اپوزیشن اتحاد ایجنڈا سامنے لائے، حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے، رانا ثنااللہ کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد اپنا ایجنڈا سامنے لائے، حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن کو اسلام آباد میں کانفرنس کرنے سے نہیں روکا، حزب اختلاف کے رہنما اس معاملے پر سچ بولیں۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے، اپوزیشن اتحاد
رانا ثنااللہ نے کہاکہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے اپوزیشن اتحاد میں ہونے سے حکمت پیدا ہوگی، کیوں کہ جب معاملہ فہم لوگ آگے آئیں گے تو بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بات چیت ہی تمام مسائل کا حل ہے لیکن 25 اور 26 نومبر کی رات کو کون مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بنا ہمیں سب معلوم ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے اسلام آباد میں منعقد کی گئی قومی کانفرنس کا آج پہلا روز تھا جس میں سیاستدانوں، وکلا، صحافیوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی اور ملک کے مسائل پر کھل کر اظہار کیا۔
اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کی دو روزہ کانفرنس کا کل آخری روز ہے تاہم اپوزیشن اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کانفرنس کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں باقاعدہ اپوزیشن اتحاد کی تیاریاں، پہلے مرحلے پر کیا ہوا، مزید کیا ہونے جارہا ہے؟
آج کانفرنس کے پہلے روز کے اختتام پر شاہد خاقان عباسی، عمر ایوب اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، ہم کل ہر صورت کانفرنس میں شرکت کے لیے آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئین اپوزیشن اتحاد بات چیت پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پیشکش حکومت رانا ثنااللہ مذاکرات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد بات چیت پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی پیشکش حکومت رانا ثنااللہ مذاکرات وی نیوز اسلام ا باد میں اپوزیشن اتحاد رانا ثنااللہ بات چیت کے لیے
پڑھیں:
اپوزیشن گرینڈ الائنس کا اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کا فیصلہ،26 اور 27 فروری کو کانفرنس شیڈول، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو شامل ہونے کی دعوت
اپوزیشن گرینڈ الائنس کا اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کا فیصلہ،26 اور 27 فروری کو کانفرنس شیڈول، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو شامل ہونے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )اپوزیشن گرینڈ الائنس نے حکومت مخالف تحریک کے لیے وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد (اپوزیشن گرینڈ الائنس) نے 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔کانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اور حکومت کے خلاف تحریک کے لیے آئندہ کے ایجنڈا طے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کی تمام جماعتیں اس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد کے سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئین اور جی ڈی اے کی مشترکہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گرینڈ اپوزیشن الائنس کو توسیع دینے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
کمیٹی میں جی ڈی اے سے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار رحیم، زین شاہ اور حسنین مرزا شامل ہوں گے جب کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان سے سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا، ناصر شیرازی، حلیم عادل شیخ، ساجد ترین اور اخونزادہ حسین یوسفزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی مشترکہ سیاسی جدوجہد کے بنیادی نکات کوحتمی شکل دے گی، جس کے بعد اپوزیشن اتحاد کی اگلی بیٹھک 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