2025-04-19@03:33:00 GMT
تلاش کی گنتی: 794

«کی نجکاری کے لیے»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک— امریکہ کی ایک نجی کمپنی کا لینڈر اتوار کو چاند پر اتر گیا ہے جو امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے لیے مختلف تجربات کرے گا۔ اتوار کو’فائر فلائی ایرواسپیس‘ نامی کمپنی کا ’بلیو گھوسٹ لینڈر‘خلا میں مدار سے خودکار انداز میں یعنی آٹوپائلٹ پر نیچے آیا اور چاند پر اتر گیا۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اس لینڈر کا ہدف چاند پر شمال مشرقی کنارے میں ایک امپیکٹ بیسن تھا جو ایک قدیم آتش فشاں کی ڈھلوان ہے۔ فائر فلائی ایرواسپیس کے مشن کا کنٹرول روم ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہے جہاں سے کامیاب لینڈنگ کی خبر سامنے آئی۔ لینڈر کے چاند پر اترنے کے عمل کی نگرانی آسٹن میں اس سے تین لاکھ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ایک لاکھ 10 ہزار طلبا و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ Delivering on another promise, a digitally empowered Punjab. I’m proud to unveil Chief Minister’s Laptop Program distribution to 110,000 students, ensuring that every eligible BS( Ist & 2nd Semester) student in Public Sector HED Colleges, All Public sector universities,Medical &… — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2025 مریم نواز کے اعلان کے مطابق انٹرمیڈیٹ، بی ایس اور میڈیکل و ڈینٹل میں ڈگری حاصل کرنے والے طلبا لیپ حاصل کرنے کے...
    مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیرِنو کا مصری منصوبہ تیار ہے جو فلسطینیوں کے ان کے وطن ہی میں قیام کو یقینی بنائے گا۔ مصری وزیر خارجہ نے ایک بیا ن میں  کہا  کہ غزہ کی تعمیرنو کا یہ منصوبہ چار مارچ کو عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ عرب ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے آئیڈیے کو مسترد کر دیا تھا اور اس خیال کی سفارتی محاذ پر مخالفت پر اتفاق کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل حماس جنگ بندی کے دوران چار فروری کو سامنے لائے گئے منصوبے...
    بلوچستان بااعتبار رقبہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جو اپنے منفرد و دلکش لینڈز اسکیپ کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ بلوچستان کے باشندے فطرتاً مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ ان خوش کن حقائق کے باوجود ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ بلوچستان ہی وہ واحد صوبہ ہے جہاں پاکستان دشمن عناصر نسبتاً زیادہ سرگرم ہیں، وہ دہشتگردی کے زور پر بلوچستان کے سادہ لوح عوام کو پاکستان خلاف اُکسانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، مگر دوسری طرف حال یہ ہے کہ اہل بلوچستان بلکہ اس کے نوجوانوں کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ اس بات کی صداقت پر اس وقت مہر تصدیق ثبت ہوگئی جب بلوچستان کے کالجز، ہائر اینڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) گزشتہ اتوار کو جرمنی کے وفاقی انتخابات میں قدامت پسندوں کے اتحاد کرسچن ڈیموکریٹک الائنس (CDU-CSU) کے رہنما فریڈرش میرس کے اگلے جرمن چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ 69 سالہ میرس طویل عرصے سے جرمنی کے دائیں بازو کے قدامت پسند بلاک کی ایک بااثر آواز رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی وزیر کے طور پر کام نہیں کیا۔ اب وہ برلن میں وفاقی جرمن چانسلر کی حیثیت سے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے جا رہے ہیں۔ میرس کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ یہ وقت بحر اوقیانوس کے اطراف تعلقات میں ایک عہد کی تبدیلی کا متقاضی ہے۔ کیا میرس یورپ اور امریکہ کے بیچ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بارش سے متاثر ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچز بارش کے باعث بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر اب جن شائقین کرکٹ نے ان میچوں کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پی سی بی کے پالیسی کے مطابق مکمل رقم واپس لینے کے لیے اہل ہیں۔ پی سی بی کے پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے...
    ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے لیے ابھی بھی ناگزیر ہے، تلخ ملاقات کے بعد صدر زیلنسکی کا پہلا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے کئی گھنٹے بعد اپنے ملک کے لیے امریکی حمایت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو ایکس پر اپنے طویل بیان میں کہا کہ ہمارے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (صدر ٹرمپ) جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ہم سے بڑھ امن کا خواہاں کوئی اور نہیں ہے۔ گزشتہ روز (جمعے کو) واشنگٹن میں امریکہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 )مجوزہ اسلام آباد بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر ایک قابل تحسین اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان میں کاروباری ماحول کو بڑھانا ہے لیکن ماہرین اس کی کامیابی کو ریگولیٹری ڈیجیٹلائزیشن سے جوڑتے ہیں موثر ٹیکنالوجی کا انضمام عمل کو ہموار کرے گا، شفافیت، کارکردگی اور ملک میں زیادہ سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنائے گا ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق مشیر ماجد شبیر نے کہا کہ آج کے تیز رفتار کاروباری ماحول میں، کاروباری افراد دستی عمل کی وجہ سے ہونے والی طویل تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے.(جاری ہے) انہوں نے دلیل دی کہ رجسٹریشن سے لے کر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کے بڑے منصوبے  کے تحت ایک سال کےعرصے میں مری کی اہم سڑک کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کا تخمینہ 550 ملین روپے کی لگایا گیا ہے، مذکورہ منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرائے گی اور ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟ منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے ، جس پر عملدرآمد کے لیے لاہور کی والڈ...
    ملک کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تک بس سروس شروع کی جائے گی اور دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کے لیے سبسڈی دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور...
    کراچی: مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کے والدین نے سول سوسائٹی کے ہمراہ سی ویو کلاک ٹاور کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی سمیت مقتول کے رشتے داروں اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے مقتول مغوی نوجوان کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارمغان اور شیراز میرے بیٹے کے قاتل ہیں، اس کیس کو بلاوجہ منشیات کے کیس سے جوڑا جا رہا ہے۔ قاتل...
    کرد جنگجوؤں کے سربراہ کی جماعت کا 40 سال بعد ترکی سے جنگ بندی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز کرد عسکریت پسند تنظیم کُردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے ترکی کے ساتھ 40 سالہ مسلح جدوجہد کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ اعلان ہفتے کے روز کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرد رہنما عبداللہ اوجلان کی طرف سے لڑائی روکنے اور گروپ کو تحلیل کرنے کے مطالبے کے بعد پی کے کے کی جانب سے یہ پہلا ردعمل ہے۔رپورٹ کے مطابق اوجلان کی جانب سے رواں ہفتے تنظیم ختم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی گئی تھی، جس کے بعد یہ پی کے کے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) جرمنی کی قدامت پسند جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) پر مشتمل اتحاد نے آج جمعہ 28 فروری کو ملک میں آئندہ حکومت کے قیام کے لیے سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ ہم مذاکرات کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ جرمنی کے 23 فروری کو ہونے والے وفاقی پارلیمانی انتخابات میں قدامت پسند بلاک نے تقریباً 28.5 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چانسلر اولاف شولس کی جماعت ایس پی ڈی نے اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر محض 16.4 فیصد ووٹ کیے۔ میرس نے انتہائی دائیں بازو کی...
    فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایل ایف کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے پاکستان ہیومن رائٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں معروف شخصیات، بشمول ڈاکٹر خالدہ غوث، سفیر غلام محمد بلوچ، اور...
    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504  کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں...
    ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے اور ساتھیوں کو ہتھیار پھینکنے کی ہدایت کردی۔ ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی جماعت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ہتھیار ڈالنے اور غیر مسلح ہونے کی ہدایت کردی۔ چالیس سال سے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم کے سربراہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے تنازع ختم اور ترکیہ سمیت خطے میں امن و امان قائم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ترکی کی کرد حمایت یافتہ جماعت ڈیم پارٹی کے ایک وفد نے آج اوجلان سے ان کے جزیرہ نما جیل میں ملاقات کی اور بعد ازاں استنبول میں ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 فروری 2025ء) بیک وقت بہت سے بحرانوں کا سامنا کرنے والے افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے رواں سال 2.54 ارب ڈالر کے مالی وسائل درکار ہیں۔جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ ان وسائل سے دیگر کے علاوہ اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے 78 لاکھ لوگوں کو بھی مدد مہیا کی جائے گی جو فی الوقت دنیا میں کسی جگہ بے گھر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ملک کو درپیش مسلح تنازع، قدرتی آفات اور وباؤں سمیت کئی طرح کے بحرانوں سے مجموعی طور پر دو کروڑ 12 لاکھ...
    جاپان نے گرانٹ اسسٹینس فار گراس روٹ ہیومین سیکیورٹی پراجیکٹ  (جی جی پی) کے تحت پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے بڑی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جاپان نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ترقیاتی منصوبے کے تحت اسکول کی تعمیر کے لیے مقامی این جی او 12.2 ملین روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جاپان پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے کتنی امداد دے گا؟ اس سلسلے اسلام آباد میں جاپان کے سفارتخانے میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی اور این جی او کے نمائندے کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے پر دستخط کرنے والی این جی او پاکستان میں کمیونٹی سروسز پروگرام کے تحت تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )سندھ کی خوردنی ملوں نے پیداوار کو بڑھانے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے چیلنجوں کے پیش نظر مراعات طلب کی ہیں ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مل مالکان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی پیداوار کو بڑھانے اور درآمد شدہ خوردنی تیل پر ملک کا انحصار کم کرنے کے لیے مالی مراعات اور پالیسی معاونت فراہم کرے.(جاری ہے) پاکستان جنوبی ایشیا میں خوردنی تیل کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے بڑھتی ہوئی آبادی اور بدلتے ہوئے غذائی پیٹرن کی وجہ سے اس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم سورج مکھی، کپاس کے بیج اور کینولا جیسے تیل...
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیوی طیاروں کی لینڈنگ ممکن بنانے کے لیے جاری تعمیراتی کام رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر 600 سیٹر ایئر بس کی لینڈنگ ممکن ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے، ایئرپورٹ پر سب سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے ’07 ایل‘ رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ بینظیر بھٹو سے موسوم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ایئرپورٹ حکام کے مطابق نئے زیر تعمیر جدید رن وے کو رواں سال 2025 کے آخر تک...
    اسلام آ باد: بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے دو روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت اب سے کچھ ہی دیر بعد ہوگی۔ سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ دو روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ نیپرا سماعت کے بعد اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کے دورۂ امریکہ کی تصدیق کر دی، تاہم واضح کیا کہ واشنگٹن، یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹیز فراہم نہیں کرے گا۔ یوکرینی حکومت کے مطابق، وہ امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک معدنی وسائل معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے، جس کے تحت کیف، اپنی معدنیات کی آمدنی کا کچھ حصہ ایک مشترکہ امریکی فنڈ میں دے گا۔ یہ معاہدہ یوکرین کو امریکی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، کیونکہ ٹرمپ نے روس-امریکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا ہے، جن میں یوکرین کو شامل نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ "ہم یورپ کو کہیں گے کہ وہ سیکیورٹی گارنٹیز فراہم کرے، امریکہ نہیں۔" زیلنسکی نے کہا کہ...
    امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور اگست پلگر نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ جوولسن نے خط کی کاپی ایکس پوسٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے۔ 25 فروری کو سیکریٹری آف اسٹیٹ کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو آزاد کروانے کے لیے حکومت پاکستان سے بات کریں۔ Grateful to join @RepublicanStudy Chairman @RepPfluger to urge @SecRubio to free Imran Khan and work to restore democracy in Pakistan....
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور غزہ پر قبضے کے حوالے سے جو پھلجھڑی چھوڑی تھی اگرچہ پوری دنیا نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس خیال کو ہی سرے سے مسترد کر دیا ہے، لیکن مغربی اور عرب دنیا میں اس کی بازگشت اب بھی موجود ہے اور ٹرمپ کی اس بے تکی تجویز کے بعد پوری دنیا میں ٹرمپ کی پیش کردہ تجویز اس وقت خاصی زیرِ بحث ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفرد تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہواہے کہ ٹرمپ نے غزہ سے متعلق کوئی غیرمعمولی تجویز دی ہوبلکہ اس طرح کی تجویز کا بار بار ذکر کرکے وہ یہ بتانا چاہتے...
