہماری پارٹی اور ہمیں ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں جنہیں ہم دور کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تک دونوں جماعتوں کا مؤقف پہنچائیں گے، ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر نے کہا کہ ہم امریکہ سے بلکل امید نہیں لگا کے بیٹھے...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمرایوب نے کہا ہے کہ آئین وقانون نام کی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں دو سے تین دن میں نیشنل ایجنڈا سامنے لائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان سے ملنے کے لیے عمر ایوب، اسد قیصر سمیت متعدد رہنما اڈیالہ جیل پہنچے مگر ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کا آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج ملاقات کیلئے آیا تھا، پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات آئے تھے لیکن...
    ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے واضح کیا ہے کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا، تاہم انہوں نے تجویز...
    —جنگ فوٹو  بوگس اور غیر قانونی بلنگ کے الزام میں حیسکو کے 8 ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی جانب سے حیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نامزد ملزمان میں جان محمد ساند، سید بشیر الدین، سید فرید الدین، شمس دین لاشاری، اشفاق علی، ایاز دین ،شہزاد احمد اور محمد اسحاق شامل ہیں جن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پشین: اے این ایف کی کارروائی، 360 کلو چرس برآمد بلوچستان کے ضلع پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 360 کلوچرس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان جان محمد ساند بطور ریونیو آفیسر، سید...
    ---فائل فوٹو  سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے حالات سب کے سامنے ہیں۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ محسن عزیز نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا سے متعلق بل پیش کیا تھا، آپ اگر اس وقت بھی آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرتے تو سمجھ آتی، جب بات اپوزیشن کی ہوتی ہے تو آپ کو آئین و قانون یاد آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بات آپ پر آتی ہے تو آپ کسی آئین و قانون کو یاد نہیں رکھتے، سینیٹر عون عباس بپی کو گرفتار کیا گیا، میں اس پر بات کرنا چاہتا تھا، تمام سینیٹر یہاں عزت کے ساتھ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دور کیا  تو مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے .جس پر انہوں نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرنٹنڈںٹ (ایم ایس) میو اسپتال کو عہدے سے  ہٹانے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،  کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے. اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں، جو عوام...
    فاسٹ بولر حارث رؤف کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملنے پارلیمنٹ پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اسے سیاسی ملاقات قرار دیا گیا اور اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ مغیث علی نے لکھا کہ حارث رؤف نے خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے، انہیں میڈیا نے دیکھ لیا تو وہ اچانک غائب ہوگئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس زیرو ہے، کیا ملاقاتیں میرٹ ہے؟ حارث رؤف کی خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات، میڈیا نے دیکھ لیا، پھر اچانک غائب ہوگئے، ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس...
    کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی جانب سے زیادہ کیلے کھانے پر وسیم اکرم نے طنز کیا جس پر مداحوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارت کے خلاف شکست پر وسیم اکرم نے لائیو پروگرام میں پاکستان ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاید پہلے یا دوسرے ہی پانی کے وقفے کے دوران کیلوں سے بھری پلیٹ کھلاڑیوں کے لیے آئی جبکہ اتنے کیلے تو بند بھی نہیں کھاتا اور یہ تو بندروں کی غذا ہے۔ کیلے کھانے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارف نے وسیم اکرم کے تجزیے کو احمقانہ قرار دیا۔ مزید پڑھیں؛ "اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے" وسیم اکرم کا...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا ہے کہ لاہور میں الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے جبکہ خیبر پختونخوا والے والے ایک بی آر ٹی بھی نہ چلا سکے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کتاب بھجوائی ہے، لاہور اور اسلام آباد میں حملوں کا ذکر نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے...
    —فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خوشی ہے 610 پنشنرز کے واجبات بلدیہ عظمیٰ کراچی ادا کرنے جا رہی ہے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پینشن کی ادائیگی ایک بڑا چیلنج کے ایم سی کی انتظامیہ کے لیے رہا، پچپن کروڑ روپے کے واجبات پنشنرز کو ادا کیے جا رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ یہ وہ پیسے ہیں جو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے منافع کمایا ہے۔ وزیراعظم کے مختصر دورہ کراچی پر مرتضیٰ وہاب کا تبصرہ سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نےاستفسار کیا کہ کیا وفاق صرف باتوںسے سندھ...
    کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان میں آج سونے کا ریٹ 310,800 روپے ہے۔پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت 310,800 تولہ ہے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 06 مارچ 2025 بروز جمعرات 284,973 1 تولہ ہے۔ 24 ہزار اور 22 ہزار سونے کی موجودہ قیمتیں صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کی معلومات پر مبنی ہیں۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔   سونا سونا فی تولہ سونا فی 10گرام 24K Rs. 310,800 Rs. 266,461 22K Rs. 284,973 Rs. 244,256 21K Rs. 272,020 Rs. 233,154 ...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں جنہیں ہم دور کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو بھی ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں، ہم مولانا صاحب کے تمام تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان تک دونوں جماعتوں کا مؤقف پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مولانا صاحب اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوں، ہم مزاحمت کی سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن...
    ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس کی علالت کے باعث ویٹیکن میں معمول کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ کیتھولک چرچ میں بے یقینی کی فضا چھا چکی ہے۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر پر سیاحوں اور زائرین کی آمد و رفت جاری ہے، لیکن ویٹیکن کے اندر پوپ کے مصروف ترین معمولات معطل پڑے ہیں۔ پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد سے اہم مذہبی اجتماعات، ملاقاتیں اور سفارتی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ویٹیکن سیکیورٹی کے نگران سوئس گارڈ کے ترجمان ایلیاہ سینوٹی کے مطابق، "ہم کم سے کم خدمات انجام دے رہے ہیں، پوپ کی غیر موجودگی میں کارڈینلز کچھ دعائیہ اجتماعات کی قیادت کر رہے ہیں، لیکن زیادہ تر سرگرمیاں ملتوی ہو چکی ہیں۔" ویٹیکن کے مختلف...
    لاپتا افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسپیشل بینچ کیسز کی سماعت کر رہا تھا، جسٹس طارق جہانگیری بھی بینچ میں شامل تھے۔ مزید پڑھیں: مجھے چند مہینے اور مل جاتے تو لاپتا افراد کی تعداد صفر ہو جاتی، ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں، بینچ کی تشکیل نو کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں، لاپتا افراد کے بڑی تعداد میں کیسز بینچ میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔ آپ اور آپ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر اور کھپت کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے وزیراعظم منصوبے پر عملدرآمد کے عمل کی خود نگرانی کریں گے جبکہ اس حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت بھی خود کرنے کا فیصلہ کیا. شہباز شریف نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کیلئے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے جبکہ مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی .(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا...
    کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) یوکرین نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کرنے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو معطل کئے جانے کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پنے ایک خطاب میں کہا کہ یوکرین اور امریکی ٹیموں نے آنے والے مذاکرات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم آگے کی رفتار دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی بات چیت کب اور کہاں ہوگی۔ یوکرین صدرنے یہ بھی کہا کہ وہ جمعرات کو برسلز سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رہنماؤں میں شامل ہوں گے۔ امریکا نے بدھ کویوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ملک احمد خان بھچر اڈیالہ جیل کیلئے روانہ ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر پارٹی کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ملک احمد خان بھچر پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پنجاب کی تنظیموں کی کارکردگی کی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے۔عمر ایوب، اعظم خان سواتی، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر، جنید اکبر، علامہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل روانہ...
    ویب ڈیسک:ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات،یو ایم ٹی کے جوہر ٹاؤن کیمپس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران تعلیم اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ابراہیم حسن مراد نے ایرانی قونصل جنرل کو یونیورسٹی کے بارےمیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کی فیکلٹی دنیا کی اعلیٰ جامعات سے تعلیم یافتہ ہے،ایران اور پاکستان کے تعلیمی ادارے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے  سابق وزیر نے کہا کہ ایرانی طلباء کو یو ایم ٹی میں سکالرشپس فراہم کی جائیں گی،یو ایم ٹی بین...
