تاشقند:وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کے تاجر پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں. پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔پاک ازبک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے.

پاکستان اور ازبکستان کا بزنس فورم اہمیت کا حامل ہے.ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوں ںے تاجروں سے کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں.پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز بھی بنائے جارہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتےہیں. پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں. مزید کہا کہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع سے مستفید ہو سکتے ہیں. اسی طرح خطے کے ممالک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے.

قبل ازیں ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیایوف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے بے پناہ مواقع ہیں۔ازبک صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی شراکت داری ہونے جا رہی ہے، یہ ایک تاریخی دورہ ہے. باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی. باہمی شراکت داری کے حوالے سے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ازبک صدر شوکت میر ضیایوف نے کہا کہ شراکت داری کے حوالے سے وسیع مواقع ہیں، اور مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ جوائنٹ وینچرز اور ازبک کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں نمایاں کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا ہے. وہ مہنگائی کی شرح کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں. اسی طرح شرح سود میں کمی بھی اچھی کامیابی ہے اور پاکستان کے عوام ان تبدیلیوں پر خوش ہیں، اس حوالے سے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان میں کہنا تھا کہ شہباز شریف شراکت داری نے کہا کہ اور ازبک کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے


تاشقند ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ۔ازبک وزیراعظم، وزیر خارجہ اور تاشقند کے میئر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

"جنگ " کے مطابق تاشقند پہنچنے کے بعد وزیراعظم پاکستان نے یادگار آزادی کا دورہ کیا، پھول رکھے، عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ازبک عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ازبک صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاک ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد نے کل اسلام آباد میں کانفرنس کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں قائم آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا۔آذربائیجان کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیر اعظم نے عوام کو فراہم کی گئی سہولیات کی تعریف کی اور اسلام آباد میں خدمت مرکز طرز کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • شہباز شریف دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں، ازبک تاجر فائدہ اٹھائیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر کے درمیان تاشقند میں اہم ملاقات، علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق
  • تاشقند میں وزیراعظم کی ازبک صدر سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
  • وزیراعظم ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا تاشقند میں یادگارِآزادی کا دورہ، پاک-ازبک تعلقات مزید مضبوط
  • 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق