مسلم فورم نے کہا کہ ورزش کے نام پر تعلیمی اداروں میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں پر کسی مخصوص ثقافت کی رسم و رواج کو مسلط نہیں کیا جا سکتا، یہ مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے 3 فروری کو سوریہ سپتمی کے موقع پر تمام اسکولوں میں "سوریہ نمسکار" کو لازمی قرار دینے کے فیصلے نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ گزشتہ تعلیمی سیشن میں اسی طرح کا حکم نافذ کرنے کے بعد، بی جے پی حکومت کا مقصد گزشتہ برس 78,974 اسکولوں میں 1.

33 کروڑ طلباء کے ذریعہ قائم کردہ عالمی ریکارڈ کو توڑنے کا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم مدن دلاور، جو اپنے شدت پسند ہندوتوا خیالات کے لئے جانے جاتے ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں ایک ساتھ سوریہ نمسکار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوریہ نمسکار ہندوستانی روایات کا ایک اہم حصہ ہے اور اسے ہر روز کرنے سے جسم صحتمند اور دماغ پُرسکون رہتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ایونٹ کا حصہ بنیں تاکہ ایک بار پھر عالمی ریکارڈ بنایا جا سکے۔ ریاستی حکومت نے آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم کریدا بھارتی کے ماہرین کو مدعو کیا ہے اور انہیں پروگرام میں شامل کیا ہے۔ یہ ماہرین سوریہ نمسکار کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے اور اسکولوں کا دورہ کریں گے اور اس رسم میں شامل یوگا کی تمام حرکات کی بھی وضاحت کریں گے۔ دلاور نے کہا کہ کرڈا بھارتی کے ماہرین روزانہ کی دعائیہ میٹنگ اور سوریہ سپتمی کے موقع پر سوریہ نمسکار کی مشق کرنے میں تمام اسکولوں کے پرنسپلوں کی رہنمائی کریں گے۔

بی جے پی حکومت کے اس متعصبانہ اور مسلم مخالف فیصلہ پر ریاست کے تمام مسلم گروپوں کی نمائندہ تنظیم راجستھان مسلم فورم نے سوریہ نمسکار کو لازمی طور پر نافذ کرنے پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ مسلم فورم نے محکمہ تعلیم کے حکم نامے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ورزش کے نام پر تعلیمی اداروں میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں پر کسی مخصوص ثقافت کی رسم و رواج کو مسلط نہیں کیا جا سکتا، یہ مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مسلم فورم کے جنرل سکریٹری اور جماعت اسلامی ہند کی راجستھان یونٹ کے صدر محمد ناظم الدین نے جے پور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی حکومت کی ایک مخصوص مذہب کے عقائد کو دوسرے مذہب کے ماننے والوں پر مسلط کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیکولر اور جمہوری ملک قابل نفرت اقدام ہے اور شہریوں کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔

مسلم فورم کے جنرل سکریٹری ناظم الدین نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ تعلیم کے معیار میں ریکارڈ بنانے کے بجائے راجستھان حکومت سوریہ نمسکار میں عالمی ریکارڈ بنانے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی کوئی ریکارڈ بنانا چاہتی ہے تو اسے تعلیم کے میدان میں سرفہرست رہنے اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرکے ایسا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے بہت سے اسکولوں میں اب بھی کافی اساتذہ نہیں ہیں اور نہ ہی عمارتیں، پینے کا صاف پانی، طلباء کے لئے بیت الخلاء اور کلاس رومز میں بیٹھنے کے لئے فرنیچر نہیں ہے۔ محمد ناظم الدین نے کہا کہ ان تمام مسائل پر فوری توجہ کی ضرورت ہے، اس لئے ریاستی حکومت کو مذہبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بجائے تعلیمی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیئے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سوریہ نمسکار اسکولوں میں مسلم فورم کریں گے کیا ہے کے لئے اور اس

پڑھیں:

ن لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت ہے: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری و سیاسی تاریخ میں پاکستان کی بہتری کیلئے جتنا کام مسلم لیگ(ن) کے ادوار حکومت میں ہوا ہے کسی دور میں نہیں ہوا‘آئندہ بھی (ن) لیگ ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی‘ (ن) لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہے حکومت عوامی خوشحالی یقینی بناکر دم لے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، تاجروں کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی، 17 اپریل کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان
  • پی اے سی ارکان کا رکن ثنا اللہ مستی خیل کیخلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج، اجلاس منعقد کرنے سے انکار
  • کے پی حکومت کا سرکاری اسکولوں کے طلباء کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ
  • مودی حکومت نے اتراکھنڈ میں 170 مدارس بند کر دیے
  • ن لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت ہے: عارف سندھیلہ 
  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
  • مسلم مخالف وقف بل کے خلاف بھارت بھر میں پرتشدد مظاہرے
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
  • سندھ: مجسٹریٹ کے اختیارات کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو دینے کیخلاف سماعت ملتوی
  • پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، نجی وسرکاری سکولز کیلئے ایڈوائزری جاری