البانیہ کا پولیس، فوج اور ٹیکس کے بغیر صوفیانہ ریاست کے قیام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایدی راما نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ اپنے آپ میں بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسی حیثیت دینے کا ایک زبردست مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک البانیا کے وزیراعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایدی راما نے کہا کہ صوفی نظام کے لیے قائم کیے جانے والا انکلیو دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگا، اور اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی، لیکن کوئی ٹیکس یا پولیس نہیں ہوگی اور یہ ریاست البانیہ کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کرے گی۔ ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایدی راما نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ اپنے آپ میں بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسی حیثیت دینے کا ایک زبردست مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامتی ریاست دیواروں کے بغیر، پولیس کے بغیر، فوج کے بغیر، ٹیکس یا دیگر خصوصیات کے بغیر، بلکہ ایک ہیڈکوارٹر، ایک روحانی ریاست ہوگی۔ تیرہویں صدی عیسوی میں سلطنت عثمانیہ میں صوفی ازم کی شاخ کے طور پر قائم ہونے والے بیکتاشی نظام کا صدر دفتر البانیا میں 1929 ء سے اس وقت سے موجود ہے جب نو تشکیل شدہ ترک جمہوریہ کمال اتاترک نے اس پر عمل کرنے سے روک دیا تھا۔ راما نے گزشتہ سال کہا تھا کہ البانیا نے ملک کے دارالحکومت کے مشرقی حصے میں بیکتاشیوں کے لیے روحانی مرکز کے طور پر ریاست بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، جو کوسوو اور شمالی مقدونیہ کے ساتھ ساتھ البانیا میں بھی بکھرے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ البانیہ کی تقریباً 10 فیصد آبادی بیکتاشی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایدی راما نے نے کہا کہ کے بغیر کے لیے
پڑھیں:
سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبالوفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ ماضی میں پاکستان مالی بدنظمی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا، پی ٹی آئی دور میں نفرتیں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے مزید بتا یا ہے کہ اڑان پاکستان میں یہ جاننےکی کوشش کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہم ترقی کیوں نہ کرسکے، پاکستان کی برآمدات کو 2029ء تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔
ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب دفتر میں ملازمین کو بلاکر دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ وزیر کے خلاف گواہی دیں۔