وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح سیشن سے خطاب میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی انسانی حقوق کے طریقہ کار سے وابستگی غیر متزلزل ہے۔

وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں 70 سے زائد انسانی حقوق سے متعلق قوانین منظور کیے گئے ہیں۔ حال ہی میں 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صاف، صحت مند اور پائیدار ماحول کو بنیادی حق تسلیم کرنا پاکستان کے انسانی حقوق کے فریم ورک میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا بنیادی انسانی حقوق سے متعلق سیمینار کرانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے اہم ٹرسٹ فنڈز، بشمول تشدد کے متاثرین، یونیورسل پیریاڈک ریویو (UPR) پر عملدرآمد، اور چھوٹے جزیرے والے ترقی پذیر ممالک (SIDS) اور کم ترقی یافتہ ممالک (LDCs) کی کونسل میں شمولیت کے لیے پاکستان کی رضاکارانہ مالی معاونت کا اعلان اہم اقدام ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 2023 میں اپنا چوتھا یونیورسل پیریاڈک ریویو مکمل کیا، جس میں 70 فیصد سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کا عزم کیا گیا۔ پاکستان جلد ہی اپنی وسط مدتی UPR رپورٹ بھی پیش کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا انسانی حقوق سے متعلق نیشنل پروگرام شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے مقبوضہ فلسطین، بالخصوص غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی بے دخلی اور آبادیاتی تبدیلی کو بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

اعظم نذیر تاڑ نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن آف انکوائری بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: انسانی حقوق کے عالمی دن پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پیغام

وزیرِ قانون نے عالمی سطح پر مذہبی عدم برداشت، بالخصوص اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہر قسم کے امتیازی سلوک، دشمنی اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

پاکستان، جو انسانی حقوق کونسل میں چھٹی بار خدمات انجام دینے کی خواہش رکھتا ہے، انسانی حقوق کونسل کے مینڈیٹ کا پُرجوش حامی اور عالمی سطح پر انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے ایک مضبوط آواز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل بھارت پاکستان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ فلسطین مقبوضہ کشمیر وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل بھارت پاکستان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ فلسطین وفاقی وزیر برائے قانون انصاف اور انسانی حقوق انسانی حقوق کونسل انسانی حقوق کے اعظم نذیر تارڑ بین الاقوامی کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان پریس کانفرنس سے خطاب

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے 2 روزہ دورۂ آذربائیجان کے حوالے سے آج کی مصروفیات سامنے آ گئیں۔ شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملنے زوولبا محل جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقات ہو گی، دونوں رہنما مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔   وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیرِ اعظم 44 روزہ نگورنو قاراباخ جنگ کے ہیروز اور شہداء کی فتح کی یادگار پر حاضری بھی دیں گے۔ شہباز شریف تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ پاکستان آذربائیجان بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔  آذربائیجان کے صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ دہائی میں 70 سے زائد انسانی حقوق پر قوانین منظور کیے گئے: اعظم نذیر تارڑ
  • چینی خلا باز کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی خواتین کے کام کی کامیابیوں کا تعارف
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن پر زور
  • اقوام متحدہ میں روس مخالف تمام ترامیم مسترد، امریکی قرار داد منظور
  • سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور
  • اقوام متحدہ میں یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد روس کی حمایت سے منظور
  • حکومت کا پہلا سال مکمل، اعظم نذیر تارڑ سب سے مؤثر وفاقی وزیر قرار
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان پریس کانفرنس سے خطاب