2025-04-19@03:39:54 GMT
تلاش کی گنتی: 618
«تجزیہ کاروں کے»:
(نئی خبر)
پشاور: زمینداروں و کسانوں نے متفقہ طور گورنر خیبر پختونخوا سے صوبائی حکومت کا زراعت دشمن ٹیکس بل منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بل کو تحفظات و خدشات کے ساتھ اسپیکر صوبائی اسمبلی کو واپس بجھواؤں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مالاکنڈ ڈویژن سے زمینداروں اور کاشتکاروں کے ایک بڑے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انجمن کاشتکاران خیبر پختونخوا، کسان بورڈ (پاکستان) خیبر پختونخوا کے عہدیدار، مردان، چارسدہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن بھر سے چھوٹے بڑے زمیندار و کاشت کار شامل تھے۔ وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس کے نفاذ پر مشتمل بل پر اپنے شدید تحفظات...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنا ایک اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے پہلے 100 ایام کی کارکردگی کی بابت بتایا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی نظام کو سہل بنانے کے لیے جو سب سے اہم کام کیا گیا وہ الیکٹرانک بیان حلفی یا ای۔ایفیڈیوٹ کا اجراء اور فوری مصدقہ نقل کا حصول ہے۔ اس سے سائلین اور وکلاء کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ وقت کی بچت بھی ہوئی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عدلیہ کے احتساب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کے لیے علیحدہ سیکرٹیریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں اعلٰی عدلیہ کے ججزکے خلاف اب تک 46 شکایات...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 2 اعلی ٰحکام فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئے۔ ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانیہ پہنچی ہے۔ پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ قومی ایئر لائن کا اجازت ملنے پر مارچ سے برطانیہ کیلئے براہ راست آپریشن شروع کرنےکا پلان ہے جس کے لیے ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پی آئی اے برطانیہ میں کیٹرنگ سروس کے لیے پہلے ہی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ حکام کی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ پہنچ گئی۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے دو اعلیٰ حکام فلائٹ آپریشن کے انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئے، پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانیہ پہنچی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں انتظامات کا جائزہ لیں گے اور پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ سےاجازت ملتے ہی آئندہ ماہ مارچ سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ان کا...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی وی پنشنرز نے مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف مردہ آباد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 320 ریٹائرڈ ملازمین کی کمیوٹیشن کی فوری ادائیگی کی جائے اور پنشرز کو 9 ماہ سے جمع میڈیکل بلوں کی فوری ادئیگی کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی وی میں کرپشن اور کرپٹ مافیاز کو لے کر کب تک خاموش رہیں، کروڑوں روپے پی ٹی وی سے ریڈیو اور اے پی پی کو دیا گیا۔ وزیر اطلاعات کی اسمبلی میں تقریر نے ہمارے حوصلے بڑھائے تھے لیکن تاحال ہمارے مسائل حل نہ ہوئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فروری 2024 کو پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ سندھ گڈز ایسوسی ایشن حیدرآباد کا ایک ہنگامی اجلاس جنرل سیکرٹری خالد بندھانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں انتظامیہ کے رویہ اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو نظر انداز کرنے پر غور کیا گیا اور کہا گیا کہ ہم نے تقریبا ایک ماہ پہلے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی تھی لیکن ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہیوی گاڑیوں کا شہر میں داخل ہونے کا وقت رات دس بجے تھا انتظامیہ نے ایک حادثے کو جواز بنا کر گیارہ بجے کا وقت کردیا جائے پر ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا ہم نے انتظامیہ سے کہا کہ سخی پیر لیاقت کالونی سے حاجی دوسا پلاٹ تک ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی...
