رمضان المبارک؛ ہفتے کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔اس روز تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ۔ مراسلے میں ہفتے کے روز تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی چھٹی کی ہدایات دی گئی ہیں،تمام سرکاری سکولوں کو اس پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،ہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رمضان المبارک میں سرکاری سکولوں
پڑھیں:
روزہ روح کو پاک دل کو صاف کرتا ہے: راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ صیاہ حصول تقویٰ کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس مہینے کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے نجات کا ہے۔ مسلمان روزے کی حالت میں برائیوں سے بچیں اور اپنے رب کو راضی کریں۔ رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے اپنی عبادات کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہئے۔ رمضان المبارک میں آدمی اللہ کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے اپنے اندر روحانیت پیدا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزہ روح کو پاک اور دل کو صاف کرتا ہے۔ گناہوں کی دلدل سے نکالتا ہے اور کمال کے درجے پر فائز کرتا ہے۔ ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار و برکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں۔