راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ملک احمد خان بھچر اڈیالہ جیل کیلئے روانہ ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر پارٹی کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ملک احمد خان بھچر پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پنجاب کی تنظیموں کی کارکردگی کی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے۔عمر ایوب، اعظم خان سواتی، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر، جنید اکبر، علامہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے ہیں۔

بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا، افسر زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملک احمد خان بھچر بانی پی ٹی ا ئی اڈیالہ جیل

پڑھیں:

بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم ہوگئے اور بیوروکریسی کو تڑی لگادی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرا کر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اعلیٰ عدالتوں کے چیف جسٹس صاحبان اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ان کے فیصلوں پر عملدرآمد ہو۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  • عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے، اعظم سواتی
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر سماعت، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی، جرح کے دوران بجلی بند
  • عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی، عمر ایوب کی بیورو کریسی کو تڑی
  • بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عمر ایوب
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر