7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا ایک اور وفد کلائمیٹ فناننسنگ کی پاکستانی درخواست پر بھی بات چیت کرے گا۔
آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دوران تکنیکی ٹیم کلائمیٹ فناننسنگ سے متعلق تکنیکی معاملات پر بات چیت کرے گی اور کلائمیٹ فناننسنگ کے حوالے سے ممکنہ انتظامات کاجائزہ لے گی۔
عالمی مالیاتی ادارے نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پُرامید ہیں۔
آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔
عالمی ادارے کی ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانے کے مواقع تلاش کرے گی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنا بھی ہوگا۔ نے 6 تا 14 فروری پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرنا تھا۔
مزیدپڑھیں:ہمسائی کی 8 سالہ بچے سے شرمناک حرکت، ویڈیوبھی بناڈالی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کا دورہ کرے آئی ایم ایف کا کرے گا گی اور کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے: احسن اقبال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورے بیلاروس کے اچھے نتائج آئیں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو معاہدے ہوئے ہیں اس سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی رہائی کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں تو پاکستانی جیلوں میں جو جیب کترے اور چھوٹی موٹی موٹریں چوری کرنے والے قید ہیں ان کو بھی رہا کر دینا چاہئے۔