کرم میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کی پشاور منتقلی کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کرم میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کی پشاور منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 200 سے زائد افراد کو باحفاظت منتقل کیا جاچکا ہے، گزشتہ روز بھی 3 پروازیں چلائی گئیں، منتقل کئے جانے والوں میں خواتین، بچے اور مریض بھی شامل ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادویات اور خوراک کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کے تحت بنکرز مسمار کئے جا رہے ہیں، کرم کے مختلف علاقوں میں اب تک 22 بنکرز مسمار کئے جا چکے ہیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ضلع کرم میں حکام نے 30 سے زائد بنکرز گرادیے
پشاور: کرم میں بنکرز گرانے کا کام جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد بنکرز مسمار کر دیے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے۔
دونوں فریقین امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جرگہ کررہے ہیں جب کہ غذائی اشیاء اور دیگرسامان کی 453 گاڑیاں کرم پہنچائی جا چکی ہیں جس سے اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں ،کرم کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ رات گئے سی ایم ایچ پشاور میں کُرم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی۔