پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کی تاریخی کانفرنس، ریٹیل سیکٹر کی ترقی اور تبدیلی کے لیے جدت اور اشتراک پر زور
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (پی آر بی سی) نے اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد کیا، اور ریٹیل سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں اور انڈسٹری کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی، کانفرنس کا موضوع “ریٹیل کا جدید تصور: اختراع، تعاون اور فروغ” تھا، جس کے تحت ریٹیل کے مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔کانفرنس میں مختلف پینل مباحثوں کے دلچسپ لائن اپ اور کلیدی خطابات شامل تھے، جن کا مقصد ریٹیل سیکٹر میں تعاون اور ترقی کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کا آغاز پی آر بی سی کے چیئرمین زید بشیر کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کلیدی خطاب میں ریٹیل سیکٹر کی معیشت میں اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی آر بی سی زید بشیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ریٹیل پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جو جی ڈی پی میں نمایاں حصہ ڈالنے کے ساتھ لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتے ہوئے تجارت کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ کانفرنس ہمارے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم اس شعبے میں جدت، اشتراک اور ترقی کے ذریعے آگے بڑھیں گے۔
“وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے حکومتی معاونت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضبوط ریٹیل سیکٹر ایک مستحکم معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔ حکومت ریٹیلرز کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے ترقی اور ڈیجیٹل ایڈوانسمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔کانفرنس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ریٹیل ایک تبدیلی کے دوراہے پر ہے، اور اس کی ترقی میں ٹیکنالوجی کا استعمال کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پبلک پرائیویٹ اشتراک ایک مضبوط اور متحرک ریٹیل ایکو سسٹم کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔
“کانفرنس میں مختلف اہم پینل مباحثے بھی منعقد کیے گئے۔ ابتدائی پینل “ریٹیل سیکٹر: معیشت کی بنیاد” کے عنوان سے تھا، جس کی میزبانی سلمان احمد سابق مینیجنگ ڈائریکٹر میک کینزی پاکستان، وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن نے کی، پینل میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال، چیئرمین اور سی ای او سروس سیلز کارپوریشن شاہد حسین، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاکستان میں نمائندہ ماہر بینیکی اور پی آر بی سی کے چیئرمین زید بشیر نے شرکت کی۔اس کے بعد “میڈ اِن پاکستان: مقامی صنعت کی معاونت” کے موضوع پر مباحثہ ہوا، جس کی میزبانی نوشین عباس نے کی، پینل میں سرینا اور سیفام کے گروپ سی ای او مصطفی زمان، بیچ ٹری کے سی ای او شہریار بخش، ثنا سفیناز کے سی ای او الطاف ہاشوانی، اور لوٹس کلائنٹ مینجمنٹ اور پبلک ریلیشنز کی سی ای او سلینہ راشد خان نے شرکت کی۔
ایک اور اہم پینل “ریٹیل میں ٹیکسیشن اصلاحات: POS، ٹیکنالوجی اور ٹیکس نیٹ کے فروغ” کے عنوان پر تھا، جس کی میزبانی سدرہ اقبال نے کی۔ اس میں چین اسٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اسفندیار فرخ، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ، ایف بی آر کے ممبر لیگل میر بادشاہ خان وزیر، اور حبّل کے سی ای او عمر بن احسن نے شرکت کی۔ایک مباحثہ “پاکستانی ریٹیلرز: عالمی منڈی میں وسعت” کے عنوان سے ہونے والے پینل کو فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل اور فن لینڈ-پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین Wille Eerola نے ماڈریٹ کیا، جبکہ اس میں سروس سیلز کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد حسین، کارفور پاکستان کے کنٹری مینیجر عمر لودھی، karachista.
مستقبل کے رہنماؤں کی رہنمائی کے موضوع پر ایک سیشن عارفہ نور کی نظامت میں ہوا، جس میں سیفام کی بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر سیما عزیز، باٹا پاکستان کے سی ای او محمد عمران ملک، لاما ریٹیل کی کریٹیو ڈائریکٹر اور شریک بانی امل خان، اور سائبر انٹرنیٹ سروسز کے سی ای او دانش لاکھانی نے شرکت کی۔آخری پینل “ای کامرس اور ڈیجیٹل پیمنٹ: ریٹیل کے منظرنامہ میں انقلاب” کے عنوان سے تھا، جس کی میزبانی سمیرہ خان نے کی جبکہ پینل میں پی آر بی سی کے چیئرمین زید بشیر، دراز کے مینیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا، ون لنک کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) بشیر خان، اور کیونو کے سی ای او سعد نیازی نے شرکت کی۔
پاکستان ریٹیل بزنس کانفرنس 2025 نے یہ ثابت کیا کہ کونسل ریٹیل سیکٹر میں مثبت تبدیلی لانے اور بامعنی مکالمے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انڈسٹری کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں کو یکجا کر کے، اس کانفرنس نے واضح کیا کہ کس طرح جدت اور اشتراک کے ذریعے ایک ترقی یافتہ اور مستقبل کے لیے تیار ریٹیل سیکٹر کی تشکیل ممکن ہے۔
بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جس کی میزبانی پی ا ر بی سی کے سی ای او پاکستان کے بزنس کونسل کے چیئرمین نے شرکت کی کے عنوان کے لیے
پڑھیں:
چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کی ہارٹیکلچرل سوسائٹی کی پھولوں کی نمائش میں شرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اے کے خان پارک میں جاری پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یہ رنگا رنگ نمائش 20 فروری سے 24 فروری تک جاری رہے گی، جہاں عوام کے لیے ہزاروں اقسام کے خوبصورت پھولوں اور دیگر تفریحی سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر شریک اہم شخصیات، باغبانی کے ماہرین اور شائقین سے ملاقات کی۔ نمائش کے دوران چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی اور ان کی ماحولیاتی آگاہی اور باغبانی سے متعلق سرگرمیوں میں دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے نمائش میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ قدرتی ماحول کے تحفظ اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پھولوں کی اس شاندار نمائش میں نایاب اور خوبصورت پھولوں کی ہزاروں اقسام رکھی گئی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ پھولوں کی نمائش نہ صرف جمالیاتی حسن میں اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ ماحول کی بہتری اور باغبانی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