     سٹی 42آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ  کے پروقار موقع پر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروسز چیفس، پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔  چیف  جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی  نے کہا 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہندوستان کی بلاجواز جارحیت کا ایک پرعزم اور ناپاک ردعمل تھا، جس نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا بلکہ پوری مصروفیت کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھتے ہوئے جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری طور...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد اپنا ایجنڈا سامنے لائے، حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن کو اسلام آباد میں کانفرنس کرنے سے نہیں روکا، حزب اختلاف کے رہنما اس معاملے پر سچ بولیں۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے، اپوزیشن اتحاد رانا ثنااللہ نے کہاکہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے اپوزیشن اتحاد میں ہونے سے حکمت پیدا ہوگی، کیوں کہ جب معاملہ فہم لوگ آگے آئیں گے تو بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بات چیت...
    تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی جانب گامزن کیا، وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔پشاور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا...
    تاشقند:وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کے تاجر پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں. پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔پاک ازبک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے. پاکستان اور ازبکستان کا بزنس فورم اہمیت کا حامل ہے.ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوں ںے تاجروں سے کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، سیاحت اور...
    وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح سیشن سے خطاب میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی انسانی حقوق کے طریقہ کار سے وابستگی غیر متزلزل ہے۔ وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں 70 سے زائد انسانی حقوق سے متعلق قوانین منظور کیے گئے ہیں۔ حال ہی میں 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صاف، صحت مند اور پائیدار ماحول کو بنیادی حق تسلیم کرنا پاکستان کے انسانی حقوق کے...
    دبئی :انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم میں انعامات کی بارش ،2پاکستانی کار اور گولڈ جیتنے میں کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز دبئی :رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں انڈیکس ایکسچینج نے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے فروغ کے لیے اپنی شاندار آگاہی مہم شانِ رمضان ’’سیزن فور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس با رہنڈی پر وا ر‘‘ مہم کی زبردست کامیابی کے بعد، انڈیکس ایکسچینج ایک منفرد سلوگن “اب کی بار، بلڈوزر کا وار” کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔اس آگاہی مہم کے تحت قانونی ذرائع سے وطن رقوم بھیجنے والے صارفین کے لیے خصوصی خوشخبری ہے۔ انڈیکس ایکسچینج کی کسی بھی برانچ سے ترسیلات زر بھیجنے والے صارفین ہر 10...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ یوکرین کے ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی ایک "بہت بڑے معاہدے" پر دستخط کرنے کے لیے جمعہ کو واشنگٹن آئیں گے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ذرائع نے متعدد نیوز ایجنسیوں کو تصدیق کی کہ یوکرین اور امریکہ نے معدنیات کے وسیع معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے، جو ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کر سکتا ہے۔ نایاب دھاتیں: امریکہ اور یوکرین معاہدہ کرنے کے قریب کئی خبر رساں ایجنسیوں نے یوکرین کے سینیئر حکام کے حوالے سے کہا کہ اس معاہدے سے امریکہ یوکرین کی معدنی دولت کو مشترکہ طور...
    قیصر کھوکھر:   پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔  محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا، اور اس کا اختتام 31 دسمبر 2020 تک تھا۔ اس تاریخ تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔ تاہم، ابتدائی مشق میں بہت سے شہری اپنے اسلحہ لائسنسز کمپیوٹرائزڈ نہ کرا سکے، اور اب ان کے پاس منسوخ شدہ لائسنس اور کتابچے موجود ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 اب محکمہ داخلہ نے شہریوں کی...
    ویب ڈیسک —  وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا ہے کہ اس کے عہدے دار اب یہ طے کریں گے کہ کون سا خبررساں ادارہ باقاعدگی سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوریج کر سکتا ہے۔یہ اقدام ایک صدی پرانی اس روایت میں ایک بڑی تبدیلی ہے جس میں آزادانہ طور پر منتخب نیوز ایجنسیاں صدر کی کوریج کرتی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ اس عمل سے صدر کی کوریج کرنے والے گروپ میں شامل روایتی میڈیا کو تبدیل کیا جائے گا اور اس گروپ میں براہ راست نشر کرنے والی کچھ سروسز کو بھی جگہ دی جائے گی۔ لیویٹ نے اسے پریس کے پول( گروپ) میں جدت لانے کا عمل قرار دیتے ہوئے...
    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے گرینڈ ایتھوپیا پاکستان بزنس فورم کی صدارت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان میں ایتھوپیاکے سفیرڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ نے وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر لاہور میں ایک گرینڈ ایتھوپیا پاکستان بزنس فورم کی صدارت کی۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کی طرف سیاس سال کی مئی 2025 میں ادیس ابابا، ایتھوپیا میں ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کیلئے پنجاب کے تاجروں کو متحرک کرنے کے لیے اس بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب سے 26 سے زائد کاروباری چیمبرز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایتھو پاکستان بزنس...
    ویب ڈیسک—امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر "مقررہ وقت پر اور شیڈول کے مطابق” ٹیرف عائد ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس میں پیر کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدرٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا کینیڈا اور میکسیکو نے امریکہ کے 25 فی صد ٹیرف کے اطلاق سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ٹیرف کا اطلاق اپنے وقت پر اور شیڈول کے مطابق ہونے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکہ کے دونوں پڑوسی ممالک چار مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل امریکہ کے ساتھ اپنی سرحد...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے جس مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اسے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے تاہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دی.(جاری ہے) سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ مالیاتی مشیر کو مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالر (ایک ارب 90 کروڑ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کے بارے میں امریکی نقطہ نظر سے اختلاف کا اظہار کیا ہے وائٹ ہاﺅس میں دونوں صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یوکرین کے حوالے سے میکرون نے واضح طور پر کہا کہ وہ کچھ اہم معاملات میں ٹرمپ سے متفق نہیں ہیں. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فرانسیسی صدر نے کہاکہ صدر پوٹن نے امن کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی چاہتے ہیں اور روس اور یوکرین کے درمیان تصفیہ کرانے کی کوشش کرر ہے ہیں.(جاری ہے) انہوں...
    مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں ’مقامی زبانوں کے فروغ میں اضافے پر مکالمہ‘ کے عنوان سے ایک روزہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شمالی پاکستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے 28 ماہرین لسانیات اور ادیبوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب مقامی زبانوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’فورم فار لینگویج انیشیٹوز (ایف ایل آئی) ‘کے زیر انتظام منعقد ہوئی جس کا مقصد مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور افراد کے مابین تجربات اور حکمت عملی کا تبادلہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: مادری زبانوں کا عالمی دن ہمیں کیا پیغام دیتا ہے؟ اس موقع پر چترال اور غذر میں بولی جانے...
    سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں، تقی حیدر سے متعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو کاغذات بھجوا دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کراچی کے کیس میں مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے فوکل پرسن کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں،...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں  400 سال کا کوئلہ دیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ  سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی...
    ڈپٹی رجسٹرار کیس: حکومت نے جسٹس منصور، عقیل عباسی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے اپیل دائر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس میں وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا 2 رکنی بنچ کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی اپیل میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ وفاقی حکومت...
    موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض...
    راسخ رسول نے کہا کہ اراضی کا ریکارڈ عوامی دستاویزات ہے جو آر ٹی آئی ایکٹ اور پبلک ریکارڈ ایکٹ 1993ء کے سیکشن 4(1)(B) کے تحت ظاہر کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع کپواڑہ میں معلومات تک رسائی کے حق کے قانون کے تحت زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے تاکہ بیرونی لوگوں کو زمینوں کی غیر قانونی منتقلی اور دیگر بدعنوانیوں کو چھپایا جا سکے۔ یہ اقدام سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی ہدایات اور جموں و کشمیر کے شفافیت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے زمینوں کے اہم ریکارڈ تک عوام کی رسائی پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔ قانون...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہورٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کیلیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال، پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا کی لائن اور سی ٹی ایم کی 54 انچ ڈایا کی لائن کی مرمت کی جا رہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مثبت سماجی تبدیلی لانے والے اداروں اور افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے کے۔ الیکٹرک کے زیرِ اہتمام چوتھے کے ایچ آئی ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ رواں سال 13 مختلف کیٹیگریز میں 45 فاتحین کو ایوارڈز دیے گئے، جنہیں مجموعی طور پر 60 ملین روپے کی رعایت بجلی کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ اس سال ایوارڈز کے لیے 166 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 41 پہلی بار درخواست دینے والے تھے۔ ایک شفاف اور آزاد آڈٹ کے بعد، 129 درخواست دہندگان نے اپنے منصوبے ایک معزز جیوری کے سامنے پیش کیے۔ ایوارڈز میں صحت عامہ، تعلیم، پائیداری، تحفظ، روزگار و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل رسائی و شمولیت، کمیونٹی ڈیولپمنٹ، ورثہ و ثقافت...
