اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت اطلاعات و نشریات نے پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس تشکیل دے دی ہے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو کونسل کی چیئرپرسن تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں بطور پروفیسر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ وہ ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پنجاب یونیورسٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر 2015ء سے 2019ء تک، چار برس کمپلینٹ کونسل کی ممبر رہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر بطور کالمسٹ، ابلاغیات کے شعبے پہ دسترس، سیاسی مبصر، تعلیم و تدریس اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ ابلاغیات کے حوالے سے متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ شعبہ ابلاغیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی تقرری کو سراہا ہے۔ پہلے مرحلے میں راشدہ سہیل اور زاہد مقصود کو کونسل کے ممبرز تعینات کیا گیا ہے۔ ایم ڈی اور ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی نے بھی لبنیٰ ظہیر  اور ممبران کو  تعیناتی پر مبارک باد دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈاکٹر لبنی

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا توانائی شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کے تحت جائزہ مذاکرات میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے توانائی شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا  ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے، جہاں 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کے تحت جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔
آئی ایم ایف وفد نے توانائی شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور توانائی شعبے میں شروع کی گئیں اصلاحات مکمل کرنے پر زور دیا۔
عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام سے ملاقاتیں کیں جب کہ وزیراعظم کے مشیر محمد علی اور سیکریٹری پاور ڈویژن نے بھی وفد سے ملاقات کی۔
آئی ایم ایف وفد سے سیکرٹری پیٹرولیم، ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم، ڈی جی گیس کی ملاقات بھی ہوئی، وفد کو توانائی سیکٹر میں شروع کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران، آئی ایم ایف وفد کو پاور اورگیس سیکٹر سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی، وفد کو پاور اور گیس سیکٹرز کے حوالے سے اہداف پر عمل درآمد کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کو بجلی کمپنیوں کی نجکاری اور سرکلر ڈیٹ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وفد کو بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ کے دوران وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان دسمبر 2024 تک آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف حاصل کرچکا ہے، پاورسیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حصول بہت زیادہ کنٹرول میں ہے۔
دسمبر 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 384 ارب روپے رہا، جون 2024 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔
پہلے مرحلے میں 3 سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے، پہلے مرحلے آئیسکو، فیسکو اور گیپگو کی نجکاری کی جائے گی جب کہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کا تقررکیا جاچکا ہے۔
جولائی 2024 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 12 پیسے تک فی یونٹ بڑھایا جاچکا ہے، بجلی ٹیرف کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بروقت اطلاق کیا جارہا ہے، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پربھی نیپرامیں سماعت ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیسری عالمی جنگ تیار
  • آئی ایم ایف کا توانائی شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان
  • پروفیسر ڈاکٹر لبنی ظہیر پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس کی چیئرپرسن مقرر
  • پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس کی چیئرپرسن مقرر
  • پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے
  •  امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا
  • پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، گورنر پنجاب
  • پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد قائم مقام وی سی جامعہ این ای ڈی کراچی مقرر
  • پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی کی تشکیل