کئی علاقوں میں 3روز کے لیے پانی کی فراہمی معطل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کیلیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال، پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا کی لائن اور سی ٹی ایم کی 54 انچ ڈایا کی لائن کی مرمت کی جا رہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے 72 گھنٹے پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کو یومیہ 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق شہر کو 400 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی کے مطابق رہے گی
پڑھیں:
سانس کی تکلیف، اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں، ترجمان
اشرف طائی(فائل فوٹو)۔معروف ماہر مارشل آرٹس ماسٹر اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔
کراچی سے ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو سانس کی تکلیف کے باعث لایا گیا تھا۔
ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق گرانڈ ماسٹر طائی کو دل کا عارضہ لاحق ہے، پہلے ہارٹ اٹیک بھی ہوچکا ہے۔
ترجمان این آئی سی وی ڈی نے کہا کہ اشرف طائی کی حالت میں بہتری آنے کے بعد سی سی یو منتقل کیا جائے گا۔
دریں اثنا ترجمان این ائی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو ایمرجنسی سے سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