    پنجاب حکومت نے ایک نئی پنشن پالیسی متعارف کروائی ہے، جس کے تحت سرکاری ملازمین اور حکومت دونوں کو پنشن فنڈ میں حصہ ڈالنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے بڑی خبر، پنشن رولز میں نئی ترامیم کردی گئیں یہ اقدام پنشن رولز میں ترمیم کے بعد کیا گیا ہے، جس میں محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے بھر میں کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اسکیم فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ اس اسکیم کے تحت پنجاب سول سرونٹ ترمیمی آرڈیننس 2023 کے مطابق 2024 کے بعد بھرتی کیے گئے ملازمین ہر ماہ اپنی تنخواہ کا ایک مقررہ حصہ پنشن فنڈ میں دیں گے۔ حکومت مشترکہ ذمہ داری کو یقینی...
    کنگز کالج لندن کے آندریاس کریگ نے اجلاس سے قبل کہا کہ ہم عرب اسرائیل یا اسرائیل فلسطین تنازع کے ایک انتہائی اہم تاریخی موڑ پر ہیں، ممکنہ طور پر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا زمین پر نئے حقائق پیدا کر سکتا ہے جو ناقابل تلافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عرب رہنماؤں نے ریاض میں ملاقات ہوئی اور غزہ کی جنگ کے بعد تعمیر نو کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا، تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کا مقابلہ کیا جا سکے کہ امریکا، فلسطینی باشندوں کے بغیر غزہ پر قبضہ کرلے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ کے اس منصوبے کی متحدہ عرب ریاستیں مخالفت کر رہی ہیں، لیکن اس بات پر اختلافات موجود ہیں کہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے عدالت کے نئے کیس اسائمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔ یہ بات انہوں نے اس حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ وزیراعظم نے بہترین کارکردگی پر افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم ںے کہا کہ نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، نظام کے اجرا میں تعاون پر کینیڈا اور اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں، مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا، پاکستان اور بھر میں سائلین اور درخواست گزار شفاف و تیز ترانصاف کے خواہاں تھے۔ شہباز شریف نے کہا...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد11 نمونے حاصل کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ قبرستان میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں عدالتی احکامات کی جانب سے ڈاکٹر سْمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کی گئی ۔ مواچھ گوٹھ قبرستان میں مصطفیٰ عامر کی قبر کا نمبر 97440 ہے ،مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام...
    اسلام آباد:(آئی ایم ایف نے پاکستان میں اپنے نمائندے کے ذریعے 7 ارب ڈالر کے قرضے کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق مذاکرات کے لیے اپنے وفود کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آئندہ ماہ (مارچ) کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرے گا جب کہ ایک اور وفد فروری کے آخر میں کلائمیٹ فنانسنگ کے معاملات پر بات چیت کے لیے پاکستان آئے گا۔ 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط پر مذاکرات آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گا۔ اس وفد کا بنیادی مقصد 7 ارب...
