اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں لبرلائزیشن کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کاروبار حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ نجی شعبے کو تمام معاملات کے حوالے کرنا ہوگا، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کر رہے ہیں اور ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکل کر جدید طرزِ حکومت اپنانا ہوگا، حکومت توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے کام کر رہی ہے، اس کے ساتھ ہی مقامی پیداوار کو بڑھانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے ہمیں سائنس اور تحقیق کے میدان میں خود کام کرنا ہوگا، اور اپنے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانے ہوں گے، اگر گلیشرز تیزی سے پگھلنے لگے تو ہمارا نہری نظام تباہ ہو جائے گا، اس لئے جو بھی قدم اٹھایا جائے، اسے ماحولیات کو سامنے رکھ کر اٹھانا ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق کابینہ اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کے لیے 24 فروری کو پاکستان آئے گا، وفاقی وزیرخزانہ
  • اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس، حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار
  • روڈ سیفٹی ہیلتھ، اربن پلاننگ اور ماحولیاتی پالیسیوں پر کام جاری ہے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
  • آئل سیکٹر کو پرائس کیپ کے ساتھ ڈی ریگو لیٹ کرنے کا اعلان
  • عام آدمی کو سستا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کی حکمت عملی تیار
  • وزیرِ اعظم کا خواب ہے کہ پاکستانی عزت کی زندگی گزاریں: وفاقی وزیر مصدق ملک
  • جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی: مصدق ملک
  • جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی، مصدق ملک
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا