سانحہ بلدیہ کیس، حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں، تقی حیدر سے متعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو کاغذات بھجوا دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کراچی کے کیس میں مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے فوکل پرسن کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں، تقی حیدر سے متعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو کاغذات بھجوا دیئے ہیں۔ فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کی مدد لی جائے، ملزم کو انٹرپول کے حکام سے رجوع کرکے گرفتار کیا جائے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر 2023ء کو سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان عبدالرحمٰن بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کردی تھیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدی فیکٹری کے مجرموں کو سزا دینے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے عبدالرحمٰن بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے عمر قید کی سزا پانے والے چاروں ملزمان شاہ رخ، فضل، ارشد محمود، علی محمد کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لی تھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ ہائی کورٹ کے خلاف کی سزا
پڑھیں:
او ایس ڈی لگانے کیخلاف درخواست، ایف بی آر سے جواب طلب
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ میں گریڈ21 کی افسر شہزادی شاہ بانو غزنوی کی او ایس ڈی رہنےکےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ایف بی آر کے متعلقہ افسر کو جمعرات کو طلب کر لیا۔
کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔
عدالتِ عالیہ میں درخواست گزار کی گریڈ21 سے 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ میں نام شامل کرنے کی استدعا کی گئی۔
سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ ایسا ہی ایک کیس میرے پاس پہلے بھی آیا تھا، اُس کیس میں بھی ہائی پاور بورڈ شامل تھا جو بہت پاورفل ہے، انٹیلی جنس افسر نے تین لائن کی ایک رپورٹ لکھی اور سارے کا سارا بورڈ لیٹ گیا تھا۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری...
درخواست گزار کی جانب سے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے استدعا کی کہ درخواست گزار شاہ بانو غزنوی ایف بی آر کی افسر تھیں جو مسلسل او ایس ڈی ہیں، ان کو او ایس ڈی سے ہٹا کر گریڈ 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ میں شامل کیا جائے۔
عدالت نے ایف بی آر سے جواب طلب کرتے ہوئے متعلقہ افسر کو جمعرات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، کیس کی مزید سماعت جمعرات 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