PENNSYLVANIA: بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے سابق کمانڈرکے انکشافات نے 1971 کی جنگ سے متعلق بیانیہ کو تبدیل کردیا ہے۔ 74 سالہ زین العابدین نے جو امریکی شہر پنسلونیا میں مقیم ہیں ،یوٹیوب چینل وائٹ نیوز بنگلہ سے انٹرویو میں کہا کہ 1971ء نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کا رخ بدل دیا تھا۔ کمانڈر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے ہی ملک اور اپنے ہی بھائیوں کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہدکے بعد حاصل ہونیوالا ملک ہمیں لڑتے دیکھے گا۔ انھوں نے انکشاف کیا مکتی باہنی کے کارندوں کو بھارت میں مسلح تربیت دی گئی اور...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندے، کے ایم سی کے افسران و ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی، ریلی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج پورے پاکستان میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، شرکاء سے خطاب کے موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے،...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے بالکل بھی حیران نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی آج بھی توقعات ڈونلڈ ٹرمپ سے ہیں کہ ان کو لیڈر کو رہا کرائیں گے، ٹرمپ نے وہی کچھ کیا جو اس کی پہلے دن سے پالیسی تھی۔ تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہاکہ میں ان خطرات پر بات کرنا چاہتا ہوں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد منڈلا رہے ہیں، میں آج ضرور خراج تحسین پیش کرتا ہوں سعودی عرب کی لیڈر شپ کو کہ جیسے ٹرمپ کی...
کوئٹہ : بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسمبلی سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و تر قیات اور محکمہ صحت سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔ اعلامیہ میں مینگوادر میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندوں کے مالی امداد کی بابت توجہ دلاؤ نوٹس اور پشین سے منشیات تدارک سینٹر کے قیام کو یقینی بنانے سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ژوب کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایچ اے کے اقدامات سے متعلق اور...
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق کل آبادی کا 4 اعشاریہ 05 فیصد اس مرض میں مبتلا ہے۔ لوکلائز ہیپاٹائٹس ایلیمینیشن اینڈ پریونشن پروگرام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کا مرض پھِلنے لگا ہے، ہر 25 واں شہری متاثر دکھائی دیتا ہے، کل آبادی کا 4 اعشاریہ 05 فیصد اس مرض میں مبتلا ہے، جن میں 3 اعشاریہ 33 فیصد نوجوان، 4 اعشاریہ 42 فیصد بالغ شہری اور ایک اعشاریہ 48 فیصد بچے شامل ہیں جبکہ منشیات کے عادی افراد میں یہ شرح 43 اعشاریہ 42 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی 7 یونین کونسلوں میں انسداد ہیپاٹائٹس مہم میں 10 ہزار 347 گھروں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔ ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کے قانونی حق پر زور دیا جاتا ہے۔ افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط، مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) دنیا کے سب سے بڑے قابض فوجی علاقوں میں سے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ حال ہی میں نادیہ افگن نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارتی فلم میں کام کرنے کی آفر آئے تو کیا وہ قبول کریں گی؟ نادیہ نے جواب دیا: "بالکل، میں ایک اداکارہ ہوں اور آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ اگر کوئی اچھا کردار ملا تو میں ضرور کام کروں گی۔" نادیہ افگن نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں، تاہم بھارت میں...
بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ای او بی آئی فنڈز میں کرپشن اور خردبرد کے معاملےپر نیب نے ای او بی آئی چیئرمین سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈزمیں کرپشن اورخردبردہونے کے معاملےپرنیب نےملک ریاض اور دیگر کےخلاف ایک اورانکوائری شروع کردی ہےنیب نے چیئرمین ای او بی آئی کو خط لکھ کر معاملے کی معلومات طلب کرلیں۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای اوبی آئی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کتنے ملازمین کورجسٹرڈ کیا گیا؟بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈز کی مد میں کتنی رقم جمع کرائی؟نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نےچیئرمین ای او بی آئی کوآج طلب کررکھاہے۔...
برطانیہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے این ایچ ایس نے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی بڑا ٹرائل شروع کردیا ہے۔مقامی میڈیا نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میںنیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے کیے گئے اعلان کے مطابق بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت پر مشتمل سب سے بڑی آزمائش میں7 لاکھ خواتین حصہ لے رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹرائل رواں سال کے ماہ اپریل سے شروع ہو گا اور 30 مقامات پر 5 مختلف اے آئی پلیٹ فارمز کو جانچ کیا جائے گا تاکہ یہ پتا لگے کہ یہ ٹیکنالوجی تشخیص کے عمل کو خاصی حد تک تیز کر کے ریڈیولوجسٹس پر کام کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔یہ...
ملک کے معروف قوال امجد صابری کا جون 2016 میں کراچی میں قتل ہوگیا تھا جس کے بعد ان کا خاندان اچانک شہر چھوڑ گیا تھا تاہم اب مقتول کے صاحبزادے نے اس کی وجہ بتادی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آہ امجد صابری ! ایک ٹی وی شو میں امجد صابری کے صاحبزادے مجدد صابری نے بتایا کہ والد کے قتل کے بعد میڈیا کے نامناسب سوالات کی وجہ سے ان کے خاندان نے کچھ عرصے کے لیے شہر چھوڑ دیا تھا۔ مجدد صابری کا کہنا تھا کہ والد کے قتل کے بعد اگرچہ عوام ان سے ہمدردی کے لیے ان کے گھر آتے تھے لیکن میڈیا والوں کا رویہ نامناسب تھا۔ ان کے مطابق والد کے قتل کے بعد...

پاکستان میں ای وی چارجنگ ٹیرف میں کمی تیل کے3اعشاریہ6ارب ڈالرکے درآمدی اخراجات میں بچت کا سبب بن سکتاہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کی جانب ایک تبدیلی کا قدم ہے جس کا مقصد تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی اور بہتر انفراسٹرکچر اور گرین فنانسنگ اقدامات کے ذریعے پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل پالیسی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد ولید نے اس تبدیلی کے معاشی مضمرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی ماہانہ تیل کی کل درآمدات تقریبا 1 بلین ڈالر ہیں ای وی کو اپنانے کے ذریعے درآمدات میں 30فیصدکی کمی کو حاصل کر کے ملک ماہانہ 300 ملین ڈالر...
اجلاس سے خطاب میں معاون خاص برائے سی ایم وقار مہدی نے کہا کہ بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے خصوصی اسٹال اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، سندھ بھر کی سبزی منڈیوں کے کولڈ اسٹوریج رجسٹرڈ کئے جائیں گے اور ان کی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ زیادہ قیمت پراشیا نہ بیچیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی...

’میری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ‘، شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ 2 سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا‘۔ یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں،...
کرم میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کی پشاور منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 200 سے زائد افراد کو باحفاظت منتقل کیا جاچکا ہے، گزشتہ روز بھی 3 پروازیں چلائی گئیں، منتقل کئے جانے والوں میں خواتین، بچے اور مریض بھی شامل ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادویات اور خوراک کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کے تحت بنکرز مسمار کئے جا رہے ہیں، کرم کے مختلف علاقوں میں اب تک 22 بنکرز مسمار کئے جا چکے ہیں ۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) صحافیوں ادیبوں اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں ، ادیبوں کالم نگاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافت پر قدغن لگائی جارہی ہے ۔ مختلف قوانین کی آڑ میں صحافت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے ۔ چیئرمین پنجابی میڈیا مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ مختلف ادوار میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں ۔ ماضی میں بھی یہ کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔ لاہور پریس...
اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ...
مسلم فورم نے کہا کہ ورزش کے نام پر تعلیمی اداروں میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں پر کسی مخصوص ثقافت کی رسم و رواج کو مسلط نہیں کیا جا سکتا، یہ مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے 3 فروری کو سوریہ سپتمی کے موقع پر تمام اسکولوں میں "سوریہ نمسکار" کو لازمی قرار دینے کے فیصلے نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ گزشتہ تعلیمی سیشن میں اسی طرح کا حکم نافذ کرنے کے بعد، بی جے پی حکومت کا مقصد گزشتہ برس 78,974 اسکولوں میں 1.33 کروڑ طلباء کے ذریعہ قائم کردہ عالمی ریکارڈ کو توڑنے کا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم مدن دلاور، جو...
پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنس کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے امریکی خاتون کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اونیجا کی کہانی بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں تماشے کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے بلکہ انہیں جلد از جلد واپس امریکا بھیج دیا جانا چاہیے۔ A post common by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan) نادیہ نے کہا کہ اونیجا کے ذہنی توازن پر سوال اٹھتے ہیں اور انہیں اس معاملے میں مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت اور امریکی قونصلیٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اونیجا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی بھی کردار کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔ حال ہی میں اداکارہ نادیہ افگن نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارت سے کسی ڈرامے یا فلم کی آفر آتی ہے تو وہ کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ضرور کریں گی کیونکہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے پاس کچھ بہترین اداکار بھی ہیں جن میں شاہ رخ خان، کونکنا و دیگر شامل ہیں...
ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان بِلاتاخیر مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس بلائے اور تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالے سے پائے جانے والے تذبذب، شکوک و شبہات اور سودے بازی کے تاثر کو ختم کرکے پورے عزم اور یکجہتی کیساتھ قومی حکمتِ عملی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی حافظ محمد اسلم نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے علی الرغم ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر میں داخل ہوکر غاصبانہ قبضہ کیا، جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 77 سال سے ہندوستان کے اس ناجائز قبضہ کی سیاہ رات کے خلاف مسلسل ہر روز، ہر لمحہ اور ہر مرحلہ پر قربانیاں دے کر...
شام کے نئے صدر احمد الشرع سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے نئے صدر احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دسمبر میں احمد الشرع کی قیادت میں باغی گروہوں نے شام سے بشار الاسد کے طویل آمرانہ دور کا خاتمہ کرکے انھیں روس فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا۔ جس کے بعد احمد الشرع نے ایک عبوری حکومت قائم کی تھی جسے سعودی عرب سمیت عالمی قوتوں کی حمایت حاصل تھی۔ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے بعد سعودی عرب کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا تھا۔...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش ہوگیا ہے۔ معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر جو خوبصورتی نظر آتی ہے اس کے پیچھے کئی پلاسٹک سرجریاں ہیں۔ ڈاکٹر اریج خالد کے مطابق، ہانیہ عامر کے گالوں پر موجود ڈمپل، جو کہ ان کی شخصیت کی ایک خاص پہچان سمجھے جاتے ہیں، اصل میں پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے نہ صرف اپنے گالوں بلکہ اپنی ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گالوں کو لفٹ کرایا ہے اور اپنی آئی برو میں بھی...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے کہا ہے کہ منکی پاکس (ایم پاکس) کے ویرینٹ کلیڈ ایل بی کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جو گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے ملک میں تصدیق شدہ آٹھواں کیس ہے۔ یو کے ایچ ایس اے کا کہنا ہے کہ کلیڈ ایل بی ویرینٹ وائرس کی ایک نئی شکل ہے،تاہم اس سے آبادی کے لیے خطرہ کم ہے۔لندن میں ایک ایسے مریض میں نیا کیس سامنے آیا ہے جو حال ہی میں یوگنڈا سے واپس آیا تھا۔ یو کے ایچ ایس اے نے کہا کہ افریقا کے کچھ حصوں میں پھیلاؤ کے تناظر میں امکان ہے کہ برطانیہ میں کلیڈ ایل بی منکی پاکس کا درآمد شدہ کیس دیکھنے...

حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث جیل روڈ پر واقع مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہے ، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث جیل روڈ پر واقع مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہے ، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے

لاہور :سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کر ر ہے ہیں
لاہور :سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کر ر ہے ہیں
میاں منشا (دائیں)، وفاقی وزیر قیصر شیخ (بائیں) - فوٹو: فائل وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کراچی میں کاروباری شخصیت میاں منشا کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سمندر کے ذریعے سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، کئی ممالک ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کےلیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے 60 فیصد تجارت ہوگی تاکہ بلوچستان میں ترقی ہو۔اس دوران نامور کاروباری شخصیت میاں منشا کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر ہوئی ہے، ڈر ہے کہ یہ ببل نا ہو جو بعد میں پھٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ لائم اسٹون کے بہت ذخائر ہیں اور خواہش ہے کہ ہم...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیا گیا۔پی این ایس یمامہ؛ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی خصوصیات سے لیس ہے۔جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ...

بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر
بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ملزمان کو 25فروری کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے بحریہ ٹا ئون کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔ ریفرنس میں ملک ریاض، قائم علی شاہ، شرجیل میمن، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن جاوید حنیف، سابق ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈی سی ملیر قاضی جان محمد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا...
یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس پر اہم اعلامیے میں خبردار کیا اسٹیٹس کیلئے انسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیںتفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے موجودہ مانیٹرنگ سائیکل کے وسط مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم پاکستان کو اپنے اصلاحاتی راستے پر جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کررہاہے، اجی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل کی فہرست حل کرنے میں پیشرفت پرہے، جی ایس پی پلس کیلئےانسانی حقوق...
کراچی(نیوز ڈیسک)نیب نے بحریہ ٹاؤن کے 17 ہزار ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کے معاملے پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے زین ملک کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پانچ فرنٹ مینوں کے نام بھی شامل ہیں۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ملک ریاض نے 2019 میں 460 ارب روپے کی سیٹلمنٹ کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اب تک صرف 24 ارب روپے ہی جمع کرائے گئے۔ سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے ڈیفالٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد نیب نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری کر دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔ خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔متعلقہ ڈونر...
یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت ملنے والے تجارتی فوائد کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی سے مشروط کردیا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف اسکوگ نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہا، عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ 2014 میں تجارتی اسکیم کے اجرا سے اب تک یورپی یونین مارکیٹ میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات میں ایک سو آٹھ فیصد اضافہ ہوچکا۔ اعلامیے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کو تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ایرو اسپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کو جوڑنا ہے۔ 5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، نفرتوں کو ایک طرف کریں...
فوٹو بشکریہ اے پی پی صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔آصف علی زرداری کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کو تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ایرو اسپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کو جوڑنا ہے۔ صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف کا 6خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسینصدرِ...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا, اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی, بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے, یہ پارک پاکستان میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کے لیے تیار ہے۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا پارک کا مقصد خلائی، سائبر،...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلرز کا سراغ لگایا جا سکے۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی حکومت پناہ کے متلاشی اُن افراد پر پابندی برقرار رکھے گی جو جدید غلامی اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ جولائی میں...
چند قبل روز قبل سانگھڑ کے گاؤں جانی جونیجو میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لواحقین نے لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا تھا لیکن قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ رکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری بھی سانگھڑ میں ہونے والے دھرنے میں پہنچیں اور ورثا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنے میں بیٹھ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ: 2 گروپوں میں تصادم، 4 روز بعد مقدمہ درج، لاشیں دفنا دی گئیں...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلیے رابطہ کیا تھا اس وقت کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منتوں پر آگئی ہے، ترلے کر رہی ہے پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہوگیا ہے وہ مذاکرات سے نکل گئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی جو پیشکش آج وزیراعظم کر رہے ہیں وہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہوئی اس وقت یہ بتانے میں کیا ایشو تھا؟، پھر بھی میں کہوں گا کہ مذاکرات سے بہتر راستہ اور کوئی نہیں ہوتا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ایک...