    ممالک کی سلامتی اور جانچ کے خطرات کے بارے میں حکومتی جائزے کی بنیاد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی اگلے ہفتے افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کو امریکا میں داخلے سے روک سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر ممالک بھی سفری پابندی سے متاثر ملکوں کی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ وہ کون سے ممالک ہوں گے، یہ اقدام ریپبلکن صدر کی 7 اکثریتی مسلم ممالک سے آنے والے مسافروں پر ان کی پہلی مدت صدارت کے دوران پابندی کی طرف اشارہ کرتا ہے، ایک ایسی پالیسی جو 2018 میں سپریم کورٹ کی جانب سے برقرار رکھنے سے قبل کئی مرتبہ تکرار سے گزری تھی۔ یہ...
    عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد چند دنوں سے پاکستان میں موجود ہے۔ وفد آئی ایم ایف اور پاکستان کے موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔ اقتصادی جائزہ کے یہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ یہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ تاہم ان مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مطالبات سامنے آئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق مذاکرات...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہوجاتے ہیں، ہر قسم کی رکاوٹیں لگا دی جاتی ہیں۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتِ حال پر کہا ہے کہ ہر آنے والا دن پاک افغان تعلقات میں خرابی کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے حکومت کو باور...
    کسان مورچہ نے واضح کردیا ہے کہ مورچہ کسی بھی قیمت پر ٹریکٹر ٹرالیوں کیساتھ چندی گڑھ تک مارچ کریگا، جہاں پولیس انہیں روکے گی وہ ہڑتال پر بیٹھ جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ سمیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی کال پر اپنے مطالبات کے حوالے سے آج غیر معینہ مدت کے لئے تحریک شروع کرنے کے لئے چندی گڑھ پولیس کی طرف سے مارچ کرنے والے کئی کسان یونینوں کو چندی گڑھ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے بھاری حفاظتی انتظامات تعینات کرکے شہر کے تمام داخلی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ چندی گڑھ پولیس نے پنجاب کے ساتھ متصل 18 انٹری پوائنٹس کو سیل کر دیا ہے اور وہاں 1200 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس...
    لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹیوں نے گھر سے ایک کروڑ لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ اور اس کی 2 بیٹیوں نے لاہور کے علاقے سبزہ زار میں شہری عثمان کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد لوٹ لیے۔ ماں اوردونوں بیٹیوں کی سامان توڑے میں ڈال کرلے جانے کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔ دونوں بہنوں نے ماں کے ساتھ مل کر شہری عثمان کے گھر واردات کی۔ پولیس کے مطابق نور فاطمہ اور صبا کریمنل ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ خواتین کو جائے وقوعہ کے قریب لگے کیمروں میں سامان لیجاتے دیکھا تھا۔  گھریلو ملازمہ بن کر واردات کرنے والے گروہ نے 33 تولے سونا اورغیر ملکی کرنسی چوری کی۔ خواتین کا گینگ سات لاکھ روپے بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا، وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن کا سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کا تیار ڈرافٹ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ ریونیو شارٹ فال ختم کرنے کیلئے منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے سپر ٹیکس سے 157 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں، پلان کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے...
    اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک متوقع ہے، اس سلسلے میں اہم شخصیات عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک کا امکان ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے یے آئیں گے۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت بھی شامل ہے ۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب کا نام ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اسی طرح اسد قیصر، اعظم سواتی اور حسن یوسفزئی بھی...
    اڈیالہ جیل میں اہم سیاسی بیٹھک؛ عمران خان سے آج کون ملے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک متوقع ہے، اس سلسلے میں اہم شخصیات عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک کا امکان ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے یے آئیں گے۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت بھی شامل ہے ۔ جیل ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ...
    واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو خفیہ انٹیلیجنس معلومات اور ہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کے درمیان اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریٹکلف نے فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ کو شبہ تھا کہ زیلنسکی واقعی امن عمل کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، اسی وجہ سے انٹیلیجنس سپورٹ روکنے کا فیصلہ کیا گیا"۔ امریکی حکام کے مطابق، اس فیصلے کے نتیجے میں یوکرین کے لیے جاسوسی پروازوں اور نگرانی کی سرگرمیوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، جس سے یوکرین کی دفاعی اور جارحانہ کارروائیوں پر...
    اسلام آباد: سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس  میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں جمع کروا دی گئیں۔   جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل  کیس  کی سماعت کی، جس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں جمع کرا دی گئیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی تحریری معروضات میں بتایا گیا کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ آرمی ایکٹ کی شقوں کو مختلف عدالتی فیصلوں میں درست قرار دیا جاچکا ہے۔ آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں...
    بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بارے میں نجومی نے پیش گوئی کی ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے اور اس جوڑے کی ڈیڑھ سال میں طلاق ہو جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے 2010 میں اپنے بلاگ میں یہ پیش گوئی کی تھی کہ سیف اور کرینہ کی شادی کامیاب نہیں ہوگی اور ان کے معاملات بھی حل نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا، وہ ناٹک کررہے ہیں، بی جے پی رہنما نجومی کا کہنا تھا کہ سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال...
     تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری مہم کے بعد بیک چینل ہونے والے مذاکرات کو دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیک چینل مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کیے جانے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف جارحانہ بیان پر مایوس نظر آتے ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحانہ ٹوئٹ اور کچھ دیگر متنازع مواد کا تبادلہ کیا گیا ہے، یہ صورتحال تحریک انصاف کے لیے ایک دھچکے سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے کوشاں ہے تو دوسری طرف فوج مخالف مہم چلا رہی ہے اور آرمی چیف پر ذاتی حملے کر رہی...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا سے براہ راست مذاکرات کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایک حماس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذاکرات میں ایک امریکی ایلچی نے حصہ لیا اور خاص طور پر امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں پر بات چیت ہوئی۔ ایک دیگر سینئر حماس عہدیدار نے تصدیق کی کہ حالیہ دنوں میں دوحہ میں امریکا اور حماس کے درمیان دو براہ راست ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔ اس سے قبل، امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکومت نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے خفیہ رابطہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداروں نے سی آئی اے معلومات پر داعش کمانڈر شریف اللہ کو گرفتار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش کمانڈر شریف اللہ عرف جعفر کو پاکستانی اداروں نے پاک افغان بارڈر ایریا سے سپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا، داعش کمانڈر شریف اللہ 2021ء میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور امریکا کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے، شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے انٹیلی جنس تعاون کا مظہر ہے۔
    بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا سے براہِ راست مذاکرات کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عہدے دار نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی حکام کے ساتھ براہِ راست بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام سے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ حماس کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ حماس اور مختلف امریکی مواصلاتی چینلز کے درمیان متعدد بار بات ہوئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ دنوں دوحہ میں حماس اور امریکی حکام کے درمیان 2 براہِ راست ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ اس سے قبل امریکی میڈیا نے کہا تھا کہ...
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ کئی طرح سے فائدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی پوری طرح سے متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیزیں بالکل سوچ کے مطابق ہو رہی ہیں اور اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ کئی طرح سے فائدہ ہے۔ ایس جے شنکر نے اپنے دورہ لندن کے دوران چیتھم ہاؤس کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیک چینل مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ پر جاری کیے جانے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیخلاف جارحانہ بیان پر مایوس نظر آتے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحانہ ٹویٹ اور کچھ دیگر متنازع مواد کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ یہ صورتحال تحریک انصاف کیلئے ایک دھچکے سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے کوشاں ہے تو دوسری طرف فوج مخالف مہم چلا رہی ہے اور آرمی چیف پر ذاتی حملے کر رہی ہے۔ ٹویٹ پر ردعمل نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے اُن رہنمائوں کو پریشان کر دیا ہے جو...
    ٹرمپ کی آخری وارننگ، یرغمالیوں کی عدم رہائی پر حماس کے خاتمے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے حماس کو آخری وارننگ دیدی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ میں اسرائیل کو ہر وہ چیز فراہم کر رہا ہوں جو اسے اس کام کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے، اگر آپ نے میرے کہنے کے مطابق عمل نہ کیا تو حماس کا کوئی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔ یہ بات چند گھنٹے بعد سامنے آئی جب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی...
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر بم دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرفہرست دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ امریکی انصاف کی تیز تلوار کا سامنا کرنے کے لیے یہاں آرہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری میں  پاکستان کے کردار پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل...
    حماس کے رہنما نے العربی الجدید کو دیے گئے خصوصی بیانات میں کہا کہ یہ براہ راست بات چیت جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر کی موجودگی میں ہوئی تھی. اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک سرکردہ ذریعے نے قطری دارالحکومت دوحہ میں امریکی انتظامیہ کے ایک نمائندے کے ساتھ حال ہی میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ حماس کے رہنما نے العربی الجدید کو دیے گئے خصوصی بیانات میں کہا کہ یہ براہ راست بات چیت جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر کی موجودگی میں ہوئی تھی، ٹرمپ کے دو ہفتے قبل حماس کی جانب سے امریکی شہریت رکھنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کے خیر سگالی کے اظہار...
    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر  بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کاوشیں کررہے ہیں۔ اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔اسٹیبلشمنٹ سے...
    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور الیریا گروپ کے وفد سے ملاقات کی، اتھارٹی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرے گی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہیں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں یوکرینی رہنما نے روس-یوکرین جنگ پر مذاکرات کی میز پر آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کہا ہے کہ امریکا نے کیف کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ منقطع کر دی، اس اقدام سے یوکرین فورسز کی روسی افواج کو نشانہ بنانے کی صلاحیت شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی امداد منقطع کرنے کا فیصلہ واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کا اتحادی پر دباؤ ڈالر کر اسے زبردستی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے آڈٹ کیسز کی بھاری تعداد پر تحفظات کا اظہار کرتے  ہوئے اخراجات میں کمی کے لیے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی ادوار کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں اور اداروں سے متعلق آڈٹس کے تقریباً 5 سے 6 لاکھ زیر التوا کیسز ہیں، آئی ایم ایف حکام نے واضح کیا کہ محصولات کی کمی  کسی صورت نہیںہونا چاہئے، اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ کی جائے۔ آئی ایم ایف نے آڈٹ میں پکڑی گئی بے ضابطگیوں کی تفصیلات طلب  کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ  مالی سال کی آخری سہہ ماہی  میں ریونیو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت اطلاعات و نشریات نے پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس تشکیل دے دی ہے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو کونسل کی چیئرپرسن تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں بطور پروفیسر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ وہ ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پنجاب یونیورسٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر 2015ء سے 2019ء تک، چار برس کمپلینٹ کونسل کی ممبر رہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر بطور کالمسٹ، ابلاغیات کے شعبے پہ دسترس، سیاسی مبصر، تعلیم و تدریس اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ ابلاغیات کے حوالے سے متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی...
    لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، چین، میکسیکو کی اشیا پر امپورٹ ٹیکس(ٹیرف) لگا کر قومی صنعتوں کو تحفظ دیا ہے مگر امریکا میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوں گی جن میں پٹرول، خوراک، گھر ، الیکٹرونکس سامان، کاریں، گھریلو چیزیں، الیکٹرک بیٹریاں شامل ہیں۔ امریکا اپنا 75 فیصد سپورٹس سامان و کھلونے چین، 61 فیصد تیل کینیڈا، 56 فیصد الیکٹرک بیٹریاں چین، 56 فیصد جوتے چین، 53 فیصد صنعتی تاریں میکسیکو،45 فیصد سبزیاں، پھل اور اناج کینیڈا ومیکسیکو، 45 فیصد ٹیلی فون و براڈکاسٹنگ اشیا چین، 34 فیصد کمپیوٹر میکسیکو، 30 فیصد لکڑی کینیڈا، 26 فیصد کمپیوٹر میکسیکو اور بیشتر کاریں بیرون ممالک سے منگواتا ہے۔ ممتاز امریکی سرمایہ...
    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات،ایف بی آر کاا ہدف 12.5 ٹریلین روپے سے کم کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ مجموعی طور پر معاشی سرگرمیوں کی سست روی اور اب تک ہونے والے بہت بڑے شارٹ فال کی وجہ سے ٹیکس وصولی کے ہدف کو کم کر کے 12.5 ٹریلین روپے سے کم کر سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے حکومتی ذرائع کے مطابق اس مالی سال میں 1.2 ٹریلین روپے کا بنیادی بجٹ سرپلس پیدا کرنے کا آئی ایم ایف پروگرام کا ہدف ہے۔ آئی ایم ایف نے وزارت توانائی سے اگلے مالی سال کے لیے گردشی قرضے کے اپنے...