کانگو: انسانی امداد کی فراہمی کے لیے 2.54 ارب ڈالر درکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 فروری 2025ء) بیک وقت بہت سے بحرانوں کا سامنا کرنے والے افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے رواں سال 2.54 ارب ڈالر کے مالی وسائل درکار ہیں۔
جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ ان وسائل سے دیگر کے علاوہ اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے 78 لاکھ لوگوں کو بھی مدد مہیا کی جائے گی جو فی الوقت دنیا میں کسی جگہ بے گھر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ملک کو درپیش مسلح تنازع، قدرتی آفات اور وباؤں سمیت کئی طرح کے بحرانوں سے مجموعی طور پر دو کروڑ 12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔جمہوریہ کانگو میں 'اوچا' کے رابطہ کار برونو لامارکیز نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرح کا بحران خطرناک حدود کو چھو رہا ہے۔
(جاری ہے)
بہت بڑے مسائل کے باوجود امدادی ادارے ہر جگہ انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے ہدف کو لے کر زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔
15 لاکھ بچوں کا علاج'اوچا' کے مطابق، رواں سال جمہوریہ کانگو میں تیزرفتار اور موثر طور سے انسانی امداد کی فراہمی کے ذریعے انتہائی کمزور غیرمحفوظ لوگوں کی ہنگامی ضروریات پوری کی جائیں گی۔
اس حوالے سے کی جانے والی امدادی منصوبہ بندی میں شدید غذائی قلت سے متاثرہ 15 لاکھ بچوں کو علاج معالجے، 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہیضہ، خسرہ اور چیچک کی وباؤں پر قابو پانا بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں، امدادی منصوبے کے تحت نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو واپسی، روزگار کی بحالی اور موسمیاتی دھچکوں سے نمٹنے میں بھی مدد دی جانا ہے۔'اوچا' نے بتایا ہے کہ ہر طرح کے امدادی اقدامات میں انتہائی غیرمحفوظ لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو تحفظ دینا اولین ترجیح ہے۔
برونو لامارکیز نے کہا ہے کہ جمہوری کانگو میں بہت بڑے پیمانے پر امدادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر وسائل کی فراہمی درکار ہے۔ بصورت دیگر ناصرف ملک بلکہ پورا خطہ شدید عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا امدادی اداروں کی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہو گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جمہوریہ کانگو میں کی فراہمی کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے رمضان اور عید پیکج دینے کا اعلان کردیا
خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان اور عید پیکج دینے کا اعلان کردیا ۔اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے امسال بھی رمضان اور عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پیکج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکج فراہم کیا جائے گا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امدادی پیکج 15 رمضان سے قبل بینکوں اور ایزی پیسہ پر مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا، ٹرانسفر کے اضافی چارجز حکومت برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات ہیں کہ امدادی پیکج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچایا جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یتیم اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