امیگریشن حکام کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوری کے دو ہفتوں میں 600 افراد کو برطانیہ اور امریکہ سے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جن غیر قانونی افراد کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے ان کے بارے میں پاکستان کی وزارت داخلہ اور امیگریشن حکام کو رپورٹ ای میل کر دی جاتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تارکین وطن کی بڑی تعداد جو غیر قانونی طور پر برطانیہ اور امریکہ میں مقیم ہے اپنی شناخت ضائع کرنا شروع کر دی ہیں جن میں ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی شامل ہے تاکہ وہ اسٹیٹ لیس ہو...
علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے تفصیلی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ان کے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے لاہور میں وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دنوں رہنماؤں نے خواجہ برادران کے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال...
ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے، 9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جاسکتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کی ملاقات

سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالرز کی سر ما یہ کاری نے پا کستان میں معیشت کو نئی توانائی فراہم کی، محمد ضمیر اسدی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔چینی سر ما یہ کاری نے پا کستان میں معیشت کو نئی توانائی فراہم کی اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ جمعرات کو ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ان منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے اب چین پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے، زراعت اور صنعتی شعبوں...
گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر میں جاری آل پارٹیز کو 47 واں روز مکمل۔ 47 ویں دن آل پارٹیز اتحاد گوادر اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذکرات کامیاب ہوا۔ دھرنے کے شرکانے ضلعی انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ انتظامیہ اور آل پارٹیز کے درمیان 7 نکات پر کامیاب معاہدے کی کاپی پر دونوں فریقوں کے درمیان دستخط کیے۔آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے رمضان المبارک تک احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ مذکرات میں گوادر کے علاقائی معتبرین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ڈاکٹر شکور ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری، ڈائریکٹر میرین احمد ندیم، ایس ڈی او کیسکو شگراللہ بلوچ،جی ڈی اے کے انجینئرز عبدالرزاق اور نادر بلوچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...
انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیے رکھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو...
چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
جدہ: پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے جدہ کا دورہ کیا اور اس دوران دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں. پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔پاک فوج کے...
امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جنیٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جنیٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہورہا ہے، پاکستان کے ساتھ...

پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا جدہ کا دورہ،دو طرفہ مشق میں شرکت ، کمانڈنگ افسر کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے جدہ کا دورہ کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا ،جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا ۔ افسوس میرے سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،جسٹس...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز پی این ایس یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے اپنے سفر کے دوران سعودی عرب کے شہر جدہ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور بحری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ پی این ایس یمامہ کے جدہ بندرگاہ پر پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندوں نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران پاک بحریہ اور...

چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے سال نو کے موقع پرتہنیتی پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چین کے سال نو کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، ہمارے تعلقات اب جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔بدھ کو چین کے سال نو کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن...
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر کے دوران جدہ، سعودی عرب کا دورہ کیا اور رائل سعودی نیول فورسز (RSNF) کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔ جدہ بندرگاہ پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندگان نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے عملے نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں جہازوں کے دو طرفہ دورے، بحری امور پر بات چیت اور بحری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں شامل تھیں۔ بندرگاہ کا دورہ مکمل ہونے پر؛ رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس مکہ کے ساتھ بحری مشق کا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ترجمان نادرا کے مطابق حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ترامیم کے تحت خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا، جس کا مقصد ان کی سہولتوں میں اضافہ اور شناخت کو مزید موثر بنانا ہے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ کارڈ پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ خصوصی...

بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف
بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ۔سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بیگم کی رپورٹس پر کاروائی کی جا سکتی ہے اور بطور وزیر اعلی انہیں ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ ایکٹ 2002 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت خصوصی افراد اور اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے منفرد شناختی کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ نادرا کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام خصوصی افراد کی سہولیات میں اضافے اور ان کی بہتر شناخت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ خصوصی افراد کو وہیل چیئر کے لوگو (ؒLogo) کے ساتھ تاحیات معیاد کے منفرد شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ، خصوصی بچوں کے بے فارم یا نوعمرکارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان شامل ہوگا تاکہ ان کی پہچان آسان ہو سکے۔ اِس کے علاوہ، اعضاء عطیہ کرنے والوں کو بھی ایک خصوصی کارڈ فراہم کیا جائے گا،...
پشاور: مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغازیکم فروری 2025ء بروز ہفتے ہوگا، جو مسلسل چھ روزتک جاری رہیں گے۔ا ملک بھر میں ہونے والے امتحان میں625628 طلبہ وطالبات شریک ہوں گے، اس سال گزشتہ سال کی نسبت31078 طلبا کا اضافہ ہوا ہے، 108403 طلبہ وطالبات حفظ قرآن کا امتحان دیں گے جن میں 89436 طلبہ اور18967 طالبات شامل ہیں۔ وفاق المدارس نے عالمی سطح پر ایک سال میں سب سے زیادہ حفاظ و حافظات کے اپنے ہی عالمی ریکارڈ میں اضافہ کیا، ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور میں امتحانی عملہ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا ( قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002)میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا،پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ،اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے ۔متعلقہ ڈونر...
حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کمیٹی تحلیل کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ اپنی کمیٹی تحلیل کرنے کے عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں، باقی جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبے کے مطابق اگر کوئی تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے، اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ پھر یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات...
اسلام آباد:تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مذاکرات سے انکار کرنے کے بعد حکومتی کمیٹی کا بھی تحلیل ہونے کا عندیہ ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے شروع وقت سے ہی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہم حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی فرد واحد کو بچانے کے لیے مذکرات سے بھاگ رہی ہے، ابھی ہم نے اپنے تحریری فیصلے سے اپوزیشن اراکین کو آگاہ بھی نہیں کیاہے، اصولی طور پر تو پی ٹی آئی کو مذاکرات کے وقت آکر ہمارے جواب کو دیکھا چاہیے۔ دوسری جانب وزیر دفاع...
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی جانب سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے 76 ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر شرکاء نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے۔ خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لئے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔ سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں نادیہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔ بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائےگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز تعیناتیوں کے لیے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت 5 سینیئر ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر ججز کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینیئر ہائیکورٹس ججز کو جسٹس منیب اختر کے اعتراضات پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
ایوی ایشن سیفٹی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( پی سی اے اے) کے سیفٹی معیار کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔ یہ تشخیص پاکستانی کیرئیرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے۔ دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے کی۔ دونوں فریقین کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی جن میں ہوا بازی کے حفاظتی پروٹوکول، دستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ...
چاہت فتح علی خان کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے پر معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔ متھیرا نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ اس انداز میں ویڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ اور یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی تھی۔ ماڈل کے مطابق وہ اپنے سیٹ سے روانگی کے لیے تیار تھیں، ان کی گاڑی باہر کھڑی ہوئی تھی، اس دوران چاہت فتح علی خان نے ویڈیو بنائی جس کے فوری بعد وہ سیٹ سے چلی گئیں۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو...
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی جانب سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے76ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے۔ خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لیے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔ سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے اس موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل...
26 جنوری 2025 کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو ضلع کوٹلی اور مظفرآباد کے رہائشی کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا اور اس موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں ریلی کا انعقاد سول انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمشنر آفس سے آشار چوک تک کیا گیا، مظفرآباد میں جموں و کشمیر لبریشن سیل اور مہاجرین کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی شہید چوک پر احتجاجی ریلی منعقد ہوئی۔ مظفرآباد ریلی کی قیادت ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ محمد اسلم نے کی، برہان مظفر وانی شہید چوک پر ریلی کے بعد ایک جلوس ڈو میال کی طرف بھی روانہ کیا جائے گا۔ احتجاجی ریلیوں کا مقصد بھارتی حکومت کے ظلم و ستم کی مذمت کرنا اور جموں...

شہدادپور،مغل الائنس پاکستان کی جانب سے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ کا منظر
شہدادپور،مغل الائنس پاکستان کی جانب سے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ کا منظر
لندن: بھارت کے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر لندن میں خالصتان کے حامیوں نے ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور علیحدہ ملک کے قیام کے حق میں نعرے بازی کی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمیشن نے ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ لندن کے انڈیا ہاؤس میں شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس تقریب میں معززین، اراکین، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے ایک بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جشن کا آغاز پر بھارت کا پرچم اور ترانہ چلایا گیا اور پھر ہائی کمشنر نے تقریر کی۔ اس دوران ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر خالصتان کے حامی جمع ہوئے اور انہوں...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر دلچسپ مطالبہ پیش کر دیا۔ تاجروں نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔ یہ مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا، جہاں کراچی کے تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ اجلاس میں شریک تاجروں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں اور کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دے دیں۔ تاجروں کے اس دلچسپ مطالبے پر وفاقی وزیر احسن اقبال بے ساختہ مسکرا دیے۔ تاجروں کا مخصوص ٹولا سندھ...
بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، بھارتی ہائی کمشین کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے۔ کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک فاشسٹ ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی سلوک صلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔مظاہرین نے اظہار...
صدر جمہوریہ ہند نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا، اسکے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز 300 فنکاروں کے ایک گروپ کیطرف سے دیسی سازوسامان کیساتھ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 76واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دہلی میں کرتویہ پتھ پر منعقد کی گئی جو ملک بھر میں توجہ کا مرکزی رہی۔ تقریب میں ملک کی ثقافت اور عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس سال یوم جموریہ کی تقریبات میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ صدر دروپدی مرمو پریڈ نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ میں حصہ لینے والی...

مظفرآباد،مہاجرین جموں کشمیر کے زیر اہتمام دارالحکومت میں بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
مظفرآباد( نیوز ڈیسک)مہاجرین جموں کشمیر کے زیر اہتمام دارالحکومت میں بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ہزاروں شہریوں نے سیاہ پرچم لہراتے ہوئے بھارت کیخلاف مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے۔ آزادی کیلئے مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بھارت جے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے دارالحکومت میں زبردست احتجاج کیا گیا ۔ شہریوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر سیاہ پرچم لہرا کر احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، امیر المہاجرین جموں کشمیر 1989 عزیر احمد غزالی ،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر , گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیر قانونی قبضے کے باوجود بھارت کا خود کو جمہوریہ کہنا شرمناک ہے ۔بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف آج بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے اوردوسری طرف اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پرجموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت...
بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری عوام پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے، مظاہرین نے بھارت کو فاشسٹ ملک قرار دیا۔ مظاہرین نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔ مظاہرین سے...
ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایدی راما نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ اپنے آپ میں بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسی حیثیت دینے کا ایک زبردست مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک البانیا کے وزیراعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایدی راما نے کہا کہ صوفی نظام کے لیے قائم کیے جانے والا انکلیو دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگا، اور اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی،...
اسلام آباد،مظفرآباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے قبضے کیخلاف کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، قابض فوج نے وادی کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر دیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ، کشتواڑ میں انتظامیہ نے 11 کشمیریوں کی املاک ضبط کر لیں ۔یوم سیاہ پر آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ، اس دن کا مقصد عالمی برادری کو...
ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے سیاسی اور انسانی حقوق کی...
کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’’یوم سیاہ‘‘ منا رہے ہیں۔ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال، قابض فوج نے وادی کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کردیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کردیے گئے۔ یوم سیاہ پر آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے کیےجائیں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس دن کا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
حاشر وڑائچ: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر خصوصی پیغام, کہا ہندوستان کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب سے بڑا فراڈ ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں ، بھارتی جمہوریت کا راگ الاپنے کا مقصد جنگی جرائم کی پردہ داری ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز جمہوریت کے دعویدار ہندوستان نے گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیریوں کا جمہوری حق سلب کر رکھا ہے، بھارت بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث...