Daily Ausaf:
2025-03-06@17:19:32 GMT

ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے ملازمین کو اغوا کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیوٹی پر جانے والے سوئی گیس ملازمین کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں زاہدحسین ابڑو، انجینئر عبدالقیوم، گارڈ اصغر نوناری شامل ہیں۔

اغوا کی واردات بی سیکشن ٹھل تھانےکی حدود نصیر شاخ کے قریب کی گئی ہے۔ مسلح ڈاکو گیس کمپنی کے ڈرائیور اور گاڑی واردات کی جگہ پرچھوڑ گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوئی گیس ملازمین گیس کا وال چیک کرنے کیلئے گئے تھے جہاں انہیں مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سوئی گیس

پڑھیں:

کراچی: سوئی سدرن کے دعوے کے باوجود شہر میں گیس لوڈشیڈنگ برقرار

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کر کے گیس پریشر کو مستحکم کر دیا ہے۔تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے.خاص طور پر گلستانِ جوہر، لائینز ایریا، عزیز آباد اور گلبہار جیسے علاقوں میں گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو خاص طور پر خواتین کو افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس پریشر برقرار رکھنے کے اقدامات کے باوجود، گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھریلو ملازمہ ماں بیٹیاں ایک کروڑ لوٹ کر رفوچکر؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • کراچی، رمضان کے پہلے 4 روز میں 4 شہری ڈکیتی مزاحمت پر زندگی سے محروم
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں ایک اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل، رواں سال کی تعداد 17 ہوگئی
  • کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ سے سحر و افطار میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • لاہور؛ والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار
  • کراچی: سوئی سدرن کے دعوے کے باوجود شہر میں گیس لوڈشیڈنگ برقرار
  • مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس: ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • پٹرول پمپ سے چند یورو چوری کرنے والے کا ضمیر جاگ اٹھا، 9 سال بعد سرنڈر کر دیا