Jasarat News:
2025-02-04@19:58:47 GMT

ملک ریاض اوردیگرکےخلاف ایک اورنیب انکوائری کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

ملک ریاض اوردیگرکےخلاف ایک اورنیب انکوائری کا آغاز

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ای او بی آئی فنڈز میں کرپشن اور خردبرد کے معاملےپر نیب نے ای او بی آئی چیئرمین سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈزمیں کرپشن اورخردبردہونے کے معاملےپرنیب نےملک ریاض اور دیگر کےخلاف ایک اورانکوائری شروع کردی ہےنیب نے چیئرمین ای او بی آئی کو خط لکھ کر معاملے کی معلومات طلب کرلیں۔

نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای اوبی آئی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کتنے ملازمین کورجسٹرڈ کیا گیا؟بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈز کی مد میں کتنی رقم جمع کرائی؟نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نےچیئرمین ای او بی آئی کوآج طلب کررکھاہے۔

قومی احتساب بیوریو(نیب) کی بحریہ ٹاؤن انتظامیہ لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن سے کتنی رقم کی وصولی باقی ہے؟ بحریہ ٹاؤن کوجاری کیا گیا ڈیمانڈ نوٹس بھی فراہم کیا جائے، اگر س حوالےسےکوئی کیس زیرالتواء ہے تو بتایا جائے۔

محمد اقبال حسین نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈھاکا، کراچی اور لاہور کے درمیان کارگو پروازیں بھی جلد شروع ہو جائیں گی، جس سے تجارت اور کاروباری تبادلوں کو مزید سہولت ملے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: او بی ا ئی بحریہ ٹاو ن کی جانب سے

پڑھیں:

شام کے عبوری صدر حمایت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: شام کے عبوری صدراحمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی کے ہمراہ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا پرتپاک استقبال کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  شام کے عبوری صدر نے کہاکہ  میں سعودی عرب میں ہی پیدا ہوا، زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دیگر ممالک کے تاجرشام میں سرمایہ کاری کرکےاپنے کاروبار آگے بڑھا سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ شام کے عبوری صدر دسمبر میں بشار الاسد کو معزول کرنے والی باغی مہم کی قیادت کرنے کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد بیرون ملک پہلا سرکاری دورہ کرنے سعودی عرب پہنچے، شام کے سابق صدر اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عرب اور مغربی رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک ریاض کیخلاف گھیرامزید تنگ ،نیب نے ایک اورانکوائری شروع کردی، تفصیلات سب نیوز پر
  • پی ٹی آئی کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل
  • پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی: پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
  • پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
  • ملک ریاض سے کرپٹو کرنسی کی شکل میں بھتہ مانگے جانے کا انکشاف ، مقدمہ درج
  • ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ کا بھتہ طلب، مقدمہ درج
  • ایک ارب سے زائد کا بھتہ بٹ کوائن کی صورت طلب، ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ درج
  • شام کے عبوری صدر حمایت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے
  • احتساب عدالت،ملک ریاض سمیت 33ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر