مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اختیار ولی خان کوآرڈ ینیٹر اطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی خان کو وزیراعظم نے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقررکردیا ہے۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اختیار ولی خان کوآرڈ ینیٹر اطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اختیار ولی خان خیبر پختونخوا

پڑھیں:

برطانوی ہائی کمشنر کا خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ، سپیکر اسمبلی سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر اور سپیکر پختونخوا اسمبلی کی ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے، پارلیمانی شفافیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ، برطانوی ہائی کمشنر کی سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی سے سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل اور طارق سعید، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے، پارلیمانی شفافیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

سپیکر بابر سلیم سواتی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔

اسمبلی کے پروٹوکول ونگ کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا خصوصی دورہ کرایا گیا جس میں انہیں قانون سازی کے عمل، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کی تاریخ سے آگاہ کیا گیا۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • اختیار ولی وزیر اعظم کیکوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر
  • زاہد خان پاکستان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر
  • وزیراعظم نے امیر مقام سے عید کے بعد خیبر پختونخوا آنے کا کہہ دیا
  • وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد حملے میں ناکام رہے، بیرسٹر سیف
  • برطانوی ہائی کمشنر کا خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ، سپیکر اسمبلی سے ملاقات
  • گورنر خیبر پختونخوا کا رمضان میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کو خط
  • خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل‘ پارٹی کی تنظیم نو ہو گی