    سرکاری اداروں کے بورڈز میں غیر پیشہ ور افراد کی موجودگی پر سرکاری ایجنسی کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) نے ریاست کے ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں غیر پیشہ ورانہ ارکان کی غیر متناسب موجودگی اور ان اداروں میں موثر آڈٹ اور مانیٹرنگ میکانزم کی عدم موجودگی کی مذمت کی ہے۔ سی ایم یو نے گورننس کی کمزوریوں اور قوم کو ہونے والے مالی نقصانات کو دور کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اور آڈٹ معیارات کو اپنانے کی تجویز دی ہے۔ سی ایم یو نے مالی سال 24-2023 میں ایس او ایز کی کارکردگی کے تجزیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔ نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ بین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) سعودی عرب 21 فروری جمعہ کے روز غزہ کی تعمیر نو اور اس حوالے سے حالیہ متنازعہ منصوبوں پر گفت و شنید کے لیے عرب رہنماؤں کے ایک اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس ملاقات میں قطر سمیت تمام خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہی مصر اور اردن کے سربراہان کی بھی ریاض میں موجود رہنے کی توقع ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ آئندہ چار مارچ کو ایک بڑے عرب سربراہی اجلاس سے پہلے یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے اور مصری وزارت خارجہ کے مطابق اس اجلاس کے بعد اسلامی ممالک کا بڑا اجلاس متوقع ہے۔ ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کے لیے ’عرب منصوبہ‘ پیش کرنے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (پی آر بی سی) نے اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد کیا، اور ریٹیل سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں اور انڈسٹری کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی، کانفرنس کا موضوع “ریٹیل کا جدید تصور: اختراع، تعاون اور فروغ” تھا، جس کے تحت ریٹیل کے مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔کانفرنس میں مختلف پینل مباحثوں کے دلچسپ لائن اپ اور کلیدی خطابات شامل تھے، جن کا مقصد ریٹیل سیکٹر میں تعاون اور ترقی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا آغاز پی آر بی سی کے چیئرمین زید بشیر کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے...
    دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر  جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    ویب ڈیسک —  امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر چین کے ساتھ تعلقات کے سیکشن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں اقتصادی تعلقات کے وسیع کیے گئے حصے میں تجارتی خسارے کو نمایاں کرنا شامل ہے جبکہ حقائق نامہ یا ’فیکٹ شیٹ‘ میں نام کے لیے "عوامی جمہوریہ چین "کے بجائے "چین” کا انتخاب کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ چین کے سیکشن میں ثقافتی اور ماحولیاتی مسائل پر چین کی مدد کرنے اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذکر کو ترک کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق 13 فروری کی تبدیلیاں نئی امریکی حکومت کی تجارت اور دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے محکمہ کی جانب...
    صدر میں فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات جہاں پیدل چلنے والوں کے لیے پریشانی کاباعث ہے وہیں انتظامیہ کی نااہلی کا بھی ثبوت ہے
    اسلام آباد : صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسائی برائے انصاف پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے...
      بیجنگ : 20 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے جرائم میں سخت سزا ئیں دینا خطے میں مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کا لازمی انتخاب ہے اور یہ تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، تھائی لینڈ اور میانمار سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، تاکہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے اس سرطان کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں معمول کے...
     امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑے ڈمپر اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات ہیں منعم ظفر نے کہا کہ میٹنگ پر میٹنگ ہو رہی ہیں، اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کرتے؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ یہ انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حالانکہ یہ...
    ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار، شناخت اور حیثیت کی بحالی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے لیے لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار،...
    لاہور: تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں کے لیے سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لایا جا رہا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیوریج اور ڈرینج سسٹم میگا پلان کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189 شہروں کا پلان طلب کر لیا جس کے تحت سیوریج، واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کے نکاس، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اور ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے اسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے جس میں ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر...
    نئی دہلی: الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی "ٹیسلا" نے بھارت میں بھرتیوں کا آغاز کردیا، جس کا اعلان ایلون مسک کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد کیا گیا۔ ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر نئی دہلی اور ممبئی کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشن سمیت متعدد اسامیوں کی فہرست جاری کردی۔ ملازمتوں کے اشتہارات پیر کو "لِنکڈ اِن" پر پوسٹ کیے گئے، جس کے بعد بھارت میں ٹیسلا کی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں اور گزشتہ سال ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری اور شو روم کے مقامات کی تلاش شروع کی...
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہاہے،اس مقصدکے لیے عالمی بینک کیایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پرمشتمل اعلیٰ سطح وفدپاکستان کے دورے پرہے،وفدنے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جب کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ان کاکہناتھاکہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے ، وفدنے موٹروے کے راستے تربیلاتوسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیااورموٹروے کو دیکھ کر خوش ہوااوراس کی تعریف کی اسی طرح وفدنے پولوگراونڈکابھی دورہ کیااورپولوکے کھیل میں دلچسپی ظاہرکی، عالمی...
    ویب ڈیسک: پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ٹکٹ خریداری مزید آسان کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے کے مسافر اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش سے بھی باآسانی کر سکیں گے، جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے پر پی آئی اے اور جاز کیش کے اعلیٰ حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ٹکٹ کے حصول کے لیے مسافر کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے سے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو زیادہ سے...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل پریانکا چوپڑا نے ضرورت مند کی مدد کر کے مداحوں کا دل جیت لیا۔  پریانکا حال ہی میں اپنے بھائی کی شادی کے ختم ہونے کے بعد واپس امریکہ روانگی کیلئے ممبئی پہنچیں ہیں جہاں پاپرازی نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کی جانب سے بس کے مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک-امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف سے امریکا کی پاکستان میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن...
    خیبرپختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال پر خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیسرے روز میں داخل، اسلحہ جمع کروانے کا عمل بھی جاری اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئر کرم کے علاقوں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے، اور اس سے قبل ان علاقوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ان علاقوں کو خالی کرانے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن فیک پارلیمنٹ...
    میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے  پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔ جرمنی میں میونخ  سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر  کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا...
    وزیراعظم کا تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے...
    فیصل آباد : چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے موثر استعمال کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اور والنٹیئرفورس پاکستان کے باہمی اشتراک سے فیوچریوتھ لیڈرز انٹرنیشنل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ محنت...
      اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اور ہم اس مشن پر ثابت قدم ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ ہیں، اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی حالیہ پاکستان آمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور عالمی فورمز پر کشمیر اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کی ضرورت ہے، اور حالیہ گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں...
    پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں لبرلائزیشن کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کاروبار حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ نجی شعبے کو تمام معاملات کے حوالے کرنا ہوگا، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کر رہے ہیں اور ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکل کر جدید طرزِ حکومت اپنانا ہوگا، حکومت توانائی...
    سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 فروری کا انسداد دہشتگری کا فیصلہ معطل کردیا اور ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج ہی کورٹ نمبر ٹو میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ارمغان کو پیش کردیا گیا اور ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغوا کیا گیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ درخشاں تھانے کے پولیس افسر نے مصطفیٰ کی والدہ کا...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی طرف سے لکی ڈیئر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہوئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تھیٹرز کی منفرد پہچان پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا مقصد تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ہے۔ بعد ازاں...
    کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں اسے شامل نہ کیا جائے۔  انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکا-روس بات چیت میں یوکرین شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ بے معنی ہوگا۔ زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اس معاہدے کو تسلیم کریں گے جس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے اور ان کا دورہ سعودی عرب امریکا-روس مذاکرات سے متعلق نہیں، یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت یوکرین میں پائیدار...
    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
    سان فرانسسکو:واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو بڑھانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت چیٹ لسٹ کے فلٹرز کو مستقل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کو اپنی چیٹ لسٹ میں بہتر اور تیز تر نیویگیشن کی سہولت فراہم ہوگی۔ عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر ابھی بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور کچھ بیٹا ٹیسٹرز جو گوگل پلے اسٹور کے ذریعے اینڈرائیڈ 2.25.4.12 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا ڈاؤن لوڈ کریں گے وہ اسے استعمال کر سکیں گے،تاہم آنے والے ہفتوں میں اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس نئے فیچر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 فروری 2025ء) اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والے 2 کروڑ 60 لاکھ لوگوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر اور پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے مشترکہ طور پر یہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان کی ایک تہائی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔ ملک میں جاری ہولناک اور نامعقول لڑائی کے اثرات سرحدوں سے باہر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ ہمسایہ ممالک نے...
    اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق آج 17 فروری 2025ء گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے اس اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس میں تمام...